نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

شیخ فانی کے روزہ اور فدیہ کا حکم

*🍀شیخ فانی کے روزہ اور فدیہ کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے🍀*
*★★ــــــــــــ🌸🕋🕋🕋🌸ــــــــــــ★★*
*🌹السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ🌹*

*ٹیلیگرام پر اعلیٰ حضرت زندہ باد گروپ میں شامل ہونے کے لئے نیچے لینک پر ٹیچ کریں👇🏻*
*https://t.me/AalahzratZindabadGroup*

*معزز علمائےکرام ومفتیان ذوی الاحترام کے قدموں کابوسہ لیکر عرض گزار ہوں کہ ایک سوال پیش خدمت ہےکہ میری والدہ محترمہ جنکی عمرشریف لگ بھگ نوے سال کے اوپر ہے کمزوری نقاہت بھی بہت ہے علاج ہمیشہ ہوتے رہتا ہے وہ روزہ ترک کرنا نہیں چاہتی ہیں مگر کمزوری کی وجہ سے روزہ نہ رکھ سکیں یا چھوٹ جائے تو کیا کریں کیونکہ یوپی میں اسوقت موسم گرمی دھوپ شباب پر ہے جواب عنایت مرمائیں ؛*
*احقرالعباد خاک پائے سرکارتاج الشریعہ وحضورمحدث کبیر  عبدالوہاب انصاری قادری رضوی اچلپورگھاٹ سعداللہ نگر ضلع بلرامپور یوپی مقیم حال پونہ مہاراشٹر*
*◆ـــــــــــــــــــــــــــــ★★★ـــــــــــــــــــــــــــ◆*
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*ـــــــ الجواب بعون الملک الوھاب ــــــــ*

*اگر آپ سخت گرمی کے بڑے دنوں میں رمضان کے روزے نہیں رکھ سکتے تو سردی کے چھوٹے دنوں میں قضا کی نیت سےروزے رکھیں، اور یہ قضا کے روزے تسلسل کے ساتھ رکھنا ضروری نہیں، آپ قضا روزے وقفہ وقفہ سے بھی رکھ سکتے ہیں۔ اور جب تک آپ کے اندر سردی کے چھوٹے دنوں میں وقفہ وقفہ کے ساتھ روزےرکھنے کی استطاعت ہے، یعنی: روزہ رکھنے کی صورت میں نا قابل برداشت مشقت وپریشانی کا اندیشہ نہیں ہے، آپ روزوں کا فدیہ نہیں دے سکتے۔ اور اگر آپ اس قدر ضعیف وکمزور ہوچکے ہیں کہ سردی کے چھوٹے دنوں میں وقفہ وقفہ سے بھی روزے نہیں رکھ سکتے ہیں اور بظاہر آئندہ روزے کے لیے بقدر ضرورت صحت وقوت کی بحالی ممکن بھی نہیں ہے تو ایسی صورت میں آپ شیخ فانی کے حکم میں ہوں گے اور آپ کے لیے روزے کے بجائے فدیہ کی اجازت ہوگی ، اور ایک روزے کا فدیہ وہی جو صدقہ فطر کی مقدار ہے، یعنی دوکلو پینتالیس  گرام گیہوں ، اور اگر آپ گیہوں کے بجائے قیمت دینا چاہیں تو فدیہ ادا کرنے کی تاریخ میں مارکیٹ میں  گیہوں کی جو عام قیمت ہو وہ ادا کردیا کریں،*
*وللشیخ الفاني العاجز عن الصوم الفطر ویفدي وجوبا الخ*
*📚(الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الصوم ج:۳:ص ۴۱۰*
*وفي الرد: قولہ: وللشیخ الفاني  ومثلہ ما في القہستاني عن الکرماني: المریض إذا تحقق الیأس من الصحة فعلیہ الفدیة لکل یوم من المرض اھ،*
*قولہ: العاجز عن الصوم أي عجزا مستمرا کما یأتي، أما لو لم یقدر علیہ لشدة الحر کان لہ أن یفطر ویقضیہ في الشتاءفتح اھ۔*
*📚قولہ: ویفدي وجوبا لأن عذرہ لیس بعرضی للزوال حتی یصیر إلی القضاء فوجبت الفدیة ، نھر(رد المحتار)*
*شیخ فانی یعنی وہ بوڑھا /بوڑھی جس کی عمر ایسی ہوگئی کہ اب روزبروز کمزور ہی ہوتے جائینگے، جب وہ روزہ رکھنے سے عاجز ہو یعنی نہ اب رکھ سکتے ہیں نہ آئندہ اس میں اتنی طاقت آنے کی امید ہے کہ روزہ رکھ سکے گے،تو اسے روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے اورہر روزہ کے بدلے میں فدیہ یعنی دونوں وقت ایک مسکین کو بھر پیٹ کھاناکھلانا اس پرواجب ہے یا ہر روزہ کے بدلے میں صدقہ فطر کی مقدار رقم مسکین کو دیدے*
*📚الدرالمختارکتاب الصوم، فصل في العوارض، ج۳، ص۴۷۱، وغیرہ*
*اور ایک بات*
*فدیہ دینے کے بعد اتنی طاقت آگئی کہ روزہ رکھ سکے ،تو فدیہ صدقہ نفل ہوکر رہ گیا اب ان روزوں کی قضا رکھے*
*الفتاوی الھندیۃکتاب الصوم، الباب الخامس في الاعذار التی تبیح الإفطار، ج۱، ص۲۰۷*
*بحوالہ بہار شریعت، حصہ پنجم*
*سحری و اِفطار کا بیان*
*✧✧✧ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ✧✧✧*
*🕋اعـــلیٰ حـضـــرت زنــدہ بــاد گــــروپ🕋*
*🕋بتاریخ:(8)اپریل: بروز بدھ(2019)🕋*
*✧✧✧ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ✧✧✧*

*📝شــــــرف قلــــــم📝*
*حضرت علامہ مولانا محمد اسماعیل خان امجدی رضوی گونڈوی صاحب قبلہ مدظلہ والنورانی*
*دارالعلوم الجامعة القریش نوری نگر نزدخالدبن ولید مسجد شانتی نگر بھیونڈی ممبئ*
*رابطہ:👇🏻https://wa.me/+919918562794*

*🖥المشتہـــــــر🖥*
*حضرت حافظ محمد عارف رضوی قادری انٹیاتھوک بازار ضلع گونڈہ یوپی الھنـــــد*
*رابطہ:👇🏻https://wa.me/+918795487820*
*◆◆ــــــــــــ🌸☘☘☘🌸ــــــــــــ◆◆*
© 2020 Amjadi group

Designed by Open Themes & Nahuatl.mx.