نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

شوہر اپنی بیوی کو غسل دے سکتا ہے یا نہی

*🌹شوہر اپنی بیوی کو غسل دیےسکتا ہے یا نہیں🌹*


 کیا فرماتے ہے علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید کی بیوی انتقال ہوگئ اور وہاں کوئ نہلانے کے لئے موجود نہیں ہے تو اس صورت میں زید کا اپنی بیوی کو نہلانا کیسا ہے مدلل ومفصل جواب عنایت فرمائیں؟

*سائل👈 غلام جیلانی گونڈھ یوپی*

*۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰*

*وعلیکم السلام ورحمت اللہ وبرکاتہ*
 
*📝👈 الجواب بعون الملک الوھاب*


 *📝عورت مر جائے تو شوہر نہ اُسے نہلا سکتا ہے نہ*چھو سکتا ہے اور دیکھنے کی ممانعت نہیں*

*📗👈 (درمختار)*

*📝عوام میں  جو یہ مشہور ہے کہ شوہر عورت کے جنازہ کو نہ کندھا دے سکتا ہے نہ قبر میں  اتار سکتا ہے نہ مونھ دیکھ سکتا ہے، یہ محض غلط ہے صرف نہلانے اور اسکے بدن کو بلاحائل ہاتھ لگانے کی ممانعت ہے۔*

  *📝عورت کا انتقال ہوا اور وہاں  کوئی عورت نہیں ہے کہ نہلا دے تو تیمم کرایا* *جائے پھر تیمم کرنے والا* **محرم ہو تو ہاتھ سے* *تیمم کرائے اور اجنبی ہو اگرچہ شوہر ہو تو ہاتھ پر کپڑا لپیٹ کر جنس زمین پر ہاتھ مارے اور تیمم کرائے اورشوہر کے سوا  کوئی* *اور اجنبی ہو تو کلائیوں  کی طرف نظر نہ کرے اورشوہر کو اس کی حاجت نہیں  اور اس* *مسئلہ میں  جوان اور بڑھیا دونوں  کا ایک حکم ہے۔* 

*📗👈(درمختار،*

*📗👈 (عالمگیری وغیرہما)*

   *📝مرد کا انتقال ہوا اور وہاں  نہ کوئی مرد ہے نہ اُس کی بی بی، تو جو( عورت وہاں  ہے *اُسے تیمم کرائے پھر اگر *عورت محرم ہے یا اُس *کی باندی تو تیمم میں* *ہاتھ پر کپڑا لپیٹنے کی* *حاجت نہیں* *اور اجنبی ہو تو کپڑا لپیٹ کر تیمم کرائے۔*

*📙👈(فتوی عالمگیری)*

*👈بہارشریعت حصہ چہارم کا بیان👉*

*🌹واللہ اعلم باالصواب🌹*

*📚 ہم ہیں رضا والے گروپ 📚*

*ایڈ ہونے کے لئے رابطہ کریں*
*📲 👉7054425405*

*...................................................*

*ازقلم 👈 حضرت علامہ ومولانا مفتی محمد اسمعیل خان امجدی مدظلہ العالی والنورانی گونڈھ یوپی*


*🖥  المرتب  🖥*

*حضرت حافظ وقاری محمد کریم عالم نوری اتر دیناج پور بنگال*
© 2020 Amjadi group

Designed by Open Themes & Nahuatl.mx.