*🌹حالت نماز میں رونے کا شرعی حکم🌹*
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
علمائے کرام کیا فرماتے ہیں
نماز ہی میں ۔ میں ہر دم رونے لگ تا ہوں
اس بات کو یاد کر کے (خوف سے)
قبر میں کیا ہوگ وغیرہ وغیرہ
اللہ کے عذاب کا تصور کر کے
دوسری بات
(خوشی سے)
اس بات سےبھی رونے لگ تا ہوں کی اللہ رحمن ورحیم و کریم ہے وہ بخش دےگا
خوشی سے
تیسری بات
اللہ کے حبیب کے غم کے واقعات یاد کر کے نماز میں رونے لگتا ہوں
(غم کی وجہ سے )
چوتھی بات
اللہ کے حبیب کی وہ بات یاد آجاتی ہے نماز میں جو اللہ کے حبیب کی سیرت طیبہ ہے
(خوشی سے )
پانچوی بات
ماں باپ کی بات یاد آجاتی کبھی کبھی نماز میں خوشی اور غم پیار والی بات یاد کر کے نماز میں رونے لگتا ہوں
ایسے صورت نماز ہو جائے گی میری
مدلل جواب سے ناواز دیں برائے کرم
*🌹سائل فقیر قادری🌹*
ا__________💠⚜💠___________
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*📝الجواب بعون الملک الوھاب ⇩*
آہ، اوہ، اُف، تف یہ الفاظ درد یا مصیبت کی وجہ سے نکلے یا آواز سے رویا اور حرف پیدا ہوئے، ان سب صورتوں میں نماز جاتی رہی
اور اگر رونے میں صرف آنسو نکلے آواز و حروف نہیں نکلے، تو حرج نہیں ۔
*( 📘عالمگیری، ردالمحتار)*
💝مریض کی زبان سے بے اختیار آہ ،اوہ نکلی نماز فاسد نہ ہوئی، یوہیں چھینک کھانسی جماہی ڈکار میں جتنے حروف مجبوراً نکلتے ہیں ، معاف ہیں ۔
*( 📙درمختار)*
🎗جنت و دوزخ کی یاد میں اگر یہ الفاظ کہے، تو نماز فاسد نہ ہوئی۔
*(📓درمختار)*
امام کا پڑھنا پسند آیا اس پر رونے لگا اور ارے، نعم، ہاں ، زبان سے نکلا کوئی حرج نہیں ،کہ یہ خشوع کے باعث ہے اور اگر خوش گلوئی کے سبب کہا، تو نماز جاتی رہی۔ *( 📕درمختار، ردالمحتار)*
*( 📚بہارشریعت حصہ سوم )*
*🌹واللّٰہ تعالیٰ اعلم🌹*
ا___________💠⚜💠__________
*✍🏻کــــــتـــــــبــــــہ*
*شرف قلم حضرت علامہ محمد اسماعیل خان امجدی صاحب قبلہ دولھا پور پہاڑی پوسٹ انٹیا تھوک گونڈہ یوپی الھند*
*🗓 ۷جولائی بروز اتوار ۲۰۱۹ عیسوی*
ا___________💠⚜💠__________
*🔸اعلیٰ حضرت زندہ باد گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+919918562794
ا___________💠⚜💠__________
*المشتـــہر؛*
*منتظمین فیضان غـوث وخـواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی*
ا__________💠⚜💠___________
تبصرے