نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

حضرت آدم علیہ السلام کو کتنی مٹی سے بنایا گیا


*♦حضرت آدم علیہ السلام کو کتنی مٹی سے بنایا گیا♦*
*ــــــــــــــــــــــ🌀⛔🌀ــــــــــــــــــــــــ*
*👈🏻(ســـوال)*

*★السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ★*

*کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام     حضرت آدم علیہ وسلم کو کتنی مٹی سے بنایا گیا ہے اور وہ مٹی کہاں کہاں سے لائیں تھے اور وہ مٹی کتنے رنگ کا تھا  اور وہ مٹی کو کون سے فرشتے لےکر آئے تھے   وضاحت کے ساتھ جواب سے نوازیں مہر بانی ہوگی*
 

*سائل احسان رضوی بہار*
*ــــــــــــــــــــــ🌀⛔🌀ــــــــــــــــــــــــ*

*★وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ★*

*🔏الجواب اللھم ہدایتہ الحق والصواب*

*حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش:*
 *فانا خلقناکم..... ای اصلکم آدم..... من تراب*

*📚👈🏻(پ۱۷، ۸جلالین)*

 *اللہ تعالیٰ نے فرمایا، بے شک ہم نے تمہارے اصل آدم کو مٹی سے پیدا کیا۔ مزید ارشاد فرمایا:*
*📚👈🏻وَاِذْ قَالَ رَبُّکَ لِلْمَلٰئِکَۃِ اِنِّیْ خَالِقٌ بَشَرًا مِّنْ طِیْنٍ ھو آدم*
 *📚👈🏻(سورۃ ص، جلالین)*
 *یاد کرو اس وقت کو جب آپ کے رب نے فرشتوں سے کہا بے شک میں ایک بشر کیچڑ سے بنانے والا ہوں اس سے مراد آدم علیہ السلام ہیں۔ اس مقام پر بشر سے مراد ایسا انسان جو ظاہر چمڑے والا ہوگا، اس پر بھیڑوں کی طرح اون نہیں ہوگی بکریوں کی طرح بال نہیں ہوں گے، اونٹوں کی ملسی (اون) کی طرح بھی اون نہیں ہوگی پرندوں کے پروں کی طرح پر نہیں ہوں گے اور پھلوں کی طرح اس پر کوئی چھلکا نہیں ہوگا۔*

*📚👈🏻اِنَّا خَلَقْنَا ھُمْ مِنْ طِیْنِ لَّازِبٌ (سورہ صافات ۱۱)*

*بے شک ہم نے انسانوں کو چپکتی ہوئی مٹی سے پیدا کیا، ’’انا خلقناھم ای اصلھم آدم‘‘*
*(جلالین)*
 *یہاں بھی مراد انسانوں سے ان کے اصل آدم علیہ السلام ہی ہیں۔ ’*
*’ولقد خلقنا الانسان آدم من صلصال طین یابس تسمع لہ صلصلۃ ای صوت اذا نقر من حما طین اسود مسنون متغیر‘*

*📚👈🏻‘ (پ۱۴، ۳، جلالین)*

*بے شک ہم نے انسان یعنی آدم کو سیاہ خشک متغیر کیچڑ سے پیدا کیا صلصال اس کیچڑ کو کہتے ہیں جو خشک ہوجائے کھٹکانے پر اس سے آواز آئے، سیاہ کیچڑ کو ’’حما‘‘ کہتے ہیں۔ جس کی بو میں تغیر آجائے اس  کو ’’مسنون‘‘ کہتے ہیں۔ ’’*
*خلق الانسان آدم من صلصال طین یابس یسمع لہ صلصلۃ ای صوت اذا نقر کالفخار وھو ما طبخ من الطین‘‘*

*📚👈🏻(پ۲۷، ۱۱ جلالین)*

*’’انسان یعنی آدم کو خشک بجنے والی ٹھیکری کی طرح کے کیچڑ سے پیدا کیا۔‘‘ ان آیات سے آدم علیہ* *السلام کی پیدائش کے مختلف مراحل کا ذکر کیا گیا ہے کہ آپ کے جسم اطہر کے لیے پہلے خشک مٹی کو لایا گیا پھر اسے گوندھ کر کیچڑ بنایا گیا پھر چپکنے والی مٹی بنایا گیا پھر اسے اسی طرح رہنے دیا گیا یہاں تک کہ وہ خشک ہوگئی اور بجنے لگی اور اس کی بو میں بھی تغیر آگیا پھر اور زیادہ رکھنے پر ٹھیکری کی طرح ہوگئی۔*
*آدم علیہ السلام کے جسم اطہر کی تخلیق کے لیے مٹی لانے کے لیے حضرت جبرائیل کو زمین پر بھیجا گیا آپ جب تشریف لائے تو زمین سے مٹی لینے کا ارادہ کیا تو زمین نے بڑی عاجزی و انکساری اور گریہ و زاری سے عرض کیا کہ میری مٹی سے بننے والے شخصوں نے اگر خونریزیاں کیں یا وہ جرائم کی وجہ سے جہنم میں گئے تو مجھے تکلیف ہوگی۔ حضرت جبرائیل زمین کی عاجزی کو دیکھ کر واپس چلے گئے اور اللہ تعالیٰ کے حضور تمام ماجرا بیان کردیا اسی طرح اسرافیل بھی آکر واپس چلے گئے اور میکائیل بھی آکر واپس چلے گئے۔ ان تمام کے بعد عزرائیل آئے ان کی خدمت میں بھی زمین نے وہی عاجزانہ گفتگو کی لیکن آپ نے کہا کہ میں تیری بات تسلیم کروں یا اللہ تعالیٰ کے حکم پر عمل کروں؟ مجھے اللہ تعالیٰ کا حکم ہے اس لیے میں نے تو مٹی ضرور ہی لے کر جانا ہے، آپ نے زمین کی انکساری کی طرف کوئی توجہ نہیں بلکہ ارشاد باری تعالیٰ کے مطابق زمین سے مٹی لے کر رب تعالیٰ کے حضور حاضر ہوگئے۔ اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے روح قبض کرنا بھی ان کے سپرد کیا کہ ایسا نہ ہو کہ جبرائیل، میکائیل، اسرافیل میں سے کسی کے ذمہ لگایا تو روح قبض کرنے کے لیے جائیں تو اس کے اقربا کو روتے ہوئے پاکر اسی طرح چھوڑ کر نہ آجائیں۔*

*📚👈🏻( تفسیر عزیزی)*

 *حضرت ابوموسیٰ اشعری سے مرفوع حدیث مروی ہے:*
*’’ان اللہ  خلق آدم من قبضۃ قبضھا من جمیع الارض فجاء بنو آدم علی قدر الارض منھم الاحمر والابیض والاسود وبین ذالک واسھل ولاحزن والخبیث والطیب‘‘*

 *📚👈🏻(حاشیہ جلالین ۸)*

*بے شک اللہ تعالیٰ نے حکم دیا کہ تمام زمین سے ایک مٹی بھر مٹی لے آؤ اس مٹی میں ہر قسم کے ذرات شامل کیے گئے سرخ رنگ، سفید رنگ، سیاہ رنگ اور ان کے درمیان رنگ والی مٹی لی گئی۔ اسی طرح کچھ مٹی نرم زمین سے لی گئی اور کچھ سخت سے ایسے ہی طیب و خبیث مٹی کو شامل کیا گیا ۔ جتنے قسم کے رنگوں والی مٹی آپ کے جسم میں لگائی گئی آپ کی اولاد میں اتنے ہی رنگ پائے جاتے ہیں اسی طرح کوئی نرم دل اور کوئی سخت دل کوئی نیک اور کوئی بد ہے۔*
 *بعض حضرات نے بیان کیا کہ حضرت آدم علیہ السلام کی مٹی

میں ساتھ قسم کے رنگ شامل تھے وہ تمام آپ کی اولاد میں پائے جاتے ہیں۔*

*📚👈🏻(تفسیر صاوی علی الجلالین)*

*♠واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب♠*
*ــــــــــــــــــــــ🌀⛔🌀ــــــــــــــــــــــــ*
*✍🏼ازقـــــلــم حضـــرت علامــــہ ومولانـــا*
*محمـــد اسمــاعیـل خـان امجـدی صاحـب*
*قبلــــہ مدظلــــہ العـــالــٰـی والنـــــورانــــی*
*دارالـــعـلـــــــــوم شـہـیــــــــداعـظــــــــــم*
*دولـھـــــــاپورضـلـــــع گـونــــــڈہ یـوپــــی*
*رابطـــہ 📞 ــــــــــــــــ  9918562794*

*📚اعـلـیٰ حـضــرت زنــدہ بــاد گــروپ📚*
*۱۲ جمادی الا ولیٰ ۱۴۴۰ ہجری بمطابق ۱۹*
*جنوری بروز سنیچر*
ـ👆🏻👆🏻👆🏻👆🏻👆🏻👆🏻👆🏻👆🏻👆🏻👆🏻
*ــــــــــــــــــــــ🌀⛔🌀ــــــــــــــــــــــــ*
*🖥الـمــــــرتـــــب،محمــــــــــد امـتـیـــــــــاز عالــــــم منشــــی ٹـولـــــہ تـــــارا بــــاڑی پـوســـــٹ آسجــــــہ موبیــــہ تھـــــانہ  بـائـســـی ضـلــــع پـورنــــہ بہـــــار*

*📲+918922921676*
 *ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ*
ـ📛📛📛📛📛📛📛📛📛📛
*ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ*
© 2020 Amjadi group

Designed by Open Themes & Nahuatl.mx.