نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

جو شخص خود کو برہمن کہنے پر فخر محسوس کرے اس پر شریعت کا کیا حکم


*👈🏻((🍂جوشخص خود کو برہمن کہنے پر فخر محسوس کرے اس پر شریعت کا کیاحکم ہے🍂))👉🏻*

*_🧡ـــــــــــــــــــ❄️🌀❄️ـــــــــــــــــــــــ🧡_*
*ٹیلیـــــگرام پر اعـلـی حـضـرت زنـدہ بـاد گـــروپ میں شـــــامل ہونے کے لــــئےنیــــچے دئے گــــئے لنـــک پر کلــــک کریں👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻*
*http://T.me/AalahzratZindabadGroup*
 ☆ *_اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ_*☆
 *💙الـســــوال💙*
*📜میرا سوال یہ ہے کہ عرفان خان نامی اداکار کی موت کل ہی ہوئ ہے اس نے کہا تھا کہ*
*❌قربانی ان لوگوں سے شروع ہوئ جو بھوکے غریب تھے جن کے پاس کھانے کو نہیں تھا*
*❌قربانی کرنے پر کوئ ثواب نہیں ہوتا اور*
*❌خود کو براہمن کہنے میں فخر محسوس کرتا تھاایسے شخص کے بارے میں کیا حکم ہےعلماۓ کرام سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ  اسکا جواب تسلی بخش دیں تاکہ عوام میں جو غلط فہمی ہے وہ دور ہو جائے.کچھ نا سمجھ لوگ کہ رہے ہیں کہ رمضان کے مبارک مہینے میں مرا ہے تو ہو سکتا ہے زندگی میں کوئی نیک کام کیا ہوگا حضرت اسکا بھی حکم بتا دیں کہ جو لوگ اسکی موت کی خبر سن کر إِنَّا لله و انا إلیه راجعون بولے ہیں ان پر کیا حکم صادر آئیگا.جواب دے کر شکریہ کا موقع دیں*
 _*✒الســائل 👈نویدخان===*_
*_🧡ـــــــــــــــــــ❄️🌀❄️ـــــــــــــــــــــــ🧡_*
_*🌸وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہ🌸*_ 
_*📝الجـــــوابــــــــــــ: بعون الملک الوہاب*👇_
*مخصوص جانور کو مخصوص دن میں  بہ نیت تقرب ذبح کرنا قربانی ہے اور کبھی اس جانور کو بھی اضحیہ اور قربانی کہتے ہیں جو ذبح کیا جاتا ہے۔ قربانی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے جو اس امت کے لیے باقی رکھی گئی اور نبی کریم صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلَّم کو قربانی کرنے کا حکم دیا گیا، ارشاد فرمایا فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَ انْحَرْؕ*
*’تم اپنے رب کے لیے نماز پڑھو اور قربانی کرو ابو داود، ترمذی و ابن ماجہ ام المومنین عائشہ  رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا سے راوی کہ* *حضور اقدس صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا کہ’’ یوم النحر (دسویں  ذی الحجہ) میں  ابن آدم کا کوئی عمل خدا کے نزدیک خون بہانے (قربانی کرنے) سے زیادہ پیارا نہیں  اور وہ جانور قیامت کے دن اپنے سینگ اور بال اور کھروں  کے ساتھ آئے گا اور قربانی کا خون زمین پر گرنے سے قبل خدا کے نزدیک مقام قبول میں  پہنچ جاتا ہے لہٰذا اس کو خوش دلی سے کروطبرانی حضرت امام حسن بن علی رضی اللّٰہ تعالٰی عنہماسے راوی کہ حضور( صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم) نےفرمایا:’’ جس نے خوشیِ دل سے طالب ثواب ہو کر قربانی کی وہ آتش جہنم سے حجاب (روک) ہو جائے گی*
*طبرانی ابن عباس رضی اللّٰہ تعالٰی عنہماسے راوی کہ حضور(صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم)نے ارشاد فرمایا جو روپیہ عید کے دن قربانی میں  خرچ کیا گیا اس سے زیادہ کوئی روپیہ پیارا نہیں*
*ابن ماجہ ابوہریرہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے راوی کہ حضور اقدس صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا جس میں وسعت ہو اور قربانی نہ کرے وہ ہماری عیدگاہ کے قریب نہ آئے*
 *ابن ماجہ نے زید بن ارقم  رضی اللّٰہ تعالٰی عنہسے روایت کی کہ صحابہ(رضی اللّٰہ تعالٰی عنہم) نے عرض کی یارسول  ﷲ (صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم)یہ قربانیاں  کیا ہیں  فرمایا کہ’’ تمہارے باپ ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے‘‘ لوگوں  نے عرض کی یارسول ﷲ(صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم) ہمارے لیے اس میں  کیا ثواب ہےفرمایا:’’ ہر بال کے مقابل نیکی ہے عرض کی اُن کا کیا حکم ہے فرمایا:’’ اُن کے ہر بال کے بدلے میں  نیکی ہے*
*بہارشریعت قربانی کا بیان اورجیسا کہ سوال میں مذکور ہے کہ اس نے قربانی اورقربانی میں ملنے والی نیکوں کا انکار کیا اگر واقعی ایساہے تووہ کافر ہے اس لٸے کہ شریعت کا انکار کرنا یامذاق اڑانا کفرہے کسی نے حدیث یاشرعی مسائل کی توہین کی یااس کا انکار کیاتواُس کیلئے کیا حکم ہے*
  *جو اب ایسا کرنا کُفر ہے  اگر کسی نے حدیث یا شرعی مسائل یا سیرت (رسول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ) کی کتاب کوتوہین اور حقارت کی نیّت سے پھینکا یا پھاڑ دیا یااس کا مذاق بنایا یا اس کے احکام کی انکار کی  تو اُس پر حکمِ کفر ہے*
*(ایمان کی حفاظت ص۸۰)فُقَہائے کرام  رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السَّلام فرماتے ہیں فِقہ کی کتاب کی توہین کفر ہے(فتاوٰی رضویہ ج۱۴ ص۲۸۵،  مِنَحُ الرَّوض ص ۴۷۳📚)*
*جو فِقْہْ کا بِالکل ہی انکار کرے اُ س کا حکم جواب  فِقہ (فِق ۔ ہْ) کے لُغوی معنیٰ کلام کرنے والے کے کلام سے اس کی غَرَض(مقصد) کو سمجھنا ہے*
 *(کتابُ التعریفات ص ۱۱۹)اِصطِلاح میں اَلْعِلْمُ  بِاَحْکَامِ الشَّرِیْعَۃِ یعنی شریعت کے فروعی اَحکام کے علم کو فِقْہ کہتے ہیں  (اَلْمُفْردات ص ۶۴۲) فِقْہ کے انکار کرنے والے کے مُتَعَلِّق فتاوٰی رضویہ جلد14 صَفْحَہ نمبر 622 📚پرمیرے آقا اعلیٰ حضرت

اِمامِ اَہلسنّت ، مولیٰناشاہ امام اَحمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں  جو مسلمان کہلا کر فِقہ( یعنی دین کی سمجھ حاصل کرنے ) کو اَصلاً(بِالکل بھی) نہ مانے (تو) نہ کِتابی (ہے ) نہ خارِجی بلکہ مُرتَد ہے ، اسلام سے خارِج ۔ اور اگر کوئی تاویل کرتا ہے تو کم از کم بد دین گمراہ ۔ (فِقہ یعنی دین کی سمجھ  کا ذکر قراٰنِ پاک میں موجود ہے )قَالَ اللّٰہُ تعالٰی یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّ فرماتا ہے فَلَوْ لَا نَفَرَ مِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ مِّنْهُمْ طَآىٕفَةٌ لِّیَتَفَقَّهُوْا فِی الدِّیْنِ (پ۱۱ التوبہ ۱۲۲📚)*
*ترجَمۂ کنزالایمان  تو کیوں  نہ ہو کہ ان کے ہرگُروہ میں  سے ایک جماعت نکلے کہ دین کی سمجھ حاصِل کریں (فِقہ یعنی   دین کی سمجھ کاتذکرہ حدیثِ پاک میں بھی ہے چُنانچِہ*
 *اور رَسُوْلُ اللہ  عَزَّوَجَلَّ وَصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا ارشادِ گرامی ہے  اللہ عَزَّوَجَلَّ جس سے بھلائی کاارادہ فرماتا ہے اسے دین کی سمجھ عطا فرماتاہے وَاللّٰہُ تَعالٰی اَعلمُ  ( بُخارِی  ج ۱ ص۴۲ حدیث۷۱📚)*
*میرے آقا اعلیٰ حضرت  ، اِمامِ اَہلسنّت ، مولیٰناشاہ امام اَحمد رضا خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُالرَّحْمٰن فرماتے ہیں  حدیثِ مُتواتِر کے انکار پر تکفیر کی جاتی(یعنی حکمِ کفر لگایا جاتا) ہے خواہ مُتواتِر بِاللَّفظ ہو یا مُتَواتِرُ المعنی اور حدیث ٹھہرا کر جو کوئی استخفاف کرے تو یہ مُطلقاً کفر ہے اگرچِہ حدیث اَحادبلکہ ضَعیف بلکہ فی الواقِع اس سے بھی نازِل (یعنی کم درجہ) ہو (فتاوٰی رضویہ ج۱۴ ص ۲۸۰📚)*
*حدیث ٹھہرا کر انکار کرنے کا معنیٰ یہ ہے کہ قائل  یہ مراد لے کہ فُلاں   بات سرکارِ کائنات صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے مَعاذَاللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  غَلَط*
 *ارشاد فرما دی تو یہ قائل قطعی کافر و مُرتَد ہے    ایسے منکرِحدیث کے بارے میں   میرے آقا اعلیٰ حضرت، اِمامِ اَہلسنّت ، مولیٰناشاہ امام اَحمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے  ہیں  جو شخص حدیث کا منکر ہے وہ نبی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا منکر ہے اور جو نبی  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا مُنکِر ہے وہ قراٰنِ مجید کا منکر اورجو قراٰن مجید کا منکر ہے اللّٰہ واحدِقَہّار کامنکِرہے اور جو اللّٰہ کا منکر ہے صریح مُرتَد کافِر ہے (فتاوٰی رضویہ ج ۱۴ 📚*
*اور جیساکہ سوال میں مذکور ہے خود برہمن کہنے   پر فخر محسوس کرتا ہوں یہ جملہ بھی کفریہ ہے جیساکہ حضور مفتی جلال الدین امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ زید نے جب یہ کہاکہ میں کافر ہوں کافروں کاساتھ نہیں چھوڑوں گا تو وہ اپنے اس اقرار کے سبب کافر ہوگیا اس لٸے کہ حدیث میں ہے المرٕ یوخذ باقرارہ فتاوی فقیہ ملت جلد اول باب العقاٸد ص 02📚*
*اور جیساکہ لوگوں کا کہناہے کہ رمضان میں فوت ہوا لگتاہے اس نے کچھ اچھا کام کیا ہوگا اس کا حساب وکتاب نہ ہوگاتو وہ لو غلط سوچ رہے ہیں  سب سے پہلے یہ جان لیں جیساکہ حضورصدرالشریعہ بہار شریعت میں تحریر فرماتے ہیں*
*حدیث سے ثابت ہے جو مسلمان شب جمعہ یا روز جمعہ یا رمضان المبارک کے کسی دن رات میں مرےگا سوال نکیرین و عذاب قبر سے محفوظ رہےگا بہار شریعت جلد1/حصہ 1/ص109📚*
*توپتہ چلایہ حکم صرف مسلمان کے لٸے ہے نہ کافر کے لٸے اور رہی بات کافر کے لٸے دعا کرنا کیاہے کفار کیلئے کچھ دعائیں کرنا جائز ہے  جیسا کہ انکی ھدایت و اصلاح کی دعاء اور کچھ دعائیں ان کے لئے کرنا منع ہیں مثلاً ان کیلئے مغفرت کی دعاء*
*جیسا کہ الله سبحانه وتعالى نے سورة التوبة میں فرمایا { مَا كَانَ لِلنَّبِيِّ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَنْ يَسْتَغْفِرُوا لِلْمُشْرِكِينَ وَلَوْ كَانُوا أُولِي قُرْبَى کہ نبی کریم ﷺ اور اہل ایمان کیلئے جائز نہیں کہ وہ مشرکین کیلئے مغفرت طلب کریں اگر چہ وہ قریبی رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں*
*اور کافر کے مرنے پر کیا پڑھا جاے تو کافر کے مرنے پر کوٸی خاص الفاظ نظر سے نہیں گزری لھذا ان کے مرنے پر کوٸی بھی ایت کریمہ نہ پڑھی جاے بلکہ خاموشی ہی بہتر ہے اب رہی یہ بات کہ اس ایکٹر عرفان کو کافر کہا جاے یامسلمان*
*فلم اکٹر نام کے مسلمان ہوتے ہیں  حقیقتاً ان کا اسلام سے کوئی تعلق اور ناطہ نہیں ہوتا، البتہ اگر قبلِ موت اپنےکفریات سے توبہ کرلی ہو اور توبہ کی شرعًا سند یا گواہی ہو تو دعائے مغفرت کرناانسب ہے، لازم و فرض نہیں، اسے مسلمان کہنے کے لئے توبہ صحیحہ مقبولہ عند الشرع ضروری اگر یہ ساری چیزیں نہ ہو کفر کا حکم برقرار رہے گاالحاصل سوال میں جتنی باتیں بیان کی گٸی ہیں واقعی فلم اکٹر عرفان نے یہ ساری باتیں کیں ہیں  تو وہ اپنے ان باتوں کی وجہ سےکافرہوگیااور مرنے سے پہلے پہلے اس نے  اگر توبہ کرلی تو وہ مسلمان مرا جب تک یہ نہ پتہ چل جاے اس کا خاتمہ کیسے ہواہے اس پر کفر کاالزام لگانا درست نہیں ہے اور اگر بغیر توبہ مرگیاہے تو کافر ہے*
*💜وَاللّٰــــهُ تعا لی  اَعـــلَمُ بِ

ــالصَّــــوَاب💜*
*_🧡ـــــــــــــــــــ❄️🌀❄️ـــــــــــــــــــــــ🧡_*
*(✍️)کتبــــــــــــــــہ(👇)*
*حــضـــرت عـــلامــہ و مولانا مفتی محمــــــــد اســـمــا عــیــل خــان الـقـــادری الرضـــــوی الامجــــدی عـفـی عــنـہ صـاحـب قبـلـہ مـدظلــہ الـعالـی والـنـوارنــی*
  *👈مقام دولـھـاپـور پـہـاڑی پـوسـٹ انـٹـیـاتـھـوک بـازار ضـلـــع گــونــڈہ یـــوپـــی*
*رابطـــــــہ کریں👇🏿👇🏿👇🏿*
*☎️https://wa.me/+919918562794*
*📃مورخہ 01/05/2020📃*
*_🧡ـــــــــــــــــــ❄️🌀❄️ـــــــــــــــــــــــ🧡_*
*📚اعلیٰ حضرت زندہ باد و فیض تاج الشریعہ فقہی گــــروپ📚*
*میں شـــــامل ہونے کے لــــئے رابـطـہ کریں👇🏻👇🏻👇🏻*
*https://wa.me/+919918562794*

*گـوگــل پـر پـڑھـنـے کـے لـئـے اس لـنــک پــر کلـک کــریــں👇🏻👇🏻👇🏻*
*https://amjadigroup.blogspot.com/*
*_🧡ـــــــــــــــــــ❄️🌀❄️ـــــــــــــــــــــــ🧡_*
_*🍥المـــشـــتــــــــہر؛🍥*_
_*محــــد امتـــیاز قمــــــــرگــــــــریـــــڈیــــــــہ جھــــــــارکھـــنڈالھــــــند*_
_*📲+ 9 1  9 1 1 3 4 7 1 8 7 1 👈🏻*_
*_مســــــــائل شــــــــرعیہ گـــروپ میں شــامل ہــونےکـےلئـــــےکـــلک کـــریں👇_*
*https://chat.whatsapp.com/H8Z9AHngPb16reWS2bGRIX*
*_🌸ـــــــــــــــــــــ❄️🌀❄️ـــــــــــــــــــ🌸_*
© 2020 Amjadi group

Designed by Open Themes & Nahuatl.mx.