نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

بغیر اجازت درخت سے پھل کھانا کیسا ہے

*🌹بغیر اجازت درخت سے پھل کھانا کیسا ہے*

السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

علمائے کرام و مفتیان عظام کی بارگاہ خدمت میں گزارش ہے کہ مسئلہ۔۔۔
مسجد کے قریب میں زید مکان ہے زید کے گھر میں امرود کا درخت ہے جسکی شاخیں مسجد کے اندر ہیں اس میں سے طالب علم بچے امرود زبردستی توڑ لیتے ہیں زید منع کرتا ہے پر بچے نہیں مانتے ہیں ساتھ میں امام صاحب بھی کھا لیتے ہیں

بچوں کا زبر دستی امرود کا توڑنا امام صاحب کا امرود کھانا ساتھ میں زید کے امرود کے درخت کی شاخیں مسجد میں آنا کیسا ہے
جواب عنایت فرمائیں بڑی مہربانی ہوگی
*🌹سائل محمد شمشاد رضا برکاتی لکھیم پور کھیری یو پی🌹*
ا___________💠⚜💠__________
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*📝الجواب بعون الملک الوہاب ⇩*
باغ میں پہنچا وہاں پھل گِرے ہوئے ہیں تو جب تک مالِکِ باغ کی اجازت نہ ہو، پھل نہیں کھا سکتا اور اجازت دونوں طرح ہوسکتی ہے۔ یا صَراحۃً اجازت ہو مَثَلاً مالِک نے کہدیا کہ گِرے ہوئے پھلوں کو کھاسکتے ہو یا دَلالۃً اجازت ہویعنی وہاں ایساعُرف وعادت ہے کہ باغ والے گِرے ہوئے پھلوں سے لوگوں کو مَنْعْ نہیں کرتے ۔درختوں سے پھل توڑ کر کھانیکی اجازت نہیں مگر جب کہ پھلوں کی کثرت ہو اور معلوم ہو کہ توڑ کر کھانے میں مالِک کو ناگواری نہیں ہوگی تو توڑ کر بھی کھاسکتا ہے ۔ مگر کسی صورت میں یہ اجازت نہیں کہ وہاں سے پھل اُٹھالا ئے
 *( 📕فتاوی عالمگیری ج۵ ص۳۳۹ )*

⚜ان سب صورتوں میں عُرف وعادت کا لحاظ ہے اور اگر عُرف وعادت نہ ہو یا معلوم ہو کہ مالِک کو ناگواری ہوگی تو گرے ہوئے پھل بھی کھانا جائز نہیں ۔
دوست کے گھر گیا کوئی چیز پکی ہوئی ملی خودلیکر کھالی یا اُس کے باغ میں گیا اور پھل توڑ کر کھالیا اگر معلوم ہے کہ اُسے ناگوار نہ ہوگا تو کھانا جائز ہے مگر یہاں اچّھی طرح غور کرلینے کی ضَرورت ہے، بسااوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ یہ سمجھتا ہے کہ اُسے ناگوار نہ ہوگا حالانکہ اُسے ناگوار ہے
*(📘فتاوی عالمگیری ج۵ ص۳۳۹ )*

*( 📚بحوالہ کھانا کھانے کا اسلامی طریقہ )*

*🌹واللّٰہ تعالیٰ اعلم🌹*
ا___________💠⚜💠__________
*✍🏻کــــــتـــــــبــــــہ*
*شرف قلم حضرت علامہ محمد اسماعیل خان امجدی صاحب قبلہ دولھا پور پہاڑی پوسٹ انٹیا تھوک گونڈہ یوپی الھند*
*🗓 ۸ اگست بروز جمعرات ۲۰۱۹ عیسوی*
*رابـطـہ* https://wa.me/+919918562794
ا___________💠⚜💠__________
*🔸فیضان غـوث وخـواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
ا___________💠⚜💠__________
*المشتـــہر؛*
*منتظمین فیضان غـوث وخـواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی*
ا__________💠⚜💠___________
© 2020 Amjadi group

Designed by Open Themes & Nahuatl.mx.