نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

بغیر محرم کے عورت کو حج کو جانا کیسا؟

*❣بغیر محرم کے عورت کو حج کو جاناکیسا؟❣*

 الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia

 السلام علیکم ورحمتہ اللہ تعالی وبرکاتہ
ایک عورت ہے جس ہر حج فرض ہو چکا ہے لیکن کوئی محرم نہیں یے جس کے ساتھ وہ حج کو جائے تو ایسی عورت کے لئے کیا حکم شرع یے؟؟؟
حافظ توحید عالم اشرفی پٹنہ بہار

ا________(💚)_________
 *وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ؛*
*الجواب بعون الملک الوھاب*
عورت بغیر محرم یا شوہر کے حج کو گئی تو گنہگار ہوئی، مگر حج کرے گی تو حج ہو جائے گا یعنی فرض ادا ہوجائے گا (جوہرہ)
عورت کے نہ شوہر ہے، نہ محرم تو اس پر یہ واجب نہیں   کہ حج کے جانے کے لیے نکاح کرلے اور جب محرم ہے تو حج فرض کے لیے محرم کے ساتھ جائے اگرچہ شوہر اجازت نہ دیتا ہو۔ نفل اور منّت کا حج ہو تو شوہر کو منع کرنے کا اختیار ہے (جوہرہ)
محرم کے ساتھ جائے تو اس کا نفقہ عورت کے ذمہ ہے، لہٰذااب یہ شرط ہے کہ اپنے اور اُس کے دونوں   کے نفقہ پر قادر ہو

*(📗درمختار، ردالمحتار بحوالہ بہار شریعت حصہ ششم)*

*واللہ تعالٰی اعلم؛*

 ا________(🖌)__________
*کتبـــہ؛*
*حضرت علامہ محمد اسماعیل خان امجدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی دولھاپور پہاڑی پوسٹ انٹیاتھوک بازارگونڈہ یوپی الھند؛*
*مورخہ؛3/2/2020)*
*🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊*
*رابطہ؛📞9918562794)*
ا________(🖊)__________
*🖌المشتــہر فضل کبیر🖌*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ محمد عقیل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا________(🖊)___________
© 2020 Amjadi group

Designed by Open Themes & Nahuatl.mx.