نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

بے نمازی کی جنازہ کا حکم؛

*🖊بے نمازی کی جنازہ کا حکم؛🖊*

 جو بے نمازی ہو یہاں تک کہ جمعہ نماز نہ پڑھتا ہو  تو اس کی نماز جنازہ ادا کر نے میں کیسا ہے
ا________(🖊)__________
*الجواب بعون الملک الوھاب؛*
مسلمان کی نماز جنازہ پڑھی جائے اگرچہ وہ کیسا ہی گنہگار مرتکب کبائر ہو مگر چند قسم کے لوگ ہیں کہ  ان کی نماز جنازہ نہیں
 (۱) باغی جو امام بر حق پرناحق خروج کرے اور اسی بغاوت میں مارا جائے
 (۲)  ڈاکو کہ  ڈاکہ میں مارا گیا نہ ان کو غسل دیا جاۓ نہ ان کی نمازجنازہ پڑھی جائے مگر جب کی بادشاہ اسلام نے ان پر قابو پایا اور قتل کیا تو نماز  و غسل ہے یا نہ وہ پکڑے گئے نہ مارے گئے بلکہ وہ ویسے ہی  مرے تو بھی غسل و نماز ہے
  (۳) جو لوگ ناحق پاسداری سے لڑ یں بلکہ جو ان کا تماشہ دیکھ رہے تھے اور پتھر آ کر لگا اور مر گئے تو ان کی بھی نماز نہیں ہاں ان کے متفرق ہونے کے بعد مرے تو نماز ہے جو کسی شخص کا گلا گھوٹ کر مار ڈالے شہر میں رات کو ہتھیار لے کر لوٹ مار کریں وہ بھی ڈاکو ہیں کہ حالت میں مارے جائیں تو ان کی بھی نماز نہ پڑھی جائے جس نے اپنے ماں باپ کو مار ڈالا اس کی بھی نماز نہیں جو کسی کا مال چھین رہا تھا اس حالت میں مارا گیا اس کی بھی نماز جنازہ نہیں واللہ تعالیٰ اعلم وعلمہ اتم
 *(📕عالمگیری جلد ۱  در مختار جلد ۱)*
 *(📘بہار شریعت حصہ چہارم صفحہ ۱۳۰)*
*واللہ تعالٰی اعلم بالصواب؛*
 ا________(🖌)__________
*کتبـــہ؛*
*حضرت علامہ محمد اسماعیل خان امجدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی دولھاپور پہاڑی پوسٹ انٹیاتھوک بازارگونڈہ یوپی الھند؛*
*مورخہ؛5/12/2019)*
*🖊فیضان بلال گروپ🖊*
*رابطہ؛📞9918562794)*
ا________(🖊)__________
*🖌المشتــہر فضل کبیر🖌*
*منجانب؛منتظمین فیضان بلال گروپ محمد عقیل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا________(🖊)___________
© 2020 Amjadi group

Designed by Open Themes & Nahuatl.mx.