*حـضــرت امـام حـســن کـو زہـر کـس نے دیــا*
*🌸ـــــــــــــــــــ🌸ــــــــــــــــــــ🌸*
*الـســلام عـلیـکـم ورحـمـتـه الـلــه*
*حضرت حسن رضی اللہ عنہ کو زھر کس نے دیا تھا*
*رہمنای فرماکر شکریہ کا موقع عنایت فرماین کرم نوازی ہوگی*
⚅⚅⚅⚅⚅⚅⚅♥️⚅⚅⚅⚅⚅⚅
*سائل☜ صابر رضا رضوی*
*الـجــواب بـعــون الـمـلـک الـوھــاب*
*ابن سعد نے عمران ابن عبداللہ ابن طلحہ سے روایت کی کہ کسی نے حضرت امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ کوخواب میں دیکھا کہ آپ کے دونوں چشم کے درمیان:*
*القرآن..قُلْ ہُوَ اللہُ اَحَدٌ ۚ﴿۱﴾*
*لکھی ہوئی ہے۔آپ کے اہل بیت میں اس سے بہت خوشی ہوئی لیکن جب یہ خواب حضرت سعید بن مسیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سامنے بیان کیاگیاتو انہوں نے فرمایا کہ واقعی اگر یہ خواب دیکھا ہے توحضرت امام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی عمر کے چند ہی روز رہ گئےہیں*
*یہ تعبیر صحیح ثابت ہوئی اور بہت قریب زمانہ میں آپ کو زہر دیاگیا۔*
*زہر کے اثر سے اِسْہالِ کَبِدی لاحِق ہوا اور آنتوں کے ٹکڑے کٹ کٹ کراِسہال میں خارج ہوئے۔ اس سلسلہ میں آپ کو چالیس روز سخت تکلیف رہی۔ قریب ِوفات جب آپ کی خدمت میں آپ کے برادر عزیز سیدنا حضر ت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حاضر ہوکردریافت فرمایا کہ آپ کو کس نے زہر دیا ہے؟ تو فرمایا کہ تم اسے قتل کروگے؟حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جواب دیاکہ بے شک!حضرت امام عالی مقام نے فرمایا کہ میرا گمان جس کی طرف ہے اگر درحقیقت وہی قاتل ہے تو اللہ تعالیٰ منتقمِ حقیقی ہے اور اس کی گرفت بہت سخت ہے اور اگر وہ نہیں ہے تو میں نہیں چاہتا کہ میرے سبب سے کوئی بے گناہ مبتلائے مصیبت ہو۔ مجھے اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ زہر دیا گیاہے لیکن اس مرتبہ کا زہر سب سے زیادہ تیزہے۔*
*سبحان اللہ! حضرت امام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی کرامت اور منزلت کیسی بلند و بالا ہے کہ اپنے آپ سخت تکلیف میں مبتلا ہیں ، آنتیں کٹ کٹ کر نکل رہی ہیں ، نزع کی حالت ہے مگر انصاف کا بادشاہ اس وقت بھی اپنی عدالت و انصاف کا نہ مٹنے والا نقش صفحۂ تاریخ پرثَبَت فرماتاہے۔ اس کی احتیاط اجازت نہیں دیتی کہ جس کی طرف گمان ہے اس کانام بھی لیاجائے۔ اس وقت آپ کی عمر شریف پینتالیس سال چھ ماہ چندروزکی تھی کہ آپ نے پانچویں ربیع الاول ۴۹ھ کو اس دارنا پائیدار سے مدینہ طیبہ میں رحلت فرمائی*
*اِنَّا لِلّٰه وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ*
*حلیۃ الاولیاء، الحسن بن علی بن ابی طالب،الحدیث:۱۴۳۸،ج۲،ص۴۷ماخوذاً*
*تاریخ الخلفاء، باب الحسن بن علی بن ابی طالب،ص۱۵۲*
*📚سوانح کربلا وخطبات محرم📚*
*والـلـه اعـلـم بـالـصـواب*
*فـیضــان غـوث و خــواجـــه گــروپ*
♥️ــــــــــــــــــــ♥️ــــــــــــــــــــ♥️
*✍️از قــلـــم. حــضـــرت عـلامــه مـولانـا اسـمــاعـیـل خـان امـجــدی صـاحـب قـبـلـه مــد ظـلـه والــنــورانــی*
*دارالـعـلوم شـھـیــد اعـظــم دولـھـا پـور انـٹـیـاء تـھــوک ضـلــع گـونـڈ یـوپـی*
*رابــطــه📞..9918562794*
*🖥الــمــرتــب..حــضـــرت حــافـــظ وقـــاری مـــحــمـــد عـــارف رضـــوی صـــاحب انــٹــیــاءتـھــوک بــازار ضـلــع گــونـــڈہ یــوپــــی*
*رابــطــه📞..8795487820*
💠ـــــــــــــــــــ💠ــــــــــــــــــــــ💠
تبصرے