نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

جرمانہ کاپیسہ مسجد میں لگانا کیساہے

*🌹جرمانہ کا پیسہ مسجد میں لگانا کیسا ہے*🌹

*ایک شخص سے زنا سرزد ہوا تو پنچ نے اس سے پانچ سو روپیہ جرمانہ وصول کرکے مسجد میں دیا تو اس روپئے کو مسجد کی ضروریات پر خرچ کرنا کیسا ہے*

*🌹سائل   ندیم رضا حشمتی*🌹
🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸

*الجواب.........جرمانہ لینا جائز نہیں   جیساکہ اعلی حضرت امام احمدرضا محدث بریلوی تحریر فرماتے ہیں جرمانہ کے ساتھ تعزیر کہ مجرم کا کچھ مال خطاکے عوض لے لیا جاے منسوخ ہے اور منسوخ پر عمل جائز نہیں*

*📚فتاوی رضویہ جلد پنجم ص 935*

*اور حضرت علامہ ابن عابدین شامی رحمة اللہ تعالی علیہ شرح الاثار کے حوالے سے تحریر فرماتے ہیں*
*التعزیربالمال کان فی ابتداء الاسلام ثم نسخ* 

*📚شامی جلد سوم ص  196*

*لھذاجن لوگوں نے پانچ سو روپیہ جرمانہ کے طور پر وصول کیا ہے وہ گنہگار ہوے ان پر واجب ہے کہ اس روپئے کو واپس کردیں کہ اسکا ضروریات مسجد میں خرچ کرنا جائز نہیں ہاں جو شخص گناہوں کا عادی ہو اور یہ معلوم ہو کہ بغیر جرمانہ لئے بازنہ آے گا تو اس سے لے لیں اور جب توبہ کرلے تو رقم اسےواپس کردیں جیساکہ حضرت صدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں تعزیر مال یعنی جرمانہ لینا جائز نہیں ہاں اگر دیکھے بغیر لئے باز نہیں اےگا تو وصول کرلے پھر جب اس کام سے توبہ کر لے توواپس دیدے*

*📚بہار شریعت حصہ نہم ص   115*

*📚فتاوی فقیہ ملت جلد دوم ص  99*

*🌹واللہ اعلم*🌹
🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸
*🌹✍ازقلم حضرت علامہ ومولانامحمداسماعیل خان امجدی مد ظلہ العالی والنورانی  خادم التدریس دارالعلوم شہید اعظم دولہا پور پہاڑی انٹیا تھوک بازار ضلع گونڈہ یوپی اعلی حضــرت زندہ بادگروپ اہل علم کےلئے*🌹👇👇👇
*☎+919918562794*
🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸
*🌹المشتہـــر محمد ایــوب رضـا خان*🌹👇👇
*📞+917800878771*
© 2020 Amjadi group

Designed by Open Themes & Nahuatl.mx.