نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

قبر اندر سے کچی ہو تو اوپر سے پختہ کرنا جائز ہے؟


*🖊قبر اندر سے کچی ہوتو اوپر سے پختہ کرناجائز ہے؛🖊*


 الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia
 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ
ہمارے یہاں (راجستھان) میں مٹی کی کثرت ہے جیسا کہ سبھی کو علم ہے اب ہمارے ہمارے جو قبرستان ہیں وہ ریتیلے ٹبوں میں ہے قبر بناتے ہیں مردہ کو دفن کرنے کے لئے تو یقین کامل ہے کہ جب قبر کو بند کرینگے اس وقت ساری مٹی اندر گر جائیگی تو اس صورت میں کیا قبروں کی اندر سے چنوائی (پکی اینٹ میں) کر سکتے ہیں براہ کرم رہنمائی فرمائیں
اسلم مشتاق
ا_________(🖊)__________
*الجواب بعون الملک الوھاب؛*
جب قبر اندر سے کچی ہوتو اوپر سے پختہ کرناجائز ہے
 *(📕ردالمختار جلد دوم ص236)*
*کرھواالاجر والواح الخشب وقال الامام التمرتاشی ھذااذاکان حول المیت فلو فوقہ لایکرہ لانہ یکون عصمة من السبع وقال مشایخ بخاری لایکرہ الاجرفی بلدتنا للحاجة الیہ لضعف الاراضی اھ)*
 *(📗اور فتاوی قاضی خان مع عالمگیری جلد اول ص194پر ہے)*
*یکرہ الاجر فی اللحد اذاکان یلی المیت اما فیھا وراءذلک لاباس بہ اھ*
اور اعلی حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی رضی اللہ عنہ ربہ القوی تحریر فرماتے ہیں
قبر پختہ بنانے میں حاصل ارشاد علماے امجادرحمہم اللہ تعالی یہ ہے کہ اگر پکی اینٹ میت کے متصل یعنی اس کے آس پاس کسی جہت میں نہیں کہ حقیقة قبر اسی کا نام ہے بلکہ کڑا کچا اور بالاے قبر پختہ ہے تو مطلقا ممانعت نہیں
*(📗فتاوی رضویہ جلد چہارم ص195)*
*(📕بہار شریعت حصہ چہارم ص162)*
لھذا قبر اگر اندر کچی رہے تو اوپر سے پختہ کرسکتے ہیں
لیکن وقفی قبرستان میں کسی کی قبر پختہ نہیں بنا سکتے خواہ وہ بزرگ ہو یا عامة المسلمین میں سے ہو
*(📕شامی جلد دوم ص237)*
*فی الاحکام عن جامع الفتاوی* *وقیل لایکرہ البناء اذاکان المیت من المشایخ والعلماء والسادات قلت لکن ھذا فی غیر المقابر المسبلة کما لا یخفی اھ)*
*(📗فتاوی فقیہ ملت جلد دوم ص183)*
*واللہ اعلم بالصواب؛*
ا_______(🖊)___________
*کتبـــہ؛*
*حضرت علامہ محمداسماعیل خان امجدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی؛*
*مورخہ؛18/9/2019)*
*🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊*
*رابطہ؛☎9918562794)*
ا_______(🖊)___________
*🖊المشتـــہر فضل کبیر🖊*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ؛محمد عقیــل احمد قــادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا________(🖊)____________
© 2020 Amjadi group

Designed by Open Themes & Nahuatl.mx.