*حضور والا السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*بعد سلام کے عرض ہے کہ چمڑے کی بیلٹ سے نماز ہوگی یا نہیں ؟*
*🌹سائل : ضیاء الحسن🌹*
◆ــــــــــــــــــ✦🛸✦ــــــــــــــــــ◆
*وعلیکم السلام و رحمة اللہ و برکاتہ*
*👇🏻الــــجـــــــوابـــــــــ👇🏻* *چمڑے یا اس کے علاوہ مثلا ریکزین وغیرہ کا بیلٹ باندھ کر نماز پڑھنا جائز و درست ہے جب کہ وہ خنزیر اور آدمی کے چمڑے کا بنا ہوا نہ ہو اور شرٹ کو اس میں اِن کئے ہوئے نہ ہو کیونکہ اس سے نمازمکروہ تحریمی ہوتی ہے*
*جیسا کہ امام اہل سنت سیدی اعلحضرت امام احمد رضا خان قدس سرہ تحریر فرماتے ہیں کہ "* *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز میں کپڑا سمیٹنے ، کھرسنے ( کھوسنے ) سے منع فرمایا ہے " اھ*
*📕 ( فتاوی رضویہ ج 3 ص 246 )*
*🏷اور امام اہل سنت سے سوال کیا گیا حضور کمر میں پٹکا باندھ کر نماز پڑھنا درست ہے یا نہیں تو آپ نے تحریر فرمایا کہ " درست ہے مگر د امن اس کے نیچے نہ دبے " اھ*
*📙( عرفان شریعت مسئلہ نمبر 30 )*
*📿اور حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ سے سوال کیا گیا کہ ہرن کے چمڑے پر نماز پڑھتے ہیں ، سجدہ اس چمڑے کے دم کی حصہ کے طرف کرناچاہئے یا سر کے حصہ کی طرف ؟ تو آپ نے جواب دیا کہ اختیار ہے سر کے حصہ کی طرف سجدہ ہو یا اس کا عکس " اور اسی میں تحریر فرماتے ہیں کہ " اگر گھڑی چمڑے کے تسمہ یا فیتہ سے بندھی ہو تو باندھ کر نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں " اھ*
*📚 ( فتاوی امجدیہ ج 1 ص 193 ۔ 197 )*
*📄اور ہدایہ اولین میں ہے کہ " کل اھاب د بغ فقد طھر جازت الصلوة فیه و الوضوء منه الا جلد الخنزیر و الاد می " اھ*
*یعنی ہر کچی کھال جس کی د باغت د ی گئی وہ پاک ھو گئی اس میں نماز پڑھنا اور اس سے وضو کر نا جائز ھے سوائے خنزیر اور آد می کی کھال کے " اھ*
*📕( ھدایہ اولین ص 24 )*
*📄اور حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ " سور کے سوا ہر مردار جانور کی کھال سکھانے سے پاک ہو جاتی ہے خواہ اس کو کھاری نمک وغیرہ کسی دوا سے پکایا ہو یا فقط دھوپ یا ہوا میں سکھالیا ہو اور اس کی تمام رطوبت فنا ہوکر بدبو جاتی رہی ہو کہ دونوں صورتوں میں پاک ہوجائے گی اس پر نماز درست ہے*
*سور کے سوا ہر جانور حلال ہو یا حرام جب کہ ذبح کے قابل ہو اور بسم اللہ کہہ کر ذبح کیا گیا تو اس کا گوشت اور کھال پاک ہے کہ نمازی کے پاس اگر وہ گوشت ہے یا اس کی کھال پر نماز پڑھی تو نماز ہوجائے گی مگر حرام جانور ذبح سے حلال نہ ہوگا حرام ہی رہے گا " اھ*
*📕 ( بہار شریعت ج 1 ص 402 : نجاستوں کا بیان )*
*👌🏻مذکورہ تفصیلات سے واضح ہوا کہ بعد دباغت چمڑے کا بیلٹ باندھ کر نماز پڑھنا جائز و درست ہے ۔*
*🌹واللہ اعلم بالصواب🌹*
◆ــــــــــــــــــ✦🛸✦ــــــــــــــــــ◆
*✍️شرف قلم حضرت علامہ و مولانا کریم اللہ رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی*
*۲ جنوری بروز بدھ ۲۰۱۸*
*📞+917666456313*
◆‐‐‐-‐•✦•✿ ✿•✦•‐-‐‐‐◆
*🌹اعلیٰ حضرت زندہ باد گروپ میں ایڈ کے لئے🌹👇👇*
*+917800878771*
◆‐‐‐-‐•✦•✿ ✿•✦•‐-‐‐‐◆
*🖥المـرتـــب گدائے اولیائے کرام*
*محمــــــد ایــوب رضـا خان علوی*
◆‐‐‐-‐•✦•✿ ✿•✦•‐-‐‐‐◆
تبصرے