اَلسَّــلاَمُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَتـُــہ اللّٰہِ وَبَـرْکَـاتُـہْ
السوال، کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کس کا حج قبول ہوتا ہے کس کا نہیں اور قبول ہونے کی کیا کیا نشانیاں ہیں
المستفتی پرویز احمد پونچھ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
- وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
- الجـواب بــعون الملڪ الوالھاب
حجِ مبرور کی علامتیں حُجّۃُ الاسلام حضرت سیّدُنا امام محمد غزالی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں:حج کی مقبولیت کی علامتیں یہ ہیں
1مال یا بدن میں کوئی مصیبت یا نقصان پہنچے تو اسے خوش دلی سے قبول کرے
2جو گناہ کرتا تھا انہیں چھوڑ دے
3بُرے دوستوں سے کَنارہ کش ہوکر نیک بندوں سے دوستی کرے 4کھیل کُود اور غفلت بھری بیٹھکوں کو ترک کرکے ذکر اور بیداری کی مجلس اختیار کرےاحیاء العلوم،ج 1،ص354:
، 5واپسی کے بعد دنیا سے بے رغبت ہوکر آخرت کی جانب متوجّہ ہو اور بیتُ اللہ شریف کی زیارت کے بعد اپنے رب سے ملاقات کی تیاری کرےاحیاء العلوم،ج 1،ص349،حج کے بعد بھی گناہوں سے بچئے حج سے پہلے کے حقوقُ اللہ اور حقوقُ العباد جس کے ذمہ تھے اگر بعد حج با وصفِ قدرت ان اُمور مثلاً قضا نماز و روزہ، باقی ماندہ زکوٰۃوغیرہ اور تلف کردہ بقیہ حقوقُ العباد کی ادائیگی میں قاصِر رہا تو یہ سب گناہ اَز سر ِنَو اس کے سر ہوں گے کہ حقوق تو خود باقی ہی تھے ان کی ادا میں پھر تاخیر و تقصیر گناہِ تازہ نئے ہوئے اور وہ حج ان کے اِزالہ کو کافی نہ ہوگا کہ حج گزرے یعنی پچھلے گناہوں کو دھوتا ہے آئندہ کے لئے پروانۂ بے قیدی گناہ کرنے کا اجازت نامہ نہیں ہوتا بلکہ حجِ مبرور کی نشانی ہی یہ ہے کہ پہلے سے اچّھا ہوکر پلٹے، فتاویٰ رضویہ،ج 24 ،ص466،نافرمانی سے بچوحضرتِ سیِّدُنا فُضیل بن عِیاض رحمۃُ اللہ علیہ نے ایک حاجی سے فرمایا: اے حاجی! بلا شبہ اللہ پاک حاجی کے عمل پر نور کی مہر لگا دیتاہے،لہٰذا تو اس سے بچ کہ اللہ پاک کی نافرمانی کرکے اس مہر کو توڑ ے، الروض الفائق، ص55
واللہ اعلم بالصواب
کتبہ فقیر محمد اسمعیل خان امجدی قادری رضوری عفی عنہ گونڈہ پوپی
الجواب صحیح والمجیب نجیح
فقیر محمد ابراہیم خان امجدی قادری عفی عنہ
الجواب صحیح والمجیب نجیح
فقیر محمد امتیاز قمر رضوی امجدی عفی عنہ
(۱۷) ذی الحجہ ۱۴۴۱ھ مطابق (۸) اگست ٠٢٠٢ء بروز شنبہ

تبصرے