*خلع کرنے کا طریقہ کیا ہے*
*◆◆◆ـــــــــــ🏵🕋🕋🕋🏵ـــــــــــ◆◆◆*
*🌹الســـلام علیــــکم ورحــمۃاللہ وبــرکاتہ🌹*
*ٹیلیگرام پر اعلیٰ حضرت زندہ بادگروپ میں شامل ہونے کے لئے نیچے لینک پر ٹیچ کریں👇🏻*
*https://t.me/AalahzratZindabadGroup*
*علمائے کرام رہنمائی فرمائیں اس مسئلہ میں خلع کا کیا طریقہ ہے بتائیں مہربانی ہوگی*
*♦سائل:☜نورمحمد نوری♦*
*🌹الجــــــواب بـعــــون المــــلک الــوھـــاب🌹*
*مال کےبدلے میں نکاح زائل کرنےکو خلع کہتے ہیں*
*عورت کا قبول کرنا شرط ہے بغیر اُس کے قبول کیے خلع نہیں ہو سکتا اور اس کے الفاظ معین ہیں ان کے علاوہ اور لفظوں سے نہ ہو گا۔*
*اگر زوج و زوجہ میں نا اتفاقی رہتی ہو اور یہ اندیشہ ہو کہ احکام شرعیہ کی پابندی نہ کرسکے گے تو خلع میں مضایقہ نہیں اور جب خلع کر لیں تو طلاق بائن واقع ہو جائے گی اور جو مال ٹھہرا ہے عورت پر اُس کا دینا لازم ہے۔*
*اگر شوہر کی طرف سے زیادتی ہو تو خلع پر مطلقاً عوض لینا مکروہ ہے اور اگر عورت کی طرف سے ہو تو جتنا مہر میں دیا ہے اُس سے زیا دہ لینا مکروہ پھر بھی اگر زیادہ لے لے گا تو قضاء جائز ہے*
*جو چیز مہر ہو سکتی ہے وہ بدل خلع بھی ہو سکتی ہے اور جو چیز مہرنہیں ہو سکتی وہ بھی بدل خلع ہو سکتی ہے مثلاً دس درہم سے کم کو بدل خلع کر سکتے ہیں مگر مہر نہیں کر سکتے*
*خلع شوہر کے حق میں طلاق کو عورت کے قبول کرنے پر معلق کرنا ہے کہ عورت نے اگر مال دینا قبول کر لیا تو طلاق بائن ہو جائے گی لہٰذا اگر شوہر نے خلع کے الفاظ کہے اور عورت نے ابھی قبول نہیں کیا تو شوہر کو رجوع کا اختیار نہیں نہ شوہر کو شرط خیار حاصل اور نہ شوہر کی مجلس بدلنے سے خلع باطل*
*صحیح البخاري کتاب الطلاق، باب الخلع*
*📚الحدیث:۵۲۷۳،ج۳، ص۴۸۷۔*
الھدایۃ کتاب الطلاق، باب الخلع، ج۲، ص۲۶۱
*📚’الفتاوی الھندیۃکتاب الطلاق*
*📚الباب الثامن في الخلع وما في*
*حکمہ الفصل الاول،*
*ج۱، ص۴۸۸۔*
*📚الدرالمختارکتاب الطلاق باب الخلع، ج۵، ص۸۹۔*
*📚الفتاوی الخانیۃ، کتاب الطلاق،*
*باب الخلع، ج۱، ص۲۵۶*
*📚مکمل تفصیل کے لئے بہارشریعت حصہ ہشتم خلع کابیان مطالعہ کریں*
*واللہ اعلم بالصواب*
*✧✧✧ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ✧✧✧*
*🕋اعــــلیٰ حـضــــرت زنـــدہ بـــاد گــــروپ🕋*
*🕋بتاریخ:(15)اپریل: بروز سوموار(2019)🕋*
*✧✧✧ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ✧✧✧*
*📝شــــــرف قلــــــم📝*
*حضرت علامہ مولانا محمداسماعیل خان امجدی رضوی گونڈوی*
*خادم التدریس دارالعلوم الجامعة القریش نوری نگر نزدخالدبن ولیدمسجدشانتی نگربھیونڈی ممبئ*
*رابطہ...https://wa.me/+919918562794*
*🖥المشتہــــــر🖥*
*حضرت حافظ محمدعارف رضوی قادری انٹیاتھوک بازار ضلع گونڈہ یوپی الھنـــــد*
*رابطہ...https://wa.me/+918795487820*
*◆◆◆ـــــــــــ♥🏵🏵🏵♥ـــــــــــ◆◆◆*
تبصرے