محمد اسماعیل خاں امجدی گونڈہ:
*بیع فاسد اور بیع باطل کا حکم*
*📿ســــوال📿*
*السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ*
✍۔۔ سوال ۔کیافرماتے ہیں علماےدین ومفتیان شرع متین مسٸلہ ذیل میں کہ
بیع باطل اور بیع فاسد کی تعریف اور ان کا حکم تحریر کریں ؟
نیز تالاب میں مچھلی کی بیع کا حکم تحریر کریں ؟ مع دلاٸل وبراہین۔۔
*🧩ساٸل تسنیم رضوی مقام کولکاتا بنگال🧩*
👇🏻👇🏻
*ٹیلی گرام پر قادری فقہی گروپ چینل میں شامل ہونے کے لئے نیچے کلک کریں*
*https://t.me/joinchat/AAAAAFjqHuwUzJVKK7a6-Q*
👆🏻👆🏻
ا ـــــــــــــــــi💨🥏💨mــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ*
*🖋الجــواب بعــون الــوھــاب*
*صورت میں بیع کا کوئی رُکن مفقودہو یا وہ چیز بیع کے قابل ہی نہ ہووہ بیع باطل ہے۔ پہلی کی مثال یہ ہے کہ مجنون یا لایعقل بچہ نے ایجاب یا قبول کیا کہ ان کا قول شرعاًمعتبر ہی نہیں لہٰذا ایجاب یا قبول پایا ہی نہ گیا۔ دوسری کی مثال یہ ہے کہ مبیع مُردار یا خون یا شراب یا آزاد ہوکہ یہ چیزیں بیع کے قابل نہیں ہیں اور اگر رکنِ بیع یا محلِ بیع میں خرابی نہ ہو بلکہ اس کے علاوہ کوئی خرابی ہو تو وہ بیع فاسد ہے مثلاً ثمن خمرہو یا مبیع کی تسلیم پر قدرت نہ ہویا بیع میں کوئی شرط خلاف مقتضائے عقد ہو۔*
*📘👈🏻(درمختار وغیرہ)*
*مبیع یا ثمن دونوں میں سے ایک بھی ایسی چیز ہو جو کسی دِینِ آسمانی میں مال نہ ہو، جیسے مُردار، خون، آزاد، ان کو چاہے مبیع کیا جائے یا ثمن، بہر حال بیع باطل ہے اور اگر بعض دِین میں مال ہوں بعض میں نہیں جیسے شراب کہ اگرچہ اسلام میں یہ مال نہیں مگر دین موسوی و عیسوی میں مال تھی، اس کو مبیع قرار دیں گے تو بیع باطل ہے اور ثمن قرار دیں تو فاسد مثلاً شراب کے بدلے میں کوئی چیز خریدی تو بیع فاسد ہے اور اگر روپیہ پیسہ سے شراب خریدی تو باطل۔*
*📙👈🏻(ہدایہ، ردالمحتار)*
*مال وہ چیز ہے جس کی طرف طبیعت کا میلان ہو جس کو دیا لیا جاتا ہو جس سے دوسروں کو روکتے ہوں جسے وقت ضرورت کے لیے جمع رکھتے ہوں لہٰذا تھوڑی سی مٹی جب تک وہ اپنی جگہ پر ہے مال نہیں اور اس کی بیع باطل ہے البتہ اگر اُسے دوسری جگہ منتقل کرکے لے جائیں تو اب مال ہے اور بیع جائز گیہوں کا ایک دانہ اس کی بھی بیع باطل ہے۔ انسان کے پاخانہ پیشاب کی بیع باطل ہے جب تک مٹی اس پرغالب نہ آجائے اور کھاد نہ ہوجائے گوبر، مینگنی، لید کی بیع باطل نہیں اگرچہ دوسری چیز کی اُن میں آمیزش نہ ہو لہٰذا اُپلے کا بیچنا خریدنا یا استعمال کرنا ممنوع نہیں ۔*
*📗👈🏻(درمختار، ردالمحتار)*
*مُردار سے مراد غیر مذبوح ہے چاہے وہ خود مرگیا ہو یا کسی نے اُس کا گلاگھونٹ کر ما رڈالا ہو یا کسی جانور نے اُسے مار ڈالاہو۔مچھلی اور ٹڈی مُردار میں داخل نہیں کہ یہ ذبح کرنے کی چیز ہی نہیں ۔*
*📗👈🏻(ردالمحتاروغیرہ)*
*معدوم کی بیع باطل ہے مثلاً دومنزلہ مکان دوشخصوں میں مشترک تھا ایک کانیچے والا تھا دوسرے کا اوپر والا، وہ گر گیا یا صرف بالا خانہ گرا بالاخانہ والے نے گرنے کے بعد بالاخانہ بیع کیا یہ بیع باطل ہے کہ جب وہ چیز ہی نہیں بیع کسی چیز کی ہوگی اور اگر بیع سے مراد اُس حق کو بیچنا ہے کہ مکان کے اوپر اُس کو مکان بنانے کا حق تھا یہ بھی باطل ہے کہ بیع مال کی ہوتی ہے اوریہ محض ایک حق ہے مال نہیں اور اگر بالاخانہ موجود ہے تو اُس کی بیع ہوسکتی ہے۔ (فتح القدیر)*
*جوچیز زمین کے اندر پیدا ہوتی ہے، جیسے مولی، گاجر وغیرہ اگر اب تک پیدا نہ ہوئی ہویا پیدا ہونا معلوم نہ ہواس کی بیع باطل ہے اور اگر معلوم ہوکہ موجود ہوچکی ہے تو بیع* *صحیح ہے اورمشتری کو خیار رویت حاصل ہوگا۔*
*📗👈🏻(درمختار*
*👈🏻جواب نمبر 2*
*جومچھلی کہ دریا یا تالاب میں ہے ابھی اُس کاشکار کیا ہی نہیں اُس کو اگر نقود یعنی روپے پیسے سے بیع کیا تو باطل ہے کہ وہ ملک میں نہیں اورمال متقوم نہیں اور اگر اُس کو غیر نقود مثلاً کپڑا یا کسی اور چیز کے بدلے میں بیع کیاہے تو بیع فاسد ہے۔ یوہیں اگر شکار کرکے اُسے دریا یا تالاب میں چھوڑدیا جب بھی اُس کی بیع فاسد ہے کہ اُس کی تسلیم پرقدرت نہیں*
*📗👈🏻(درمختار)*
*مچھلی کو شکار کرنے کے بعد کسی گڑھے میں ڈالدیا یا وہ گڑھا ایسا ہے کہ بے کسی ترکیب کے اُس میں سے پکڑسکتا ہے تو بیع کرنا بھی جائز ہے کہ اب وہ مقدورالتسلیم بھی ہے وہ ایسی ہی ہے جیسے پانی کے گھڑے میں رکھی ہے اور اگر اُسے پکڑنے کے لیے شکار کرنے کی ضرورت ہوگی کانٹے یا جال وغیرہ سے پکڑنا پڑے گا توجب تک پکڑنہ لے اُس کی بیع صحیح نہیں اور اگر مچھلی خود بخود گڑھے میں آگئی اور وہ گڑھا اسی لیے مقرر کررکھا ہے تو یہ شخص اُسکا مالک ہوگیا دوسرے کو اس کالینا جائز نہیں پھر اگر بے جال وغیرہ کے اُسے پکڑسکتے ہیں تو اُس کی بیع بھی جائز ہے کہ وہ مقدور التسلیم بھی ہے ورنہ بیع ناجائزاور اگر وہ اس لیے نہیں طیار کررکھا ہے تو مالک نہیں
مگر جبکہ دریا یا تالاب کی طرف جو راستہ تھا اُسے مچھلی کے آنے کے بعد بند کردیا تو مالک ہوگیا اور بغیر جال وغیرہ کے پکڑسکتا ہے تو بیع جائز ہے ورنہ نہیں ۔ اسی طرح اگر اپنی زمین میں گڑھا کھودا تھا اُس میں ہرن وغیرہ کوئی شکار گر پڑااگر اس نے اسی غرض سے کھوداتھا تو یہی مالک ہے دوسرے کو اسکا لینا جائز نہیں اور اس لیے نہیں کھودا تو جو پکڑ لے جائے اُس کا ہے مگر مالک زمین اگر شکار کے قریب ہو کہ ہاتھ بڑھا کر اُسے پکڑ سکتا ہے تو اسی کا ہے دوسرے کو پکڑنا جائز نہیں دوسرا پکڑے بھی تووہ مالک نہیں ہوگا یہ ہوگا۔ یوہیں سُکھانے کے لیے جال تانا تھا کوئی شکار اُس میں پھنساتو جو پکڑ لے اس کا ہے اوراگر شکار ہی کے لیے تانا تھا تو شکار کا مالکی ہ ہے۔ جال میں شکار پھنسا مگر تڑپا اُس سے چھوٹ گیادوسرے نے پکڑ لیا تویہ مالک ہے اورجال والا پکڑنے کے لیے قریب آگیا کہ ہاتھ بڑھا کر جانور پکڑسکتا ہے اس وقت توڑا کرنکل گیا اور دوسرے نے پکڑلیا تو جال والا مالک ہے پکڑنے والا مالک نہیں ۔ باز اورکُتے کے شکار کا بھی یہی حکم ہے۔*
*📗👈🏻(فتح القدیر، ردالمحتار)*
*📚👈🏻بہارشریعت حصہ یازدہم بیع فاسد کا بیان*
*🧩وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسلَّم🧩*
ا ـــــــــــــــــt💨🥏💨iــــــــــــــــ
*✍🏼ازقـــــلــم حضـــرت علامــــہ ومولانـــا*
*محمـــد اسمــاعیـل خـان امجـدی صاحـب*
*قبلــــہ مدظلــــہ العـــالــٰـی والنـــــورانــــی*
*دارالـــعـلـــــــــوم شـہـیــــــــداعـظــــــــــم*
*دولـھـــــــاپورضـلـــــع گـونــــــڈہ یـوپــــی*
*https://wa.me/+919918562794*
*۱۲ذی القعدہ ۱۴۴۰ھ بمطابق ۱۶جولائی ۰۱۹ بروز منگل*
*🕹اعلیٰ حضرت زندہ باد گروپ🕹*
*رابطہ📞 ـــــــــــــــــــــ⇧⇧*
*✅✅الجواب صحیح والمجیب نجیح فقط حضرت مولانا محمد آفتاب عالم رحمتی صاحب قبلہ مدظلہ العالی النورانی دہلوی خطیب و امام جامع مسجد مہا سموند (چھتیس گڑھ)*
ا ـــــــــــــــــy💨🥏💨aــــــــــــــــ
*https://wa.me/+918922921676*
*المشـــــہر؛*
*🖥منجانب؛منتظمین قادری فقہی گروپ؛*
*محمـد امتیـاز عالم تارا باڑی پورنیـہ بہـار*
ا ـــــــــــــــــz💨🥏💨ــــــــــــــــ
تبصرے