اعلیٰحضرت کے ایک شعر کی تشریح
،السلام علیکم حضرت اور خیریت سے ہیں ،بعد سلام کے خدمت عالیہ میں گزار ش ہے
اعلی حضرت عظیم البرکت مجدد الشاہ امام احمد رضا خان فاضل بریلوی کا ایک شعر
پیش نظر وہ نوبہار سجدے کو دل ہے بے قرار،روکے سر کو روکے ہاں یہی امتحان ہے
، اس کا کیا مطلب ہے رہنمائی فرمائیں فقط والسلام
خادم خاص محمد عارف رضا کرناٹک
الجواب بعون الملک الوھاب
پیش نظر وہ نو بہار سجدے کو ہے دل بیقرار
روکئے سر کو روکئے ہاں یہی امتحان ہے
تشریح..... وہ نئی نئی بہاروں والا محبوب نظروں کے سامنے جلوہ افروز ہے اور دل اس کو سجدہ کرنے کے لئے بے چین و بیقرار ہے مگر شریعت بقائمی ہوش و حواس سجدہ تعظیمی کی اجازت نہیں دیتی اس لئے سر کو سجدہ کرنے سے روکیں کہ یہ امتحان کی گھڑی ہے
پہلی شریعتوں میں سجدہ تعظیمی جائز تھا جیسے کہ حضرت آدم علیہ السلام کو فرشتوں نے اللہ کے حکم سے سجدہ کیا اور ابلیس راندہ درگاہ ہوا
حضرت یوسف علیہ السلام کو ان کے والد یعقوب علیہ السلام والدہ گیارہ بھائیوں نے سجدہ کیا
مگر عبادت کا شرک ہے اس کی اجازت کسی شریعت میں نہیں تھی اور نہ اب ہے مگر فاترالعقل مدہوش ومجنوں اس حکم سے مستثنیٰ ہے
واللہ اعلم بالصواب
ازقـــــلــم حضـــرت علامــــہ ومولانـــا
محمـــد اســــمـــاعـــیــل خــان صـــاحــب
قبلــــہ مدظلــــہ العـــالــٰـی والنـــــورانــــی
دارالـــعـلـــــــــوم شـہـیــــــــداعـظــــــــــم
دولـھـــــــاپورضـلـــــع گـونــــــڈہ یـوپــــی
رابطـــہ
+919918562794
٣ جمادی الاول المظفر١٤٤٠ ہجری مطابق ١٠ جنوری ٢٠١٩ بروز جمعرات
الـمـرتــب اســیـر الاولــیـاء کــرام محمــــــداســـراءالــحــق قــادری بٍـــہـار
+918459370898
اعلـی حضــرت زنـدہ باد گــروپ
میں ایڈ ہونے کے لیے رابطہ کریں

تبصرے