نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

حضورﷺکے والدین مومن تھے

*🔸حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کےوالدین مؤمن تھے؛🔸*

کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرح متین مسئلہ ذیل کے بارے میں 
حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے والدین،   کافر ومشرک تھے یا مومن ایک ادمی سے اس بات کو لیکر بہت بحث ہوئی ہے لھذا   قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی 

*سائل:  شکیل احمد برکاتی گونڈہ یوپی* 
◆ــــــــــــــــــ▪💓▪ـــــــــــــــــ◆
*✍الجواب بعون الملک الوهاب؛*
*حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے آباے کرام امہات عظام سب کے سب مومن یا کم از کم موحد ناجی تھے یا ان میں کچھ کافر ومشرک بھی تھے اس بارے میں سلف سے لے کر خلف تک علماء کرام کے مابین اختلاف رہا بہت سے حضرات اس کے قائل ہیں کہ ان میں کچھ مشرک وکافر بھی تھے جن میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے والدین کریمین اور حضرت عبدالمطلب بھی ہیں ان لوگوں کا استدلال سنن نسائی میں مذکورہ بالا حدیث اور اس قسم کی دوسری احادیث کے ظاہر الفاظ سے ہے حضرت امام.نسائی کا مسلک یہی معلوم ہوتا ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے والدین کریمین مشرک وکافر تھے* 
*اور دوسرے بہت سے حضرات کا مذہب یہ ہے کہ حضرت آدم وحضرت حواعلیہم السلام سے لے کر حضرت عبداللہ وحضرت آمنہ تک حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام.آباے کرام وامہات عظام مومن یا کم از کم موحد ناجی تھے ان میں کوئی کافر ومشرک نہیں تھا اور یہی صحیح ہےـ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت وشان اور ادب کا تقاضہ یہی ہے کہ اسی کو اختیار کیا جاے* 
*اس موضوع پر اعلی حضرت امام احمد رضا قدس سرہ کا ایک رسالہ بھی شمول الاسلام لاصول الرسول الکرام ہے* 

*📘( فتاوی شارح بخاری جلداول ص278 کتاب العقائدباب عقائد متعلقہ نبوت)*

*؛واللہ اعلم بالصواب؛*
◆ــــــــــــــــــ▪💓▪ـــــــــــــــــ◆
*کتـبــــــہ؛*
*حضرت علامہ و مولانا محمداسماعیل خان امجدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی و النورانی دارالعلوم شہید اعظم دولھاپور پہاڑی انٹیاتھوک بازار ضلع گونڈہ یوپی*
*🌹اعلی حضرت زندہ بادگروپ🌹*
*رابطہ؛📞 9918562794*

◆ــــــــــــــــــ▪💓▪ـــــــــــــــــ◆
*🖥المرتب؛اسـیرتـاج الـشریعه*
*غـلام احمـد رضـا قـادری یـوپـی*
◆ــــــــــــــــــ▪💓▪ـــــــــــــــــ◆
© 2020 Amjadi group

Designed by Open Themes & Nahuatl.mx.