نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

فطرہ کس کودیا جاے اور کیا ایک فطرہ چند مسکین کو دے سکتے ہیں

*فطرہ کس کو دیاجائے اور کس کو نہیں اور کیا ایک فطرہ چند مساکین کو دے سکتے ہیں*
*★★ــــــــــــ🌸🕋🕋🕋🌸ــــــــــــ★★*

*🌹السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ🌹*

*ٹیلیگرام پر اعلیٰ حضرت زندہ باد گروپ میں شامل ہونے کے لئے نیچے لینک پر ٹیچ کریں👇🏻*
*https://t.me/AalahzratZindabadGroup*

 *حضور آپ کی بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے*
*مسئلہ یہ ہے رمضان قریب ہے تو مجھے یہ بتایا جاے فطرہ یا زکوة کس کو دیا جاے اور کسے نہیں ذرا رہنمائی فرمائیں* *مہربانی ہوگی اور دوسری بات ایک شخص کا فطرہ ایک ہی فقیر کو دیں یا الگ الگ مسکین کو دے سکتے ہیں* 
*🌸ســـائــل:👈🏻 تسلــیم رضــا ممبی🌸* 

*🌹الجـــــواب بعـــون المــلک الوھــاب🌹* 
*صدقۂ فطرکے مصَا رِف وُہی ہیں جو زکوٰۃ کے ہیں۔*
*📚(عالمگیری ج۱ ص۱۹۴)*

*یعنی جِن کو زکوٰۃ دے سکتے ہیں اِنہیں فِطْرہ بھی دے سکتے ہیں اور جن کو زکوٰۃ نہیں دے سکتے اُن کو فِطْرہ بھی نہیں دے سکتے۔ لہٰذا زکوٰۃ کی طرح صدقۂ فطر کی رقم بھی حیلہ شرعی کے بعد مدارس وجامعات اور دیگر دینی کاموں میں استعمال کی جاسکتی ہے۔*
*📚(فتاوٰی امجدیہ ج۱ص۳۷۶ملخصًا)*

*کسے صدقۂ فطر نہیں دے سکتے؟*
*جنہیں زکوٰۃنہیں دے سکتے انہیں صدقۂ فطر بھی نہیں دے سکتے ۔چنانچہ ساداتِ کرام کو صدقۂ فطر بھی نہیں دے سکتے۔*
*📚(الدر المختارو رد المحتار،کتاب الزکوٰۃ،باب صدقۃ الفطر،ج۳،ص۳۷۹ )*

*ایک شخص کا فطرہ ایک ہی مسکین کو دینا*
*بہتر یہ ہے کہ ایک ہی مسکین یا فقیر کو فطرہ دیا جائے اگر ایک شخص کا فطرہ مختلف مساکین کو دے دیا تب بھی جائز ہے اسی طرح ایک ہی مسکین کومختلف اشخاص کا فطرہ بھی دے سکتے ہیں۔*
*📚(الدر المختارو رد المحتار،کتاب الزکوٰۃ،باب صدقۃ الفطر،مطلب فی مقدارالفطرج۳،ص۳۷۷ ملخصاً)*
*♦واللہ اعلــــم بـــالـــصــــــواب♦*
*✧✧✧ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ✧✧✧*
*🕋اعــــلیٰ حضـــرت زنــدہ بــاد گـــروپ🕋*
*🕋بتاریخ:(21)اپریل:بروز اتوار(2019)🕋*
*✧✧✧ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ✧✧✧*

*📝شـــــرف قــــــلم📝*
*حضرت علامہ مولانا محمداسماعیل خان امجدی رضوی گونڈوی صاحب قبلہ مدظلہ والنورانی*
*دارالعلوم الجامعتہ القریش نوری نگر نزد خالدبن ولید مسجد شانتی نگر بھیونڈی مــــمبئ*
*رابطہ:👇🏻https://wa.me/+919918562794*

*🖥المشتہــــــر🖥*
*حضرت حافظ محمدعارف رضوی قادری انٹیاتھوک بازار ضلع گونڈہ یوپی الھنــــد*
*رابطہ:👇🏻https://wa.me/+918795487820*
*★ــــــــــــــ🌸🌸♥🌸🌸ــــــــــــــ★*
© 2020 Amjadi group

Designed by Open Themes & Nahuatl.mx.