نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

قران شریف اگر بوسیدہ ہوجائے تو کیا کیا جائے

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
میں آپ حضرات سے یہ معلوم کرنا چاھتا ہوں کہ جو قرآن شریف  بوسیدا ھو جائے تو اسکو کسی قبر میں ڈال دیں یا پھر دوسری جگہ کھود کر دبائیں یا پھر کوئی اور ترتیب ھو تو وہ بھی بتائیں
🌹سائل محمد مجسم رضا🌹
ا____💠⚜💠___
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

📝الجواب بعون الملک الوہاب ⇩
صورت مسئولہ میں جواب یہ ہے کہ:
قرآن مجید بوسیدہ ہوگیا اِس قابل نہ رہا کہ اس میں تلاوت کی جائے اور یہ اندیشہ ہے کہ اس کے اوراق منتشر ہوکر ضائع ہوں گے تو کسی پاک کپڑے میں لپیٹ کر احتیاط کی جگہ دفن کردیا جائے اور دفن کرنے میں لحد بنائی جائے تاکہ اس پر مٹی نہ پڑے یا اس پر تختہ لگاکر چھت بناکر مٹی ڈالیں تاکہ اس پر مٹی نہ پڑے ـ مصحف شریف بوسیدہ ہوجائے تو اس کو جلایا نہ جائے
(📚 حوالہ بہار شریعت حصہ شانزدہم صفحہ 118 بحوالہ عالمگیری)

🌹واللّٰہ تعالیٰ اعلم🌹
ا____💠⚜💠___
✍🏻کــــــتـــــــبــــــہ
شرف قلم حضرت علامہ محمد اسماعیل خان امجدی صاحب قبلہ دولھا پور پہاڑی پوسٹ انٹیا تھوک گونڈہ یوپی الھند
🗓 ۲۶ جولائی بروز جمعہ ۲۰۱۹ عیسوی
رابـطـہ https://wa.me/+919918562794
ا____💠⚜💠___
🔸فیضان غـوث وخـواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸 https://wa.me/+917800878771
ا____💠⚜💠___
المشتـــہر؛
منتظمین فیضان غـوث وخـواجہ
گروپ محمد ایوب خان یارعلوی
© 2020 Amjadi group

Designed by Open Themes & Nahuatl.mx.