نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

سورہ فاتحہ میں ایاک نعبد میں عین کی جگہ الف پڑھنا کیسا؟

*💧سورہ فاتحہ میں ایاک نعبد میں عین کی جگہ الف پڑھناکیسا؟💧*

السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ
سورہ فاتحہ میں ایاک نعبد میں ع کی جگہ ا پڑھا تو کیا نماز ہو جائے گی؟
ا🌈🌈🌈🌈🌈🌈🌈🌈🌈🌈
؛
*الجواب بعون الملک الوھاب؛*
جو شخص ایاک نعبد پڑھنے پر قادر ہے مگر لا پرواہی سے ایاک نابد پڑھتا ہے تو اس کی اپنی نماز نہیں ہوگی اور نہ اس کے پیچھے دوسرے کی
اور اگر صحیح پڑھنے پر قدرت نہیں رکھتا تو ایسے شخص کے متعلق حضرت صدرالشریعہ رحمة اللہ تعالی علیہ تحریر فرماتے ہیں اس پر واجب ہے کہ تصحیح حروف پر رات دن پوری کوشش کرے
اور اگر صحیح خواں کی اقتدا کرسکتا ہے تو جہاں تک ممکن ہو اس کی اقتداء کرے یا وہ آیتیں پڑھے جس کے حروف صحیح ادا کرسکتاہو اور یہ دونوں صورتیں ناممکن ہوں تو زمانہ کوشش میں اس کی اپنی نماز ہوجاے گی
اور اپنے مثل اور اپنے سے کمتر کی امامت بھی کرسکتا ہے اور صحیح ادا کرنے پر قادر بھی نہیں ہے اور کوشش کو بھی ترک کردیا اور صحیح خواں کی اقتداء بھی نہیں کرتا تو اس کی اپنی نماز بھی نہیں ہوگی
*(📘بہار شریعت حصہ سوم ص118)*
اور حضرت علامہ حصکفی رحمة اللہ تعالی علیہ تحریر فرماتے ہیں
*لایصح غیر الالثغ بہ علی الاصح کما فی البحر عن المجتبی وحررہ الحلبی وابن الشحنة انہ بعد بذل جھدہ دائماً حتما کا لامی فلایوم الامثلہ و لا تصح صلاتہ اذا امکنہ الاقتدا بمن یحسنہ اوترک جھدہ اووجد قدرالفرض ممالالثغ فیہ ھذاھوالصحیح*
*(📘درمختار مع ردالمحتار جلد اول ص391)*
*(📙فتاوی فقیہ ملت جلد اول ص166)*
*واللہ اعلم*
ا🌈🌈🌈🌈🌈🌈🌈🌈🌈🌈؛
*کتبـــہ؛*
*حضرت علامہ محمد اسماعیل خان امجدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی؛ دارالعلوم شہید اعظم دولھاپورپہاڑی پوسٹ انٹیاتھوک بازار ضلع گونڈہ یوپی؛*
*مورخہ؛۱۶/۵/۱۴۴۰ھ*
*🔹الحلقة العلمیہ گروپ؛🔹*
*رابطہ؛📞9918562794)*
ا🌈🌈🌈🌈🌈🌈🌈🌈🌈🌈؛
*المشتــــہر؛*
*منجانب؛منتظمین الحــــلقةالعـــلمیہ گروپ؛محمد عقیـــل احمد قادری حنفی احمد آباد گجرات انڈیا؛*
ا======================؛
© 2020 Amjadi group

Designed by Open Themes & Nahuatl.mx.