*السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ*
*عقیقہ کے تعلق سے حدیث شریف*
*یا کوئی واقعہ ہو تو بھیج کر*
*شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں*
◆ــــــــــــــــــ✦🛸✦ــــــــــــــــــ◆
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*📝الجواب بعون الوہاب :*
*عقیقہ کرنا سنت ہے جیسا کہ حدیث پاک ہے*
*عن سلمان بن عامر الضبی قال سمعت رسول اللہ صلی اللہ* *علیہ وسلم یقول مع الغلام عقیقۃ فاھریقوا عنہ دما*
*حضرت عامر بن ضبی نے کہا کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ لڑکے کے پیدائش کے ساتھ عقیقہ ہے لہذا اسکی جانب سے جانور ذبح کرو*
*📄بخاری شریف*
*عن ابن عباس ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عق عن الحسن والحسین کبشا کبشا رواہ ابو داؤد وعند النسای کبشین کبشین*
*حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ حضور نے حضرت امام حسن وحسین کا عقیقہ ایک ایک مینڈھے سے کیا*
*ابو داؤد*
*اور نسای کی روایت میں دو مینڈھے کا ذکر ہے*
*اور ابو داؤد شریف کی ایک حدیث میں ہے کہ*
*لڑکے کی جانب سے دوبکری اور لڑکی کی جانب سے ایک بکری ذبح کرےعقیقہ کے احکام قربانی کی طرح ہیں عقیقہ کی بکری ایک سال سے کم نہ ہو گاۓ دو سال سے اونٹ پانچ سال سے نیز بکری صرف ایک کی طرف سے ہوسکتی ہے گاۓ اونٹ وغیرہ میں سات عقیقہ ہوسکتے ہیں اس طرح کہ لڑکے کے دو حصے لڑکی کے لئے گاۓ وغیرہ میں ایک حصہ عقیقہ کا گوشت بھی قربانی کی طرح تین حصے کیا جائے ایک حصہ خیرات ایک حصہ عزیزوں میں اور ایک حصہ اپنے گھر میں کھایا جائے*
*بقیہ تفصیل کتب فقہ میں*
*🌹واللہ اعلم بالصواب🌹*
◆ــــــــــــــــــ✦🛸✦ــــــــــــــــــ◆
*✍️از قلم حضرت علامہ ومولانا محمـد مظہر علی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی خادم التدریس مدرسہ غوثیہ حبیبیہ بریل دربھنگہ بہار*
*۲ جنوری بروز بدھ ۲۰۱۸*
*رابطه 918051028089+*
◆‐‐‐-‐•✦•✿ ✿•✦•‐-‐‐‐◆
*🌹اعلیٰ حضرت زندہ باد گروپ میں ایڈ کے لئے🌹👇👇*
*+919918562794*
◆‐‐‐-‐•✦•✿ ✿•✦•‐-‐‐‐◆
*🖥المـرتـــب گدائے اولیائے کرام*
*محمــــــد ایــوب رضـا خان علوی*
◆‐‐‐-‐•✦•✿ ✿•✦•‐-‐‐‐◆
تبصرے