نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

ننگے سر نماز پڑھنا کیسا ہے

*🌹ننگے سر نماز پڑھنا کیسا🌹*

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیافرماتے علمائے کرام مسئلے ذیل میں کہ
ننگے سر نماز پڑھنا کیسا ہے مدلل جواب عنایت کریں مہربا نی ہوگی
*🌹سائل اکرم علی🌹*
ا__________💠⚜💠___________
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*📝الجواب بعون الملک الوھاب ⇩*

📃حضورصدرالشریعہ علیہ الرحمہ مصنف  بہار شریعت میں تحریر فرماتے ہیں کہ 
سستی سے ننگے سر نماز پڑھنا یعنی ٹوپی پہننا بوجھ معلوم ہوتا ہو یا گرمی معلوم ہوتی ہو مکروہ تنزیہی ہے اور اگر تحقیر نماز مقصود ہے مثلاً نماز کوئی ایسی مہتم بالشان چیز نہیں جس کے لئے ٹوپی ،عمامہ پہنا جائے تو کفر ہے اور خشوع و خضوع کے لئے سر برہنہ پڑھی تو مستحب  
*( 📕بہارشریعت  مکروہات کا بیان صفحہ 631 )*

📑حضرت علامہ مفتی جلال الدین احمد امجدی قدس سرہ العلیم القوی فرماتے ہیں کہ فقہاء کرام نے ننگے سر نماز پڑھنے کی تین قسمیں بیان کی ہیں

① سستی سے ننگے سر نماز پڑھنا یعنی ٹوپی پہننا بوجھ معلوم ہوتا ہو یا گرمی معلوم ہوتی ہو مکروہ تنزیہی ہے

② دوسری صورت تحقیر و اہانت نماز مقصود ہے تو کفر ہے

③ تیسری صورت خشوع و خضوع کے لئے ہو تو جائز ہے 
*(📚 فتاویٰ فقیہ ملت جلداول ص 181 )*

*🌹واللّٰہ تعالیٰ اعلم🌹*
ا___________💠⚜💠__________
*✍🏻کــــــتـــــــبــــــہ*
*شرف قلم حضرت علامہ محمد اسماعیل خان امجدی صاحب قبلہ دولھا پور پہاڑی پوسٹ انٹیا تھوک گونڈہ یوپی الھند*
*🗓 ۷جولائی بروز اتوار ۲۰۱۹ عیسوی*
ا___________💠⚜💠__________
*🔸اعلیٰ حضرت زندہ باد گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+919918562794
ا___________💠⚜💠__________
*المشتـــہر؛*
*منتظمین فیضان غـوث وخـواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی*
ا__________💠⚜💠___________
© 2020 Amjadi group

Designed by Open Themes & Nahuatl.mx.