محمد اسماعیل خاں امجدی گونڈہ:
🕋🕋🕋🕋7⃣8⃣6⃣🕋🕋🕋🕋
*💚رضاعت کب کیسے ثابت ہوگا 💚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*السلام علیکم ورحمت اللّہ وبرکاتہ*
علماء کرام و مفتیان عظام
کیا فر ماتے ہیں
میں اپنی نانی کا دودھ پیا ہوں
اور ایک لڑکی بھی دودھ بی ہے مگر وہ غیر ہے
کچھ عرصہ بعد میری نانی کا انتقال ہو گیا
یہ بات کسی کو نہی معلوم تھا سوائے میری سگی خالی کے
اور میرا اسی لڑکی سے شادی ہو گی
اور ایک بچہ بھی ہوگیا
جب کئ عرصہ کے بعد میری خالہ آئ تو اتفاق سے میرے ہی گھر آئ
اور جب میری دلہن کو دیکھا تو پوچھی یہ کون ہے
تو میں نے کہا یہ میری بیوی ہے
وہ خاموش ہو گی
اور مجھے اکیلے میں کہا تیرے ماں باپ کو کچھ نہی پتا تھا کیا
میں نے حیرت سے پوچھا آخر ہو کیا ہے جو میری دولہن کے بارھ میں بڑی گہرائ سے اپ پوچھ رہی ہو
پھر ماں باپ کو بلا کر اسنے کہا (میری ماں) یعنی میری نانی نے اسکو بھی دودھ پلا یا ہے اسکو بھی پھر شادی کیسے کر دی دونوں کی
جب کی ہم دونوں رشتے میں رضائ بھای بھن ہیں اور شادی بھی ہو گی نا معلوم ہو نی کی وجہ سے اب کیا کروں علماء کرام
رہنمائ فر مائیں
*🌹فقیر ضیاء صدیقی قادری مبارک پور سہرسہ بہار*
🔽🔽🔽🔽🔽🔽🔽🔽🔽🔽🔽
*وعلیکم السلام و رحمۃاللہ برکاتہ*
*الجواب بعون الملک الوھاب*
صورت مسئولہ میں صرف خالہ کے کہنے سے رضاعت ثابت نہیں ہوگی جب تک وہ دو مردیاایک مرد اور دوعورتیں عادل گواہ پیش نہ کردے یا زید اقرار نہ کرلے
اور حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ رضاع کے ثبوت کے لئے دومرد یا ایک مرد یا اور دوعورتیں عادل گواہ ہوں اگر چہ وہ عورت خود دودھ پلانے والی ہو فقط عورت کی شہادت سے ثبوت نہ ہوگا *📚بہار شریعت حصہ ہفتم صفحہ 34*
اور فتاوی عالمگیری مع خانیہ جلداول ص 347میں ہے
الرضاع یظہرباحدامرین احدھماالاقراروالثانی البینة کذافی البدائع ولایقبل فی الرضاع الاشھادة رجلین او رجل وامراتین عدول کذافی المحیط
البتہ اگر زید اقرار کرلے کہ ہندہ میری رضاعی بہن ہے اور پھر اسی پر قائم رہے تو دونوں کے درمیان تفریق کردی جاے گی اوراگر یہ کہے کہ مجھے وہم ہے جیسا میں نے کہا معاملہ ویسا نہیں ہے تو استحسانا تفریق نہیں کی جاے گی
فتاوی ہندیہ جلداول ص347میں ہے
لوتزوج امراة ثم قال بعد النکاح ھی اختی من الرضاعة او مااشبھہ ثم قال اوھمت لیس الامر کماقلت لایفرق بینھمااستحساناولوثبت علی ھذاالمنطق وقال ھو حق کماقلت فرق بینھماولوجحدبعد ذلک لا ینفع جحودہ کذا فی المحیط
لھذا زید کے اقرار کرنے لینے سے ثابت ہوجاے گا کہ ہندہ اس کی رضاعی بہن ہے اور رضاعی بہن سے نکاح کرنا سخت ناجائز وحرام ہے اللہ تعالی کا ارشاد ہے
حرمت علیکم امھتکم(الی ان قال) واخواتکم من الرضاعة
*📚القرآن پارہ 4 سورہ نساء ایت 23*
لھذااگر شرعی طور ہر ثابت ہوجاے کہ زید و ہندہ رضاعی بھائی بہن ہیں تو وہ آپس میں نکاح کرنے کے سبب سخت گنہگار مستحق عذاب نارہوے ان پر فرض ہے کہ فورا ایک دوسرے سے الگ ہوجائیں اور اعلانیہ توبہ استغفار کریں اور اگر ایسا نہ کریں تو لوگ اس کا بائیکاٹ کریں
*📚فتاوی فقیہ ملت جلد کتاب الرضاع صفحہ 446*
اورامام احمدرضا مجدددین ملت فاضل بریلوی علیہ الرحمہ فتاوی رضویہ میں اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں
وہ خبیث نکاح ہرگز قائم نہ رکھا جائے گا، مردو عورت پر فرض فرض عظیم فرض ہے کہ فوراً فوراً جدا ہوجائیں، مرد نہ مانے تو عورت خود جدا ہوجائے، دونوں نہ مانیں تو حاکم بالجبر جدا کردے گا۔ عورت کےلئے مرد پر پورا مہر مثل ہے اگرچہ جو مہر بندھا تھا اس سے کتنا ہی زائد ہو،
اولاد میں لڑکا سات برس اور لڑکی نوبرس کی عمرتک ماں کے پاس رہے پھر باپ لے گا۔
ردالمحتار میں ہے:
فی الخانیۃ لوتزوج محرمہ لاحد علیہ عند الامام علیہ مھر مثلھا بالغامابلغ
خانیہ میں ہے اگر کسی نے اپنی محرم سے نکاح کیا تو اس پر حد نہیں(بلکہ سخت تعزیر ہے) اور مہر مثل جتنا بھی ہو اس پر لازم ہوگا،یہ امام اعظم کے نزدیک ہے
*📚ردالمحتار باب المہر داراحیاء التراث العربی بیروت ۲ /۳۵۱)*
اسی میں نہر سے ہے:
قال فی الدرایۃ الصحیح انہا شبھۃ عقد فیثبت النسب وھکذاذکرفی المنیۃاھ(ملخصاً) وذکرہ الخیرالرملی عن العینی ومجمع الفتاوٰی۔
درایہ میں ہے کہ یہ شبہہ نکاح ہے لہذا نسب ثابت ہوجائے گا، منیہ میں بھی یونہی مذکور ہے اھ ملخصاً اور اس کو خیرالدین رملی عینی اور مجمع الفتاوٰی سے نقل کیا ہے۔
*📚ردالمحتار باب الوطی داراحیاء التراث العربی بیروت ۳ /۱۵۴)*
*📚فتاوی رضویہ جلد 13 باب الطلاق*
*♦واللـــہ تـعالـــیٰ اعلــم باالصــواب♦*
*◆ـــــــــــــــــــــ♻💠♻ــــــــــــــــــــــ◆*
*✍🏼ازقـــــلــم حضـــرت علامــــہ ومولانـــا*
*محمـــد اسمــاعیـل خـان امجـدی صاحـب*
*قبلــــہ مدظلــــہ العـــالــٰـی والنـــــورانــــی*
*دولـھـــــــاپورضـلـــــع گـونــــــڈہ یـوپــــی*
*رابطــ
ـہ 📞 ــــــــــــــــ https://wa.me/+919918562794
*مارچ 07/07/2019 عیسوی بروز اتوار*
*◆ـــــــــــــــــــــ♻💠♻ــــــــــــــــــــــ◆*
*🖥الـمــرتــب،محمد اسراءالحق قادری بہـار*
*رابطہ*
https://wa.me/+918425086470
*📚اعلیٰ حضرت زندہ باد گــــروپ📚*
*👈🏻میں شامل ہونے کے لئے رابطہ کریں👆🏻👆🏻*
*ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ*
تبصرے