نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

نماز پڑھتے وقت کندھے پہ رومال رکھنا کیسا ہے

🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴
🌹نماز پڑھتے وقت کندھےپہ رومال رکھنا کیسا ہے 🌹
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماءکرام ومفتیا ن عظام کہ نماز پڑھتے وقت کندھے پر رومال رکھنا کیسا ہے
سائل محمد شفیق احمد بہرائچی♦

📚الجواب بعون الملک الوھاب♦

 🖊صورت  مسؤلہ میں رومال یا مفلر اس طرح باندھے کہ دونوں کنارے نہ لٹکے ورنہ نماز مکروہ تحریمی ہوگى
یا اگر ایک  کنارہ پیٹھ پر لٹک رہا ہے دوسرا پیٹ پر، جیسے عموماً اس زمانہ میں  مونڈھوں  پر رومال یا مفلر رکھنے کا طریقہ ہےتو یہ بھی مکروہ  ہےموسم سردی کے سبب جو رومال یا مفلر باندھتے ہیں اس کا طریقہ یہ ہے کہ رومال یا مفلر سر سے سیدھا دونوں جانب نہ چھوڑیں یہ سدل ہے جو حدیث میں ممانعت آئی ہے بلکہ گلے میں لپیٹ لیں یا ایک جانب چھوڑ دیں دوسرا لپیٹ کر دوسرے کندھے پر چھوڑ دیں
 جیسا کہ درمختار میں حضرت علامہ علاء الدین حصکفی متوفی ١٠٨٨ھ قدس سرہ فرماتے ہیں
📚(سَدْلُ) تَحْرِيمًا لِلنَّهْيِ (ثَوْبِهِ) أَيْ إرْسَالُهُ بِلَا لُبْسٍ مُعْتَادٍ،
تُكْرَهُ فِي الطَّيْلَسَانِ الَّذِي يُجْعَلُ عَلَى الرَّأْسِ، وَقَدْ صَرَّحَ بِهِ فِي شَرْحِ الْوِقَايَةِ
📗(الدرالمختار‘‘ و ’’ردالمحتار‘‘، کتاب الصلاۃ، باب ما یفسد الصلاۃ۔۔۔ إلخ، مطلب في الکراہۃ التحریمیۃ و التنزیہیۃ، ج ١ / ص ٦٣٩ دار الفکر بیروت)*🖊
📚(فتاویٰ امجدیہ جلداول ص ٢٠٠ ✒
🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴
🖊شرف قلم حضرت علامہ ومولا محمد اسما عیل خان امجدی گونڈوی♦

🌹المشتہر حضرت حافظ وقاری شاہد رضا حبیبی گو نڈوی
رابطہ ۔۔📱6307193143📲

🌷مسائل جدیدہ گروپ 🌷
♦♦♦♦♦♦♦♦♦♦
❤گروپ میں شامل ہونے کے لئے رابطہ کریں👇🏻
📱6307193143
🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷
© 2020 Amjadi group

Designed by Open Themes & Nahuatl.mx.