*🖊 حضور خواجہ غریب نواز رحمۃ اللّٰہ علیہ مدینہ شریف سےکیوں؛کیسے؛کتنےلوگوں کےساتھ ہندوستان تشریف لائے🖊*
![]() |
| محمد سبیل رضا قادری |
السلام عليكم ورحمۃ اللہ برکاتہ
حضور خواجہ غریب نوازرحمۃ اللہ تعالٰی علیہ ہندستان آئےتوان کےساتھ کتنےلوگ تھے حوالہ کےساتھ جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا
*عبدالرحمٰن* جھارکھنڈ
ا________(🖊)__________
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
*الجواب بعون الملک الوہاب*
مدینۂ منورہ میں حضور خواجہ غریب نواز علیہ الرحمہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مزارِ پاک کی زیارت سے مشرف ہوئے۔ یہاں آپ اپنے روز و شب عبادت و ریاضت ، ذکرِ الٰہی اور درود وسلام میں بسر کرتے ، ایک دن بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ کو ہندوستان کی ولایت و قطبیت کی بشارت اس طرح حاصل ہوئی کہ
اے معین الدین تو میرے دین کا معین ہے میں نے تجھے ہندوستان کی ولایت عطا کی وہاں کفر کی ظلمت پھیلی ہوئی ہے تو اجمیر جا تیرے وجود سے کفر کا اندھیرا دور ہوگا اور اسلام کا نور ہر سو پھیلے گا
*( 📘سیر الاقطاب ص ۱۲۴)*
جب حضرت خواجہ نے یہ ایمان افروز بشارت سنی تو آپ پر وجد و سرور طاری ہوگیا آپ کی خوشی و مسرت کی کوئی انتہا نہ رہی حضور رحمتِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ نے جب مقبولیت اور ہندوستان کی خوش خبری حاصل کرلی تو تھوڑا حیرا ن ہوئے کہ اجمیر کہاں ہے؟ یہی سوچتے ہوئے آپ کو نیند آگئی ، خواب میں کیا دیکھتے ہیں کہ سرکارِ مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے ہوئے ہیں۔ پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو خواب کی حالت میں ایک ہی نظر میں مشرق سے مغرب تک سارے عالم کو دکھا دیا، دنیا کے تمام شہر اور قصبے آپ کی نظروں میں تھے یہاں تک کہ آپ نے اجمیر ، اجمیر کا قلعہ اور پہاڑیاں بھی دیکھ لیں۔ حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت خواجہ کو ایک انار عطا کرکے ارشاد فرمایا کہ ہم تجھ کو خدا کے سپرد کرتے ہیں۔ *( 📗مونس الارواح ص ۳۰)*
نیند سے بیدار ہونے کے بعد آپ نے چالیس اولیا کے ہمراہ ہندوستان (اجمیر ) کا قصد کیا
*📙بحوالہ کتاب :حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ*
*واللہ أعلم بالصواب*
ا________(🖌)__________
*کتبـــہ؛*
**حضرت علامہ محمد اسماعیل خان امجدی رضوی قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی* دولھاپورپہاڑی پوسٹ وتھانہ انٹیاتھوک بازارضلع گونڈہ یوپی الھند
*مورخہ؛08/03/2020)*
*🖊اعلی حضرت زندہ باد گروپ🖊*
*رابطہ؛📞9918562794)*
ا________(🖊)__________
*🖌المشتــہر فضل کبیر🖌*
*منجانب؛منتظمین اعلی حضرت زندہ باد گروپ محمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی بلرامپوری؛*
ا________(🖊)___________
*📚اعلیٰ حضرت زندہ باد گــــروپ📚*
*میں شامل ہونے کے لئے رابطہ کریں👇🏻*
*https://wa.me/+919918562794*
*اعلیٰ حضرت زندہ باد گروپ میں جواٸن ہونے کے لٸے اس لنک پرکلک کریں👇🏻* https://chat.whatsapp.com/E1nwoj645z45MmLWY7u3Pz
*ٹیلی گرام گروپ میں جواٸن ہونے کےلٸے اس لنک پرکلک کریں:👇*
http://T.me/AalahzratZindabadGroup
*گوگل پر پڑھنے کے لئے اس لنک پرکلک کریں👇🏻👇🏻*
https://amjadigroup.blogspot.com/
ا________(🖊)__________




تبصرے