*🌹لڑکا اورلڑکی کی عمر بلوغت کیا ہے🌹*
سوال ۔۔۔۔۔
امام اعظم کے نزدیک لڑکا کتنے سال کی عمر میں بالغ ہوجاتا ہے ۔۔اور لڑکی کتنے سال کی عمر میں
*ٹیلی گرام پر فخر ازھر چینل میں شامل ہونے کے لئے نیچے لنک پر کلک کریں*👇👇
https://t.me/fakhreazhar
*🌹سائل یم یس شیخ🌹*
ا___________💠⚜💠___________
*وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ*
*📝الجواب بعون الملک الوھاب :*
ہِجری سِن کے حساب سے 12سے 15سال کی عمر کے دَوران جب بھی لڑکے کو اِنزال ہو یا سوتے میں اِحتِلام ہو یا اُس کے جماع سے عورت حاملہ ہو گئی ہو تو اُسی وَقت با لغ ہو گیا اور اُس پرغسل فرض ہو گیا۔ اگر ایسا نہ ہوا تو ہِجری سِن کے مطابِق 15برس کا ہوتے ہی بالغ ہو جائے گا۔ اسی طرح ہِجری سِن کے حساب سے 9 سے 15سال کی عمر کے دَوران لڑکی کو جب بھی اِحتِلام ہو یاحَیض آجائے یا حَمل ٹھہر جائے تو با لِغہ ہو گئی ورنہ ہجری سِن کے مطابِق15سال کی ہوتے ہی بالِغہ ہے۔
*اَلدُّرُّالْمُخْتار و رَدُّالْمُحْتار،*
*📙کتاب الحجر ، فصل: بلوغ الغلام بالاحتلام،۹/۲۵۹-۲۶۰ مُلَخَّصاً*
🎗یتیم کسے کہتے ہیں ص 13
لڑکا بارہ سال اور لڑکی نوبرس سے کم عمر تک ہرگز بالغ وبالغہ نہ ہوں گے اور لڑکا لڑکی دونوں ہجری سن کے اعتبار سے پندرہ برس کامل عمر میں ضرور شرعا بالغ وبالغہ ہیں اگر چہ آثار بلوغ یعنی بالغ ہونے کی علامتیں ظاہر نہ ہوں ان عمروں کے اندر اگر آثار پاے جایئں یعنی خواہ لڑکے خواہ لڑکی کو سوتے خواہ جاگتے میں انزال ہو یعنی منی نکلے یا لڑکی کو حیض آے یا جماع سے لڑکا کسی لڑکی کو حاملہ کردے یا جماع کی وجہ سے لڑکی کو حمل رہ جاے تو یقینا بالغ وبالغہ ہیں اور اگر آثار نہ ہوں مگر وہ خود کہیں کہ ہم بالغ وبالغہ ہیں اور ظاہر حال ان کے قول کی تکذیب نہ کرتا یعنی جھٹلاتا نہ ہو تو بھی بالغ وبالغہ سمجھے جائیں گے اور تمام احکام بلوغ کے نفاذپائیں گے اور لڑکے کے داڑھی مونچھ نکلنایا لڑکی کے پستان یعنی چھاتی میں ابھار پیداہوناکچھ معتبر نہیں
*📙فتاوی رضوجہ جلد 19 ص360*
*غسل کا طریقہ ص18*
*🌹واللہ اعلم 🌹*
ا___________💠⚜💠___________
*✍ازقلم حضرت علامہ ومولانا محمداسماعیل خان امجدی مد ظلہ العالی والنورانی خادم التدریس دارالعلوم شہید اعظم دولہا پور پہاڑی انٹیا تھوک بازار ضلع گونڈہ یوپی*
*🗓 ۹ مارچ بروز سنیچر ۲۰۱۹ عیسوی*
*رابطہ* https://wa.me/+919918562794
ا___________💠⚜💠___________
*🔸فــخــر ازھــر گروپ ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917542079555
https://wa.me/+917800878771
ا___________💠⚜💠___________
*المشتـــہر؛*
*منتظمین فیضـان غـوث و خـواجہ گـروپ؛ مـحمـد ایـوب خان علوی*
- ا__________💠⚜💠___________
تبصرے