نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

کس بے جان چیز نے کعبے کا طواف کیا

*🌹کس بے جان چیز نے خانہ کعبہ کا حج کیا*🌹

*اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎*

*علماء کرام سے ایک سوال ھے۔۔۔*
*کس بے جان چیز نے خانہٕ کعبہ کا حج کیا حالانکہ اس پر واجب نہ تھا؟*

*🌹سائل عبد الطیف قادری بائسی پورنیہ بہار🌹*


*وعلیکم السلام ورتہ اللہ ونرکاتہ*
*📝الجواب بعون الملک الوھاب :*
*کشتی نوح اور طواف کعبہ"*


 *🏷حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی طوفان کے تھپیڑوں میں چھ ماہ تک چکر لگاتی رہی یہاں تک کہ خانہ کعبہ کے پاس سے بھی گزری اور کعبہ مکرمہ کا سات چکر طواف بھی کیاـ پھر اللہ کے حکم سے یہ کشتی جودی پہاڑ پر ٹھہر گئ ـ*
 *جو عراق کے ایک شہر جزیرہ میں واقع ہے ـ*

*🏷روایت ہے کہ طوفان کے وقت اللہ تعالی نے تمام پہاڑوں کی طرف یہ وحی کی کہ حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی کسی بھی ایک پہاڑپر ٹھہرے گی تو تمام پہاڑوں نے تکبر کیاـ لیکن جودی پہاڑ نے تواضح اور عاجزی کا اظہار کیا تو اللہ تعالی نے اس کو یہ شرف بخشا کہ کشتی جودی پہاڑ پر ٹھہری ـ*


*📿اور ایک اور روایت ہے کہ بہت دنوں تک اس کشتی کی لکڑياں اور تختے باقی رہے تھے ــ یہاں تک کہ اگلی امتوں کے بھی بعض لوگوں نے اس کشتی کو جودی پہاڑ پر دیکھاــــ*

 *محرم کی دسویں تاریخ کو عاشورہ کے دن یہ کشتی جودی پہاڑ پر ٹھہری تھی ـچنانچہ اس تاریخ کو کشتی کی تمام مخلوق یعنی انسان اور وحوش و طیور وغیرہ نے شکرانہ کا روزہ رکھا اور حضرت نوح علیہ السلام نے کشتی سے اتر کر سب سے پہلے جو بستی بسائی اسکا نام ثمانین رکھاـ*
 *عربی زبان میں ثمانین کے معنی اسی ہوتے ہیں ـ چونکہ کشتی میں اسی آدمی تھے اسلۓ اس گاؤں کا نام ثمانین رکھا گیاــــ*

*📚حوالہ تفسیر مظہری و قرطبی صاوی ج۲ ص ۱۸۴*

*اورکشتی جودی پہاڑ  پر ٹھہری*

*اور فرمایا گیا کہ دور ہوں بے انصاف لوگ سورہ ھود ع۴*

*🌹واللہ اعلم بااصواب*🌹

*◆ـــــــــــــ🌹🥗🌹ــــــــــــــ◆*

*✍ازقلم حضرت علامہ ومولانا محمداسماعیل خان امجدی مد ظلہ العالی والنورانی  خادم التدریس دارالعلوم شہید اعظم دولہا پور پہاڑی انٹیا تھوک بازار ضلع گونڈہ یوپی*
*3 اکـتو بر بروز بدھ 2018*

 *🥗فـیضــان غــوث وخــواجــہ گروپ میں ایڈکے لئے🥗*👇
*📲+919918562794*
*+917800878771*
*◆ــــــــــــــ🌹🥗🌹ــــــــــــــــ◆*
*🖥المـرتـب گـدائےاولیـائے کرام*
*محمــــــد ایــوب رضـا خان علوی*
*◆ــــــــــــــ🌹🥗🌹ــــــــــــــــ◆*
© 2020 Amjadi group

Designed by Open Themes & Nahuatl.mx.