*🍀سفر میں روزہ رکھنے کاحکم 🍀*
*★★ــــــــــــ🌸🕋🕋🕋🌸ــــــــــــ★★*
*🌹السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ🌹*
*ٹیلیگرام پر اعلیٰ حضرت زندہ باد گروپ میں شامل ہونے کے لئے نیچے لینک پر ٹیچ کریں👇🏻*
*https://t.me/AalahzratZindabadGroup*
*السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ*
*❓سوال۔*
*مسافر کی حد کنہ سے شروع ہوتی ہے اور کب مسافر پر نماز معاف ہوتی کتنی دور ہو جب نماز معاف ہو جاتی ہے*
*برائے کرم میرے سوال کا جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا*
*🌹فیضان لکھیم پوری*
*◆ـــــــــــــــــــــــــــــ★★★ـــــــــــــــــــــــــــ◆*
*الجواب بعون الملک الوہاب*
*صورت مسئولہ میں جواب یہ ہے کہ روزہ تو فرض ہی ہوگا لیکن شرعی مسافر ہونے کی صورت میں روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے لیکن رکھنا بہتر کوئی اگر مسافرت کی حالت میں روزہ رکھے تو فرض ہی ادا ہوگا*
*حضور صدرالشریعہ علامہ امجد علی اعظمی حنفی رحمۃ اللہ علیہ بہار شریعت حصہ پنجم میں تحریر فرماتے*
*ابوداؤد وترمذی ونسائی وابن ماجہ انس بن مالک کعبی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے راوی کہ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مسافر سے آدھی نماز معاف فرمادی ( یعنی چار رکعت والی دو پڑھےگا) اور مسافر اور دودھ پلانے والی اور حاملہ سے روزہ معاف فرمادیا ( کہ ان کو اجازت ہے کہ اس وقت نہ رکھیں بعد میں مقدار پوری کرلیں)*
*سفر وحمل اور بچہ کو دودھ پلانا اور مرض اور بڑھاپا اور خوف ہلاک واکراہ ونقصان عقل اور جہاد یہ سب روزہ نہ رکھنے کے عذر ہیں ان وجوہ سے اگر کوئی روزہ نہ رکھے تو گناہ گار نہیں*
*📚در مختار جلد دوم صفحہ ۱۵۸ تا ۱۵۹*
*سفر سے مراد سفر شرعی ہے یعنی اتنی دور جانے کے ارادہ سے نکلے کہ یہاں سے وہاں تک تین دن کی مسافت ہو اگرچہ وہ سفر کسی ناجائز کام کے لئے ہو*
*📚در مختار جلد دوم صفحہ ۱۵۸*
*دن میں سفر کیا تو اس دن کا روزہ افطار کرنے کے لئے آج کا سفر عذر نہیں ــ البتہ اگر توڑےگا تو کفارہ لازم نہ آئے گا مگر گنہگار ہوگا اگر سفر کرنے سے پہلے توڑ دیا پھر سفر کیا تو کفارہ بھی لازم اور اگر دن میں سفر کیا اور مکان پر کوئی چیز بھول گیا تھا اسے لینے واپس آیا اور مکان پر آکر روزہ توڑ دیا کفارہ واجب ہے*
*📚عالمگیری جلد اول صفحہ ۲۰۶/ تا ۲۰۷/*
*📚بہار شریعت حصہ پنجم صفحہ ۱۰۸/ تا ۱۰۹/*
*مسافرت کی مقدار ساڑھے ستاون میل یعنی بانوے کیلو میٹر یا اس سے زیادہ کی راہ ہے اب چاہے تین دن میں پہنچے یا پھر ہوائی جہاز کے ذریعہ دو گھنٹے میں بہر حال شرعی مسافر ہوجائےگا*
*واللہ اعلم بالصواب*
*✧✧✧ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ✧✧✧*
*🕋اعـــلیٰ حـضـــرت زنــدہ بــاد گــــروپ🕋*
*🕋بتاریخ:(24)مئی: بروز جمعہ (2019)🕋*
*✧✧✧ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ✧✧✧*
*📝شــــــرف قلــــــم📝*
*حضرت علامہ مولانا محمد اسماعیل خان امجدی رضوی گونڈوی صاحب قبلہ مدظلہ والنورانی*
*دارالعلوم الجامعة القریش نوری نگر نزدخالدبن ولید مسجد شانتی نگر بھیونڈی ممبئ*
*رابطہ:👇🏻https://wa.me/+919918562794*
*🖥المشتہـــــــر🖥*
*محمد اسراءالحق قادری بہار*
*رابطہ:👇🏻https://wa.me/+918425086470*
*◆◆ــــــــــــ🌸☘☘☘🌸ــــــــــــ◆◆*
تبصرے