*❓کیا فرماتے ہیں علماےء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ زید ہندہ کی شادی ہوئ کئ برس ہو گئے مگر اولاد نہ ہوی ڈاکٹری چیکاپ سے پتہ چلا کہ انجیکشن کے ذریعےہندہ کے مقام خاص میں اگر منی ڈالا جاے ڈالا جاے تو اولاد ہو جایگی کیا اس طرح کرنا درست ہے کی کسی کی بھی منی اپنی عورت کے مقام خاص میں ڈالواسکتا ہوں*
*جواب عنایت فرمایں قران اور حدیث کی روشنی میں اشد ضرورت ہے*
*🌹سائل محمد عسجد رضا بنگال*
⬇️⬇️⬇️⬇️⬇️⬇️⬇️⬇️⬇️⬇️⬇️
*الجواب بعون الملک الوھاب*
*اپنی عورت کے رحم میں کسی دوسرے شخص کی منی کو رکھوانا بڑی بے حیائی وبے غیرتی کی بات ہے اور یہ مختلف وجوہ سے ناجائز وحرام ہے*
*اولاً...اسکےلئے مردکوہاتھ سےمنی نکالناپڑتاہے اور یہ حرام ہے ہاتھ سے منی نکالنے کے متعلق سرکار اعلی حضرت رضی اللہ عنہ تحریر فرماتے ہیں یہ فعل ناپاک حرام وناجائز ہے*
*اللہ عزوجل نے اس حاجت کے پورا کرنے کو صرف زوجہ وکنیز شرعی بنائی ہیں اور صاف ارشاد فرمایا ہے کہ*
*فمن ابتغیٰ وراء ذٰلک فاولئک ھم العٰدون*
*یعنی جو اس کے سوا اور کوئی طریقہ ڈھونڈےوہی لوگ ہیں حد سے بڑھنے والے ہیں*
*حدیث شریف میں ہے*
*ناکح الید ملعون ....جلق لگانے والے پر اللہ کی لعنت ہے*
*📚فتاوی رضویہ کتاب الحظر والاباحة جلد نہم صفحہ 80نصف اول*
*ثانیا....سائنسی مشین ٹیسٹ ٹیوب کے ذریعہ مرد کی منی کو عورت کے رحم میں منتقل کرنے کا عام طریقہ یہی ہے کہ دوسرا کوئی مرد یا کوئی دوسری عورت استعمال کرتی ہے اور اس میں عورت کے ستر غلیظ کو کھولنا اور اندام نہانی کو دیکھنا اور چھونا پڑتا ہے اور بلا ضرورت شرعیہ کسی عورت کو بھی یہ جائز نہیں کہ کسی دوسری عورت کی شرمگاہ کو دیکھے یا چھوے*
*حدیث شریف میں ہے*
*لعن اللہ الناظر والمنظورالیہ*
*یعنی جو شرم کی جگہ کو دیکھے اس پر بھی اللہ کی لعنت اور جو دیکھاے اس پر بھی اللہ کی لعنت*
*📚مشکوةشریف کتاب النکاح صفحہ 270*
*مسلم شریف میں ہے*
*عن ابی سعید الخدری عن ابیہ ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال لا ینظر الرجل الی عورة الرجل ولا المراة الی عورة المراة*
*یعنی حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ اپنے والد ماجد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ کوئی مرد کسی مرد کی اور کوئی عورت کسی عورت کی شرم گاہ نہ دیکھے*
*📚مسلم شریف کتاب الطھارت*
*باب تحریم النظر الی العورات جلد اول صفحہ 154*
*ثالثاً...اجنبی مرد کا مادہ تولید اجنبی عورت کے رحم میں پرورش کے لئے رکھنا بھی جائز نہیں کہ عورت کا رحم اس کے شوہر کے لئے محل زرع ہے نہ کہ غیر کےلئے حدیث شریف میں ہے لایحل لامری مومن یومن باللہ وبالیوم الاخر ان یسقی ماءہ ذرع غیرہ*
*یعنی مسلمان جو اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اس کے لئے یہ حلال نہیں کہ اس کا پانی دوسری کی کاشت کو سیراب کرے*
*📚مشکوة شریف باب الاستبراء صفحہ 290*
*معلوم ہوا کہ اجنبی مرد کی منی اپنی عورت کے رحم میں رکھوانا شرعا کسی بھی اعتبار سے جائز نہیں کہ حرام و گناہ*
*ماخوذ از خاندانی منصوبہ بندی اور اسلام*
*لھذا زید اور اس کی بیوی دونوں گنہگار ہوے توبہ واستغفار کریں اور آئندہ ایسی حرکت سے باز رہیں*
*اور جو بچہ پیدا ہوا وہ ثابت النسب ہوگا اس کا مانا جاے گا جس کی زوجیت میں عورت ہے*
*حدیث شریف میں ہے*
*الولد للفراش وللعاھرالحجر*
*📚مسلم شریف باب الولد للفراش جلد اول صفحہ 470*
*📚فتاوی مرکز تربیت افتاء جلد دوم صفحہ 486*
*واللہ اعلم بالصواب*
☑️☑️☑️☑️☑️☑️☑️☑️☑️☑️☑️
*✍🏼ازقـــــلــم حضـــرت علامــــہ ومولانـــا*
*محمـــد اســــمـــاعـــیــل خــان صـــاحــب*
*قبلــــہ مدظلــــہ العـــالــٰـی والنـــــورانــــی*
*دارالـــعـلـــــــــوم شـہـیــــــــداعـظــــــــــم*
*دولـھـــــــاپورضـلـــــع گـونــــــڈہ یـوپــــی*
*رابطـــہ 📞 ــــــــــ*
*+919918562794*
*٢٩ جمادی الاول المظفر١٤٤٠ ہجری مطابق ٢١ جنوری ٢٠١٩ بروز پیر*
🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸
*🖥الـمـرتــب اســیـر الاولــیـاء کــرام محمــــــداســـراءالــحــق قــادری بٍـــہـار*
*📲+918459370898*
*◆ـــــــــــــــــــــ💠💜💠ــــــــــــــــــــــ◆*
*📚اعلـی حضــرت زنـدہ باد گــروپ📚*
*میں ایڈ ہونے کے لیے رابطہ کریں👆👆👆👆*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
تبصرے