نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

آذان سے پہلے مسجد میں جماعت بناکر نماز پڑھنا کیسا ہے

*🍥اذان سے پہلے مسجد میں جماعت بنا کر نماز پڑھنا کیسا ہے*🍥

*السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُاللّهِ وَبَرَكَاتُهْ*
*علماء کرام کی بارگاہ میں ایک سوال ہے کہ یک مسجد کے قریب ایک غیر مسلم انتظامیہ کا کالج ہے جس میں مسلم بچے بھی پڑھتے ہیں*
*اور ان کو دوپہر 12:30 تا 01:00 بجے تک ظہرانہ کا وقفہ دیا جاتا ہے اس دوران مسلم طلبہ مسجد جاکر ظہر کی نماز ادا کرتے ہیں*
*جبکہ اس مسجد میں اذان ہی نہیں ہوئی ہوتی ہے*
*سوالات یہ ہیں کہ اذان سے پہلے پیلے مسجد میں جماعت بنا کر نماز پڑھنا کیسا ہے*
*اور ایک ہی مسجد میں دو جماعتیں ہوتی ہیں کیا اس سے کچھ اور شرعی حکم لگے گا*
*اور دو جماعتوں کا اور اذان سے پہلے نماز کا روزانہ کا معمول بھی بن سکتا ہے*
*ایسی عادت بنا لینے پر کیا حکم شرعی ہے*

*اور اس کالج میں نماز پڑھنے کا انتظام بھی نہیں اور پھر کالج ختم ہونے تک 05:00 بجے تک نماز پڑھنے کا موقعہ بھی نہیں ملیگا.*
*بینوا و توجروا. 🌹*
*ـــــــــــــــــــــــ🔶🔴🔶ــــــــــــــــــــــ*
*الجواب بعون الملک الوھاب*
* مسجدِ محلہ میں  جس کے لیے امام مقرر ہو، امام محلہ نے اذان و اقامت کے ساتھ بطریق مسنون* *جماعت پڑھ لی ہو تو اذان و اقامت کے ساتھ ہیأت اُولی پر دوبارہ جماعت قائم کرنا مکروہ ہے اور اگر بے اذان جماعتِ ثانیہ ہوئی، تو حرج نہیں  جب کہ محراب سے ہٹ کر ہو اور اگر پہلی جماعت بغیر اذان ہوئی یا آہستہ اذان ہوئی یا غیروں  نے جماعت قائم کی تو پھر جماعت قائم کی جائے اور یہ جماعت جماعتِ ثانیہ نہ ہوگی۔ ہیأت بدلنے کے لیے امام کا محراب سے دہنے یا بائیں  ہٹ کر کھڑا ہونا کافی ہے، شارع عام کی مسجد جس میں  لوگ جوق جوق آتے اور پڑھ کر چلے جاتے ہیں  یعنی اس کے نمازی مقرر نہ ہوں ، اس میں  اگرچہ اذان و اقامت کے ساتھ جماعتِ ثانیہ قائم کی جائے کوئی حرج نہیں ، بلکہ یہی افضل ہے کہ جو گروہ آئے نئی اذان و اقامت سے جماعت کرے، یوہیں  اسٹیشن و سرائے کی مسجدیں ۔ )*
*📚(درمختار، ردالمحتار وغیرہ)*
*🍥واللہ اعلم ورسولہ*🍥
*ـــــــــــــــــــــــ🔶🔴🔶ــــــــــــــــــــــ*
*🍥✍ازقلم حضرت علامہ ومولانا محمداسماعیل خان امجدی مد ظلہ العالی والنورانی  خادم التدریس دارالعلوم شہید اعظم دولہا پور پہاڑی انٹیا تھوک بازار ضلع گونڈہ یوپی*
*ـــــــــــــــــــــــ🔶🔴🔶ــــــــــــــــــــــ*
*🍥🖥المـرتـــب گدائے غوث وخواجہ ورضا حامدو مصطفیٰ محمــــــد ایــوب رضـا خان*
*فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے*🍥👇👇
*📞+917800878771*
© 2020 Amjadi group

Designed by Open Themes & Nahuatl.mx.