نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

درود شریف کے متعلق چند سوالات و جوابات

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں مسئلہ یہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم پردرود شریف پڑھنےکی کتنی صور تیں ہیں
سوال کس صورت میں درودپڑھنا فرض ھے
اور کس میں درودپڑھنا واجب ھے سوال کیاپورادرود شریف پڑھنا  واجب ھے سوال کن صور توں میں درود شریف پڑھنا  سنت ھے سوال کن صور توں میں درود شریف پڑھنا  مستحب  ھے سوال کن صور توں میں درود شریف پڑھنا  مکروہ  ھے
 تمام مفتیان اکرام توجہ فرمائیں اور با حوالہ جواب عنایت فرمائیں آپ کی بڑی مہربانی ہوگی اللہ تعالٰی آپ کو جزائے خیر دے گا

 *♦️سائل؛ نظام اختری♦️* 
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 *📝الجواب بعون الملک الوھاب* 

 *درود شریف کا پڑھنا کب فرض ہے اور کہاں واجب؟* 

 *عمر بھر میں ایک بار درود شریف پڑھنا فرض ہے* 

 *اور ہر جلسہ میں ذکر میں درود شریف پڑھنا واجب* 

 *، خواہ خود نام اقدس لے یا دوسرے سے سنے اور اگر مجلس میں مثلاً سو بار ذکر مبارک آئے تو ہر بار درود شریف پڑھنا چاہیے،* 

 *اگر نامِ اقدس لیا یا سنا اور درود شریف اس وقت نہ پڑھا تو کسی دوسرے وقت اس کے بدلہ کا پڑھ لے۔* 

 *(📚درِمختار وغیرہ)* 

 *کہاں کہاں درود شریف پڑھنا مستحب ہے؟* 

 *جہاں تک بھی ممکن ہو درود شریف پڑھنا مستحب ہے ،* 

 *ترمذی شریف میں ہے کہ ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں میں عرض کی یا رسول اللہ میں بکثرت دعا مانگتا ہوں تو اس میں سے حضور پر درود کے لیے کتنا وقت مقررکروں فرمایا جو تم چاہو عرض کی چوتھائی، فرمایا جو تم چاہواور اگر اور زیادہ کر و تو تمہارے لیے بھلائی ہے میں نے عرض کی دو تہائی ، فرمایا جو تم چاہو، اگر اور زیادہ کر و تو تمہارے لیے بہتری ہے، میں نے عرض کی تو کل درود ہی کے لیے مقرر کرلوں، فرمایا ایسا تو اللہ تمہارے کاموں کی کفایت فرمائے گا اور تمہارے گناہ بخش دے گا۔* 

 *اور بے شک درود ، سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے دعا ہے اور اس کے جس قدر فائدے اور برکتیں درود پڑھنے والے کو حاصل ہوتی ہیں، ہر گز ہرگز اپنے لیے دعا میں نہیں بلکہ ان کے لیے دعا ساری امت کے لیے دعا ہے کہ سب انہیں کے دامنِ سے وابستہ ہیں۔* 

 *سلامتِ ہمہ آفاق درسلامتِ تُست* 

 *اور قاعدے کی بات ہے جو جسے زیادہ عزیز رکھتا ہے اسی کا ذکر اسے وظیفہ ہو جاتا ہے جو جسے چاہتا ہے اسی کے ذکر کی کثرت کرتا ہے ، پھر حضور کے ذکر کے سامنے اور کسی کے ذکر کا کیا ذکر،* 

 *ذکر سب پھیکے جب تک نہ مذکور ہو* 

 *نمکین حسن والا ہمارا نبی (ﷺ)* 

 *پھر بھی خصوصیت سے علمائے کرام نے مندرجہ ذیل مواقع پر درود شریف پڑھنا مستحب فرمایا ہے:* 

 *روزِ جمعہ: شبِ جمعہ، صبح، شام، مسجد میں جاتے وقت، مسجد سے نکلتے وقت، بوقتِ زیارتِ روضۂ اطہر، صفا و مروہ پر، خطبہ میں (امام کے لیے) جواب اذان کے بعد، اجتماع وفراق کے وقت، وضو کرتے وقت، جب کوئی چیز بھول جائے اس وقت ، وعظ کہنے اور پڑھنے اور پڑھانے کے وقت خصوصاً حدیث شریف کے اوّل و آخر، سوال و فتویٰ لکھتے وقت تصنیف کے وقت، نکاح اور منگنی کے وقت او ر جب کوئی بڑا اور اچھاکام کرنا ہو۔* 

 *(📚درمختار، ردالمحتار* 

 *🌹واللہ اعلم بالصواب!🌹* 
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 *📝ازقلم حضرت علامہ مفتی محمد اسماعیل خان امجدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی و النورانی؛ خادم دارالعلوم شہید اعظم دولھا پور ضلع گونڈہ یوپی!*
 *♦️آپ کا سوال ہمارا جواب♦️* 
 *تاریخ؛ 7/ جنوری؛ 2019*
 *رابطـہ؛📞9918562794*
ـــــــــــــــــــــــــــــــ

 *🖥المــــــرتب محـــــمد امتیـــــازالقـــــادری* 
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
© 2020 Amjadi group

Designed by Open Themes & Nahuatl.mx.