نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

وھابی لڑکا لڑکی کا نکاح سنی جماعت والوں نے کرایا تو کیا حکم ہے

*🔸وھابی لڑکا لڑکی کا نکاح سنی جماعت والوں نے کرایاتو کیاحکم ہے؟🔸*

 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں
وہابی لڑکا اور وہابی لڑکی ان دونوں کا نکاح سنی جماعت والوں نے کیا ہے ان سنی حضرات پر شریعت کا کیا حکم نافذ ہوتا ہے برائے مہربانی مدلل جواب عنایت فرمائیں
ا🌈🌈🌈🌈🌈🌈🌈🌈🌈🌈
*الجواب بعون المک الوہاب؛*
وہابی دیوبندی وغیرہ کسی بد مذہب  کا نکاح پڑھانا جائز نہیں کہ وہ مرتد ہیں  اور مرتد کا نکاح کسی سے نہیں ہو سکتا
*(📕فتاوی ہندیہ میں ہے)*
*لایجوز للمرتدان یتزوج مرتدة ولا مسلمه ولا کافرہ  اصلیه وکذا لا یجوز نکاح المرتدة مع احد کذا فی المبسوط -اھ)*
*(📙فتاویٰ ہندیہ (صفحہ ۲۸۲ جلد ۱ فصل فی المحرمات)*
اگر کسی عالم نے ان کا نکاح پڑھا دیا تو  اس کی وجہ سے وہ گنہگار فاسق  اور مستحق عذاب نار ہے  اس پر لازم ہے  کہ اعلانیہ توبہ و استغفار کرے  اور اس نکاح کے باطل ہو نے کا اعلان کرے اور نکاحانہ پیسہ بھی واپس کرے ؛  ورنہ تمام مسلمان اس کا بائیکاٹ کردیں
  فرمان باری تعالی ہے
اور اے سننے والے جب تو انھیں دیکھے  جو ہماری ایتوں میں پڑتے ہیں تو منھ پھیر لے  جب تک اور بات میں نہ پڑیں؛ اور جو کہیں تجھے شیطان بھلاوے تو یاد آئے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ
*(📘ترجمہ کنز الایمان  سورہ انعام آیت نمبر ۶۸)*
*(📕فتاوی مرکزی تربیت افتاء جلد دوم صفہ ۱۱۵)*
انتباہ؛  سنی کمیٹی کے جتنے ممبران نکاح میں شامل تھے وہ سب کے سب اعلانیہ توبہ استغفار کریں اور نکاح باطل ہونے کا اعلان کریں؛
*واللہ اعلم بالصواب؛*
ا🌈🌈🌈🌈🌈🌈🌈🌈🌈🌈
*کتبــــہ؛*
*حضرت علامہ محمد اسماعیل خان امجدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی دارالعلوم شہید اعظم دولہا پور پہاڑی پوسٹ انٹیا تھوک بازار ضلع گونڈہ یوپی؛*
*مورخہ؛۲۳/۵/۱۴۴۰ھ*
*🔹الحلقةالعلمیہ گروپ🔹*
*رابطہ؛📞9918562794)*
ا🌈🌈🌈🌈🌈🌈🌈🌈🌈🌈
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین الحـــلقةالعـــلمیہ گروپ؛محمد عقیـــل احمد قادری حنفی احمد آباد گجرات انڈیا؛*
ا======================؛
© 2020 Amjadi group

Designed by Open Themes & Nahuatl.mx.