نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

نکاح کے بعد بچے نہ پیداکرنے کا فیصلہ کرنا کیسا ہے

*السلام علیکم*

*نکاح کے فوراً بعد, میاں , اور, بیوی, دونوں یہ فیصلہ کرے کی ( ایک, یا دو, سال تک ہمیں اولاد نہیں پیدا کرنی تو کیا کسی بھی جائز طریقے سے اولاد کی پیدائش کو روکنا درست ہے ؟؟*

*🌹السائل محمد صدام حسین*

*◆ـــــــــــــ🌹🥗🌹ــــــــــــــ◆*

*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*📝 الجواب بعونہ ملک الوھاب*

*👈 رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے صحابہ کرام نے عرض کی!!*

*👈 یا رسول اللہ کنا نعزل فزعمت الیھود انہ الموؤدۃ الصغری فقال کذبت الیھود ان اللہ اذا اراد ان یخلقہ لم یمنعہ!!*

*یا رسول اللہ ہم ( صحابہ کرام رضی اللہ عنھم ) عزل کرتے تھے,*
*یہود کا خیال ہے کہ یہ زندہ درگو کرنا ہے, اس پر فرمایا یہودیوں نے جھوٹ بولا, بیشک اللہ جب کسی کو پیدا کرنے کا ارادہ کرلے تو اس کو منع نہیں کر سکتا !!!*

*📚 حوالہ 👈 ( جامع ترمذی, جلد 1⃣, صفحہ نمبر ( 135)*

*👈حضرت جابر بن عبد اللہ ( رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں)*
*کنا نعزل و القرآن ینزل!!*

*قرآن اتر رہا تھا اور ہم عزل کیا کرتے تھے,  ( ایضا) ؟*

*👈 مطلب یہ ہے کہ قرآن نے ہمیں منع نہیں کیا,*
*👈 امام ترمذی اس پر تبصرہ فرماتے ہیں ؟*

*👈 قد رخص قوم من اہ العلم من اصحاب النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وغیرہ ھم فی العزل وقال مالک ابن انس تستامر الحرہ فی العزل ولا تستامر الامہ!!*

*📚 حوالہ 👈 ( جامع ترمذی,  جلد 1⃣ ( 135 )*

*صحابہ کرام اور دیگر بعض اہل علم نے عزل کی اجازت دی,*
*مالک ابن انس نے فرمایا عزل کے معاملہ میں آزاد عورت سے اجازت لی جائے,*
*اور لونڈی سے اجازت کی ضرورت نہیں ؟*

            *نوٹ.* 
*عزل کا مطلب یہ ہے ہمبستری کرتے وقت انزال کا وقت آئے تو مادہ منویہ ٹپکایا جائے*

*📚 حوالہ 👈 ( ہدایہ)  اور اس کی شرح فتح القدیر میں ہے  ؟*

*الصحیح الجواز ففی الصحیحین*
*عن جابر کنا نعزل و القرآن ینزل وفی المسلم عنہ کنا نعزل علی عھد رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)  فبلغ ذالک النبی صلی اللہ علیہ و سلم فلم ینھنا!!*

*📚 حوالہ 👈 ( فتح القدیر جلد 3⃣  , ( 273 ) طبع سکھر)*

*صحیح یہ ہے کہ عزل جائز ہے ؟*
*صحیح بخاری و مسلم میں حضرت جابر ( رضی اللہ عنہ)  سے روایت ہے کہ*
*ہم عزل کرتے تھے اور قرآن اور قرآن نازل ہو رہا ہوتا*
*انہی سے مسلم میں ہے,*
*ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے زمانہ مبارک میں عزل کرتے تھے پس یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو پہنچی اور آپ نے ہم کو منع نہ فرمایا!!*

*فقہائے کرام فرماتے ہیں ؟*
*للسید العزل عن امتہ بلا خلاف وکذا الزوج الحرۃ باذنھا!!*

*📚 حوالہ 👈 ( درالمختار شامی, جلد 3⃣,* *( 175 ) , طبع کراچی)* 

*اس میں کسی کا اختلاف نہیں کہ آقا لونڈی سے عزل کر سکتا ہے!!*
*یونہی آزاد بیوی سے بھی عزل کر سکتا ہے مگر اجازت سے!!*

*عزل کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ ہمستری کے وقت جب انزال کا وقت آئے تو مادہ منویہ کو رحم میں نہ جانے دے اور باہر گرادے تاکہ حمل نہ ہو اگر ضبط ولادت ناجائز ہوتا تو شارع علیہ السلام کبھی اس کی اجازت نہ دیتے جب سرکار نے اجازت دے دی تو اس کے جواز پر شک نہ رہا محقق علی الاطلاق امام ابن ہمام فتح القدیر میں لکھتے ہیں!!*

*فی السنن عن ابی سعید الخدری ان رجلا قال یا رسول اللہ ان لی جاریہ وانا اعزل عنھا وانا اکرہ ان تحمل وانا ارید الرجال وان الیھود تحث ان العزل ھو الموؤدۃ الصغری قال کذبت یھود ولو اراد اللہ ان یخلقہ ما استطعت ان تصرفہ!!*

*📚 حوالہ 👈 ( فتح القدیر,  جلد 3⃣ , ( 273 )*

*سنن میں ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ ایک شخص نے کہا یا رسول اللہ!*
*میری لونڈی ہے میں اس سے عزل کرتا ہوں,*
*خواہش بھی ویسی ہی ہے جیسی دوسروں کی ہوتی ہے*
*یہودی کہتے ہیں عزل زندہ گور ہے فرمایا یہودی جھوٹ بولتے ہیں*
*اور اگر اللہ اس کو پیدا کرنا چاہے تو اسے پھیر نہیں سکتا ؟؟*


*🌹واللہ اعلم ورسولہ*🌹

*◆ـــــــــــــ🌹🥗🌹ــــــــــــــ◆*

*✍ازقلم حضرت علامہ ومولانا محمداسماعیل خان امجدی مد ظلہ العالی والنورانی  خادم التدریس دارالعلوم شہید اعظم دولہا پور پہاڑی انٹیا تھوک بازار ضلع گونڈہ یوپی*
*7 اکـتوبر بروز اتوار 2018*

 *🥗اعلی حضرت زندہ باد گروپ میں ایڈکے لئے🥗*👇
*📲+919918562794*

*◆ــــــــــــــ🌹🥗🌹ــــــــــــــــ◆*
*🖥المـرتـب گـدائےاولیـائے کرام*
*محمــــــد ایــوب رضـا خان علوی*
*◆ــــــــــــــ🌹🥗🌹ــــــــــــــــ◆*
© 2020 Amjadi group

Designed by Open Themes & Nahuatl.mx.