نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

کوئی شخص روزہ رکھتا ہو مگر نماز تراویح نہ پرھے تو کیا حکم ہے

*🌹کوئی شخص روزہ رکھتا ہو مگر نماز تراویح نہ پڑھے تو کیا حکم ہے ؟🌹*

 اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

کیا  روزے  کا   تعلق   تراویح سے  ہے   ۔  کیا  روزے  کے  لئے  تراویح بھی  ضروری  ہے    اور  کوی  شخص  روزہ   تو رکھتا ہو مگر  تراویح  نہ  پڑھے تو  کیا  حکم  ہو  گا 

*💚سائل : رضا کراچی💚*
____________________________________

*📝الجواب بعون الملک الوہاب*

*تراویح سنت مؤکدہ است ونزدمحققین بترک سنت مؤکدہ نیزآثم شود خاصہ چوں ترک را عادت گیرد عددش نزدجمہورعلمائے اُمت بست رکعت ست ودرروایتے ازامام مالک سی وشش رکعت فی الدر المختار التراویح سنۃ مؤکدۃ لموظبۃ الخلفاء الراشدین وھی عشرون رکعۃبازسنت امیرالمؤمنین عمرفاروق رضی ﷲ تعالٰی عنہ عین سنت حضورپرنور سیدعالم صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم ست سیدعالم صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم ماراحکم باقتدائے ابوبکر وعمر فرمود رضی ﷲ تعالٰی عنہما تاکید تام باتباع سنت خلفائے راشدین نمود رضی ﷲ تعالٰی عنہم احمد وابوداؤد و الترمذی وابن ماجۃ عن العرباض بن ساریۃ رضی ﷲ تعالٰی عنہ قال قال رسول ﷲ صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم علیکم بسنتی وسنۃ الخلفاء الراشدین المھدیین عضوا علیہا بالنواجذ*

تراویح سنت مؤکدہ ہے محققین کے نزدیک سنت مؤکدہ کاتارک گنہگار ہے خصوصاً جب ترک کی عادت بنالے، تراویح کی تعداد جمہور امت کے ہاں بیس ہی ہے۔ ایک روایت کے مطابق امام مالک کے ہاں ان کی تعداد چھتیس ہے۔ درمختارمیں ہے تراویح سنت مؤکدہ ہیں کیونکہ خلفاء راشدین نے اس پردوام فرمایا اور وہ بیس رکعات ہیں، پھر حضرت عمرفاروق رضی ﷲ تعالٰی عنہ کی سنت رسالت مآب صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی ہی سنت ہے کیونکہ آپ صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ہمیں حضرت ابوبکر اور حضرت عمررضی ﷲ تعالٰی عنہما کی اقتداکاحکم دیاہے اور خلفاء راشدین کی اتباع سنت میں تاکید کامل فرمائی ہے۔

 *امام احمد، ابوداؤد، ترمذی اور ابن ماجہ نے حضرت عرباض بن ساریہ رضی ﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا کہ نبی اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا تم پر میری اور خلفائے راشدین کی سنت لازم ہے اسے دانتوں سے اچھی طرح مضبوطی کے ساتھ تھام لو*

*📘ترمذی*
*📗درمختار باب الوتر والنوافل مطبوعہ مجتبائی دہلی بھارت    ۱ /۹۸*
*📕سنن ابوداؤد آخرباب فی لزوم السنۃ مطبوعہ آفتاب عالم پریس لاہور۲ /۲۷۹*
*📙بحوالہ فتاوی رضویہ کتاب الصلوة جلد 7 ص 455*

*♦️واللہ تعالی اعلم بالصواب♦️*
____________________________

*📝کتبہ :- حضرت  علامہ مولانا محمد اسماعیل خان امجدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی : خادم دارالعلوم شہید اعظم دولھا پور گونڈہ یوپی*
*🕹️آپ کا سوال ہمارا جواب گروپ 🕹️*
*رابطہ؛ 📲9918562794*
*تاریخ؛ 24 /اپریل 2020 ء*

*🍥المرتب - محمد امتیاز القادری🍥*
© 2020 Amjadi group

Designed by Open Themes & Nahuatl.mx.