نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

مسجد کا پنکھا وغیرہ امام صاحب کے کمرہ میں لگانا کیسا


*السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ* 

*سوال 👈🏻زید اپنے گاؤں سے بہت دور  میں امامت کر رہا ہے اور اسی محلہ میں پریوار کو لیکر ھے :*

*کیا زید مسجد کا سامان جیسے جانماز لوٹا بالٹی وغیرہ وغیرہ استعمال کر سکتا ہے یا نہیں ؛*

*علماء کرام سے گزارش ہے حدیث و قرآن کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی*


*🌹سائل🌹یاسین🌹*

◆ــــــــــــــــــ✦🛸✦ــــــــــــــــــ◆

*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*📝الجواب بعون الوہاب :*
*صورت مسؤلہ میں امام صاحب کے کمرہ میں مسجد کا ؛پنکھا ؛یا الیکٹرک بورڈ؛ یا کولروغیرہ یا مسجد کا کوئی بھی دیگر سامان لگانا جائز نہیں ـ*
*بیشک مسجد کا کوئی بھی سامان اپنے صرف میں لانا اور دوسری جگہ منتقل کرنا جائز نہیں ـ*
*کہ تغیر وقف ہے اور تغیر وقف جائز نہیں یہاں تک کہ ایک مسجد کا سامان دوسری مسجد میں نہیں لگا سکتے ہیں :*

*📄اعلٰی حضرت امام البرکت مجدد دین ملت امام احمد رضا فاضل بریلوی علیہ الرحمتہ والرضوان تحرہر فرماتے ہیں*
*نہ مسجد کی کوئی چیز اپنے مصرف میں لائی جا سکتی ہے اور نہ کوئی تصرف کسی طرح حلال ہو سکے :*

*📕فتاوی رضویہ شریف جلد ششم ص 450*

*📖اور درمختار مع شامی میں ہے*
*لایجوز نقله و نقل ماله الی مسجد آخر*

*📚درمختار مع شامی جلد سوم ص 490*

*📄اور عالمگیری مع خانیہ میں ہے*
*لایجوز تغیر الوقف*

*📚عالمگیری مع خانیہ جلد دوم ص 490*

*اور شامی میں ہے*
*الواجب ابقاء الوقف علٰی ماکان علیه ھ۱*

*📚شامی جلد سوم ص 427*

*📿لہذا مسجد کا متولی پنکھا یا کولر مسجد سے کھول کر امام صاحب کے کمرہ میں لگائے تو امام صاحب کو واجب ہے کہ فوراً اس کمرہ سے پنکھا یا کولر نکال کر مسجد میں لگادیں ورنہ سب سخت گنہگار ہونگے*

*📚فتاوی فقیہ ملت جلد دوم صفحہ 163/ 162*

  *🌹والـلـه اعـلم بالصـواب🌹*

◆ــــــــــــــــــ✦🛸✦ــــــــــــــــــ◆

*✍️از قلم حضرت علامہ ومولانا  مفتی محمـد  مظہر علی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی خادم التدریس مدرسہ غوثیہ حبیبیہ بریل دربھنگہ بہار*
*۱۳ جنوری بروز اتوار ۲۰۱۹ عیسوی*

*رابطه  918051028089+*

   ◆‐‐‐-‐•✦•✿ ✿•✦•‐-‐‐‐◆

*🌹فـیـضـان غــوث و خــواجـہ گروپ میں ایڈ کے لئے🌹👇👇*

*+917800878771*
   ◆‐‐‐-‐•✦•✿ ✿•✦•‐-‐‐‐◆
*🖥المـرتـــب گدائے اولیائے کرام* 
*محمــــــد ایــوب رضـا خان علوی*
   ◆‐‐‐-‐•✦•✿ ✿•✦•‐-‐‐‐◆
© 2020 Amjadi group

Designed by Open Themes & Nahuatl.mx.