نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

نکاح پڑھانے کا صحیح طریقہ کیاھے؟

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

📿ســـــوال📿

علمائے کرام کی بارگاہ میں گزارش ہے کہ؛ نکاح پڑھانے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟؟ خلاصہ تحریر فرماکر شکریہ کا موقع دیں کرم ہوگا؛

🔹غلام نبی رضوی دناجپوری🔹
ا ــــــــــــــــــــ🔹🔸🔹ـــــــــــــــــ 
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

🖋الجواب بعون الملك الوھاب

نکاح پڑھانے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ دولہن اگر بالغ ہو تو نکاح پڑھانے والا دولہن ورنہ اس کے ولی سے اجازت لے؛  دولہا کو کلمہ اور ایمان مجمل اور مفصل پڑھادے تو بہتر ہے پھر خطبہ نکاح پڑھے کہ ایجاب و قبول سے پہلے پڑھنا مستحب ہے اور بعد میں جائز ہے؛  اور کم سے کم دو گواہوں کی موجودگی میں دولہا کی طرف مخاطب ہو کر یوں کہے کہ میں فلاں بنت فلاں کو اتنے مہر کے عوض آپ کے نکاح میں دیا کیا آپ نے قبول کیا؛ اگر دولہا نے کہا ہاں میں نے قبول کیا تو نکاح ہو گیا مگر یہ ضروری ہے کہ ایجاب و قبول  کے الفاظ اتنی بلند  آواز سے کہے جائیں کہ کم از کم حاضرین میں سے دو مکلف آدمی سن سکیں اور اگر اتنا آہستہ کہے کہ دو مکلف آدمی نہ سن سکیں تو نکاح نہیں ہوگا؛؛  جب دولہا قبول کر لے تو نکاح پڑھانے والے کو چاہئے کہ دولہا دولہن کے درمیان محبت و الفت کی دعا کرے؛

📘⇦ھکذا؛ فتاوی رضویہ جلد پنجم / بہار شریعت ح ہفتم / اور انوارالحدیث میں ہے؛؛

 🌹اور حضرت علامہ حصکفی رحمتہ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں؛

📿وشرط حضور شاھدین حرین او حر و حرتین مکلفین سامعین قولھما معا علی الاصح ھ۱

📗⇦درمختار جلد دوم ص295/299

📿اور عام طور پر جو رائج ہے کہ عورت یا اس کے ولی سے ایک شخص اجازت لے کر آتا ہے جسے وکیل کہتے ہیں وہ نکاح پڑھانےوالا سے کہدیتا ہے کہ میں فلاں کا وکیل ہوں آپ کو اجازت دیتا ہوں کہ نکاح پڑھا دیجئے یہ طریقہ محض غلط ہے؛  وکیل کو یہ اختیار نہیں کہ نکاح پڑھانے کیلئے دوسرے کو وکیل بنائے اگر ایسا کیا تو نکاح فضولی ہوا دولہا دولہن کی اجازت پر موقوف ہوگا؛  اجازت سے پہلے بالغ مرد و عورت یا نابالغ کے اولیاء میں سے ہر ایک کو توڑ دینے کا اختیار حاصل ہے بلکہ یوں چاہئے کہ جو پڑھائے وہ عورت یا اس کے ولی کا وکیل بنے خواہ یہ خود اس کے پاس جا کر وکالت حاصل کرے یا دوسرا اس کی وکالت کیلئے اذن لائے؛؛

📚⇦بہار شرہعت ح ہفتم ص ١٣


🔹واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب🔹

ا ــــــــــــــــــــ🔹🔸🔹ـــــــــــــــــ 
✍ازقـلــــــم ؛ الــعبـــــد الاثـیـــم خاکـســار
حضـــرت علامـــہ ومـــولانــا ابوالصـــدف محمـــد صـــادق رضــا صـــاحـــب قبلـــــہ مــد ظلـــہ الـــعـــالـــی والـــنـــورانـــــی
رابطــہ 📞 ـــــــــ 7634812623
۵جمادی الثانی ۱۴۴۰ھ بمطابق ۱۱فروری بروزپیر

🌹الجـــواب صحیـــح والمـجیـب مثاب🌹

حضرت علامہ ومولانا مفتی محمدعثمان غنی مصباحی عفی عنہ صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی
ا ــــــــــــــــــــ🔹🔸🔹ـــــــــــــــــ 

🔹قـــــادری فــقــہی گــروپ🔹
رابطہ📞 8922921676

المشـــــہر؛
🖥منجانب؛منتظمین قادری فقہی گروپ؛محمد امتیاز عالم تارا بـاڑی پورنـیہ بہـار
© 2020 Amjadi group

Designed by Open Themes & Nahuatl.mx.