*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*ایک اسلامی بھائی دوسرے اسلامی بھائی کے بیچ بات چیت نہیں ہوتی ہے*
*انکے لیے شریعت کا حکم کیا ہیں*
*مدلل اور مفصل تفصیلی جواب عنایت فرمائیں شکریہ کا موقع دیں*
*🌹سجّاد رضا*
♦️♦️♦️♦️♦️♦️♦️♦️♦️♦️♦️
*وعلیکم السلام و رحمت اللہ برکاتہ*
*الجواب بعون الملک الوھاب*
*صحیح مسلم و بخاری میں ابو ایوب انصاری رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے مروی، کہ رسول ﷲ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلَّم نےفرمایا: ’*
*’آدمی کے لیے یہ حلال نہیں کہ اپنے بھائی کو تین دن سے زیادہ چھوڑ رکھے، کہ دونوں ملتے ہیں ایک اِدھر مونھ پھیر لیتا ہے اور دوسرا اُدھر مونھ پھیرلیتا ہے اور ان دونوں میں بہتر وہ ہے جو ابتدائً سلام کرے۔‘‘*
*ابو داود نے حضرت عائشہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہاسے روایت کی کہ رسول اللّٰہ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا کہ’’مسلم کے لیے یہ نہیں ہے کہ دوسرے مسلم کو تین دن سے زیادہ چھوڑ رکھے، جب اس سے ملاقات ہو تو تین مرتبہ سلام کرلے، اگر اس نے جواب نہیں دیا تو اس کا گناہ بھی اسی کے ذمہ ہے۔*
*ابو داود نے ابوہریرہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے روایت کی، کہ رسول ﷲصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا: ’*
*’مومن کے لیے یہ حلال نہیں کہ مومن کو تین دن سے زیادہ چھوڑدے، اگر تین دن گزر گئے ملاقات کرلے اور سلام کرے اگر دوسرے نے سلام کا جواب د ے د یا تو اجر میں دونوں شریک ہوگئے اور اگر جواب* *نہیں دیا تو گناہ اس کے ذمہ ہے اور یہ شخص چھوڑنے کے گناہ سے نکل گیا۔‘‘*
*ابو داود نے ابوخراش* *سلمی رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے روایت کی، کہ انھوں نے رسول ﷲ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلَّم کو یہ فرماتے سنا کہ ’’جو شخص اپنے بھائی کو سال بھر چھوڑ دے، تو یہ اس کے قتل کی مثل ہے۔‘‘*
*📚بہار شریعت حصہ شانزدہم.*
*امام احمد وابو داود نے* *ابوہریرہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے روایت کی، کہ رسول ﷲ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلَّم نےفرمایا: ’’مسلم کے لیے حلال نہیں کہ اپنے بھائی کو تین دن سے زیادہ چھوڑ دے، پھر جس نے ایسا کیا اور مرگیا تو جہنم میں گیا*
*واللہ اعلم بالصواب*
☑️☑️☑️☑️☑️☑️☑️☑️☑️☑️☑️
*✍🏼ازقـــــلــم حضـــرت علامــــہ ومولانـــا*
*محمـــد اســــمـــاعـــیــل خــان صـــاحــب*
*قبلــــہ مدظلــــہ العـــالــٰـی والنـــــورانــــی*
*دارالـــعـلـــــــــوم شـہـیــــــــداعـظــــــــــم*
*دولـھـــــــاپورضـلـــــع گـونــــــڈہ یـوپــــی*
*رابطـــہ 📞 ــــــــــ*
*+919918562794*
*٦ جمادی الاول المظفر١٤٤٠ ہجری مطابق ١٣ جنوری ٢٠١٩ بروز اتوار*
🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸
*🖥الـمـرتــب اســیـر الاولــیـاء کــرام محمــــــداســـراءالــحــق قــادری بٍـــہـار*
*📲+918459370898*
*◆ـــــــــــــــــــــ💠💜💠ــــــــــــــــــــــ◆*
*📚اعلـی حضــرت زنـدہ باد گــروپ📚*
*میں ایڈ ہونے کے لیے رابطہ کریں👆👆👆👆*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
تبصرے