*🌹سوجانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے بشرطیکہ دونوں سرین خوب نہ جمے ہوں🌹*
*اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ*
*کیا فرماتے ہیں علماٸے کرام و مفتیان کرام اس مسٸلہ ذیل کے بارے میں کہ مسجد میں نماز کا انتظار کرتے کرتے سوگیا تو کیا حکم ہے مثلا فجر کی اذان ہوگٸی اور نماز کے انتظار میں بیٹھے بیٹھے نیند آگٸی پھر فورا آنکھ کھل گٸی تو اس طرح سے وضو ٹوٹے گا یا نہیں اور اسی حالت میں نماز ادا کرلی تو نماز ہوگی یا نہیں*
*مدلل جواب عنایت فرماکر شکریہ کا موقع عنایت کریں*
*🔸ساٸل۔محمد قمرالدین قادری بمقام گیناپور بہراٸچ شریف یوپی🔸*
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ*
*📝الجواب بعون الملک الوھاب*
*سوجانے سے وُضو جاتا رہتا ہے بشرطیکہ دونوں سرین خوب نہ جمے ہوں اور نہ ایسی ہیأت پر سویا ہو جو غافل ہو کر نیند آنے کو مانع ہو مثلاً اکڑوں بیٹھ کر سویا یا چت یا پٹ یا کروٹ پر لیٹ کر یا ایک کُہنی پر تکیہ لگا کریا بیٹھ کر سویا مگر ایک کروٹ کو جھکا ہوا کہ ایک یا دونوں سرین اٹھے ہوئے ہیں یا ننگی پیٹھ پر سوار ہے اور جانور ڈھال میں اُتر رہا ہے یا دو زانُو بیٹھا اور پیٹ رانوں پر رکھا کہ دونوں سرین جمے نہ رہے یا چار زانُو ہے اور سر رانوں پر یا پنڈلیوں پر ہے یا جس طرح عورتیں سجدہ کرتی ہیں اسی ہیأت پر سوگیاان سب صورتوں میں وُضو جاتا رہا اور اگر نماز میں ان صورتوں میں سے کسی صورت پر قَصْداً سویا تو وُضو بھی گیا ،نماز بھی گئی وُضو کر کے سرے سے نیّت باندھے اور بِلاقَصْد سویا تو وُضو جاتا رہا نماز نہیں گئی۔*
📃 وُضو کر کے جس رکن میں سویا تھا وہاں سے ادا کرے اور از سرِنو پڑھنا بہتر ہے۔
دونوں سُرین زمین یا کرسی یا بنچ پر ہیں اور دونوں پاؤں ایک طرف پھیلے ہوئے یا دونوں سرین پر بیٹھا ہے اور گھٹنے کھڑے ہیں اور ہاتھ پنڈلیوں پر محیط ہوں خواہ زمین پر ہوں ،دو زانُو سیدھا بیٹھا ہو یا چار زانُو پالتی مارے یا زین پر سوار ہو یا ننگی پیٹھ پر سوار ہے مگر جانور چڑھائی پر چڑھ رہا ہے یا راستہ ہموار ہے یا کھڑے کھڑے سو گیا یا رکوع کی صورت پر یا مردوں کے سجدہ مسنونہ کی شکل پر تو ان سب صورتوں میں وُضو نہیں جائے گا اور نماز میں اگر یہ صورتیں پیش آئیں تو نہ وُضو جائے نہ نماز ، ہاں اگر پورا رکن سوتے ہی میں ادا کیا تو اس کا اعادہ ضروری ہے اوراگر جاگتے میں شروع کیا پھر سو گیا تو اگر جاگتے میں بقدرِ کفایت ادا کر چکا ہے تو وہی کافی ہے ورنہ پورا کرلے ۔
*📿اگر اس شکل پر سویا جس میں وُضو نہیں جاتا اور نیند کے اندر وہ ہیأت پیدا ہوگئی جس سے وُضو جاتا رہتا ہے تو اگر فوراً بلا وقفہ جاگ اٹھا وُضو نہ گیا ورنہ جاتا رہا۔*
*(📔بہارشریعت حصہ دوم نواقض وضو کا بیان)*
*🔹واللہ تعالیٰ اعلم 🔹*
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
*✍کتبــــــــــــــہ :-*
*حضرت علامہ و مولانا محمداسماعیل خاں امجدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی و النورانی گونڈہ یوپی*
*♦آپ کا سوال ہمارا جواب گروپ ♦*
*رابطــہ ؛📞919918562794*
*تاریخ؛ 4/اگست 2019 ء*
*💓المشتہــــــر محـــــمد امتیـــــازالقــــادری 💓*
تبصرے