*☪حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے بول و براز( فضلا شریفہ ) پاک اور طیب ہیں☪*
*❓السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ یا سیدی ظن المئومنین کی عبارت کے تحت آپ خیریت سے ہونگے الحمدللہ*
*🌹سوال ۔ کیا فرماتے ہیں علما دین و مفتیان شرح متین مسئلہ ذیل میں کہ*
*حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے بول وبراز کے سلسلے میں علما کا موقف کیا ہے*
*برائے کرم قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب مرحمت فرمائیں 🌹*
*🌱سائل تسنیم امتیاز*
⬇⬇⬇⬇⬇⬇⬇⬇⬇
*الجواب بعون الملک الوھاب*
*صحیح اور محقق یہی ہے فضلا شریفہ پاک اور طیب ہیں بلکہ مطیب اور شفا ہیں جس پر مختصر سا کلام نزھة القاری جلد اول صفحہ 515 اور 516میں ہے*
*علامہ بدرالدین عینی قدس سرہ نے اس پر مفصل بحث فرمائی ہے*
*اخیر میں عشق رسول میں شرشار ہو کر تحریر فرمایا*
*انا نعتقدانہ لایقاس علیہ غیرہ وان قالوا غیر ذلک فاذنی عنہ صماء*
*ہمارا اعتقاد یہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر کسی کو قیاس نہیں کیا جاسکتا اور اس کے علاوہ کوئی اور کہے تو اس کے سننے سے میرا کان بہرہ ہے*
*حضرت شیخ محدث دہلوی رحمة اللہ علیہ نے مدارج النبوہ جلد اول ص26پر حضرت ام ایمن اور حضرت مالک بن سنان کے خون پینے کو بھی ذکر فرمایا ہے*
*نیز حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالی عنہ کے بارے میں بھی روایت کیا ہے*
*نیز ایک حجام کے بارے میں بھی ذکر فرمایا ہے*
*اور حضرت رافع کی زوجہ حضرت سلمیٰ رضی اللہ تعالی عنہا کے غسالہ مبارکہ پینے کو علامہ عینی نے روایت کیا ہے*
*واللہ اعلم*
*📚فتاوی شارح بخاری کتاب العقائد باب عقائد متعلقہ نبوت ص479*
*16 ذی الحجہ 1439 ہجری بمطابق 28 اگست 2018 بروز بدہ*
✅✅✅✅✅✅✅✅✅
*✍🏻 از قلم حضرت علامہ و مولانا محمد اسماعیل خان امجدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی و النورانی دارالعلوم شہید اعظم دولھا پور ضلع گونڈہ یوپی*
*رابطہ 9918561894*
*🖥 المرتب اسیر اولیاء کرام رضی اللہ عنہم*
*محمد اسراءالحق قادری کشنگنج بہار*
*📲 8459370899*
*🇮🇳اعلیٰ حضرت زندہ باد گروپ*
*ایڈ ہونے کے لیے رابطہ کریں*
👆👆👆👆👆👆
تبصرے