اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
فرض نماز کے لئے جب تکبیر کہی جاتی ہے تو اہل سنت حی علی الفلاح کے وقت کھڑے ہوتے ہیں ایسا کرنا کہاں سے ثابت ہے مطلب حی علی الفلاح میں کھڑے ہونے کی کیا دلیل ہے
حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں
سائل: *محمود رضا شمسی* کٹیہار بہار
ا________(🖊)__________
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
*الجواب بعون الملک الوھاب*
حدیث پاک میں آتا ہے
عن قتادة قال قال رسول الله صلی الله عليه وآله وسلم اذا اقيمت الصلوة فلا تقوموا حتیٰ ترونی
(📘 مسلم شريف، 1 240 )
حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب اقامت پڑھی جائے تو تم نماز کے لیے مت کھڑے ہوجب تک مجھے نہ دیکھو
دوسری حدیث مبارکہ میں آتا ہے
عن عبدالرحمن بن عوف سمع ابا هريرة يقول اقيمت الصلوٰة فَقُمْنا فَعَدَّلنا الصفوف قيل ان يخرج الينا رسول الله صلی الله عليه وآله وسلم
(📗 *مسلم شريف، 1 240* )
عبدالرحمن بن عوف فرماتے ہیں کہ میں نے ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا ہے کہ جب اقامت پڑھی جاتی تو ہم کھڑے ہو جاتے اور صفوں کو برابر کرتے اس سے پہلے کہ آپ تشریف لاتے
ان دونوں احادیث پاک پر امام نووی )شارح مسلم( فرماتے ہیں کہ علمائے کرام کا اس بات میں اختلاف ہے کہ اب ہمارے لیے کیا حکم ہے؟
یعنی ہمیں کس وقت نماز باجماعت کیلئےکھڑا ہونا چاہیے؟
فرماتے ہیں امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک مستحب یہ ہے کہ جب مؤذن اقامت سے فارغ ہو تو تب امام اور مقتدی نماز کیلئے کھڑے ہوں
امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک اقامت شروع ہونے کے وقت کھڑا ہونا مستحب ہے
امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک قد قامت الصلوۃ کے وقت کھڑا ہونا مستحب ہے
امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک اور بعض علماء کے نزدیک حیَّ علی الصلوۃ کے وقت کھڑے ہونا مستحب ہے
ہمارے احناف علماء کے نزدیک حیَّ علی الفلاح پر کھڑا ہونا مستحب ہے
یہ مسئلہ فقط استحباب کا ہے فرض یا واجب کا نہیں ہے
يقوم الامام والقوم اذا قال الموذن حی علی الفلاح عند علمائنا الثلاثه
امام اور قوم اس وقت کھڑے ہوں جب مؤذن حی علی الفلاح کہے
ہمارے تینوں اماموں کے نزدیک یعنی امام ابوحنیفہ، امام ابو یوسف اور امام محمد رضی اللہ عنہم یہ مستحب ہے
(📙 *الدر المختارمع ردالمختار، 1 : 479* )
*واللہ اعلم باالصواب؛*
ا________(🖌)__________
*کتبـــہ؛*
**حضرت علامہ محمد اسماعیل خان امجدی رضوی قادری گونڈوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی دولھاپورپہاڑی پوسٹ انٹیاتھوک بازار گونڈہ یوپی؛الھند*
*مورخہ؛04/02/2020)*

*🖊اعلی حضرت زندہ باد گروپ🖊*
*رابطہ؛📞9918562794)*
ا________(🖊)__________
*🖌المشتــہر فضل کبیر🖌*
*منجانب؛منتظمین اعلی حضرت زندہ باد گروپ محمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی ؛*
ا________(🖊)___________
*📚اعلیٰ حضرت زندہ باد گــــروپ📚*
*میں شامل ہونے کے لئے رابطہ کریں👇🏻*
*https://wa.me/+919918562794*
*اعلیٰ حضرت زندہ باد گروپ میں جواٸن ہونے کے لٸے اس لنک پرکلک کریں👇🏻* https://chat.whatsapp.com/HS1Tjz5VQKQ6MI1cBbRGam
*ٹیلی گرام گروپ میں جواٸن ہونے کےلٸے اس لنک پرکلک کریں:👇*
http://T.me/AalahzratZindabadGroup
*گوگل پر پڑھنے کے لئے اس لنک پرکلک کریں👇🏻👇🏻*
https://amjadigroup.blogspot.com/
ا________(🖊)__________

تبصرے