*🌹کئ جنازے جمع ہوں تو ایک ساتھ سب کی نماز جنازہ پڑھ سکتا ہے🌹*
*وہ والا پوسٹ ارسال فرمائیں جو ایک ساتھ کئی جنازہ پڑھا سکتے ہیں*
*🌹سائل اکبر نعیمی 🌹*
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
*📝الجواب بعون الملک الوھاب*
*کئی جنازے جمع ہوں تو ایک ساتھ سب کی نماز پڑھ سکتا ہے یعنی ایک ہی نماز میں سب کی نیّت کر لے اور افضل یہ ہے کہ سب کی علیحدہ علیحدہ پڑھے*
*اورا س صورت میں یعنی جب علیحدہ علیحدہ پڑھے تو اُن میں جو افضل ہے اس کی پہلے پڑھے پھر اس کی جو اُس کے بعد سب میں افضل ہے وعلیٰ ھذا القیاس۔ *
*📕الدرالمختار‘‘، کتاب الصلاۃ، باب صلاۃ الجنازۃ، ج۳، ص۱۳۸*
*🏷چند جنازے کی ایک ساتھ پڑھائی تو اختیار ہے کہ سب کو آگے پیچھے رکھیں یعنی سب کا سینہ امام کے مقابل ہو یا برابر برابر رکھیں یعنی ایک کی پائنتی یا سرہانے دوسرے کو اورا س دوسرے کی پائنتی یا سرہانے تیسرے کو وعلیٰ ھذا القیاس۔*
*اگر آگے پیچھے رکھے تو امام کے قریب اس کا جنازہ ہو جو سب میں افضل ہو پھر اُس کے بعد جو ا فضل ہو وعلیٰ ھذا القیاس۔*
*📿اوراگر فضیلت میں برابر ہوں تو جس کی عمر زیادہ ہو اسے امام کے قریب رکھیں یہ اس وقت ہے کہ سب ایک جنس کے ہوں اور اگر مختلف جنس کے ہوں تو امام کے قریب مرد ہو اس کے بعد لڑکا پھر خنثیٰ پھر عورت پھر مراہقہ یعنی نماز میں جس طرح مقتدیوں کی صف میں ترتیب ہے، ا س کا عکس یہاں ہے اور اگر آزاد و غلام کے جنازے ہوں تو آزاد کو امام سے قریب رکھیں گے اگرچہ نابالغ ہو، اُس کے بعد غلام کو اور کسی ضرورت سے ایک ہی قبر میں چند مُردے دفن کریں تو ترتیب عکس کریں یعنی قبلہ کو اُسے رکھیں جو افضل ہے جب کہ سب مرد یا سب عورتیں ہوں ، ورنہ قبلہ کی جانب مرد کو رکھیں پھر لڑکے پھر خنثیٰ پھر عورت پھر مراہقہ کو۔*
*📘الفتاوی الھندیۃ‘‘، کتاب الصلاۃ،*
*الباب الحادی والعشرون في*
*📚الجنائز، الفصل الخامس، ج۱، ص۱۶۵*
*🥀ایک جنازہ کی نماز شروع کی تھی کہ دوسرا آگیا تو پہلے کی پوری کر لے اور اگردوسری تکبیر میں دونوں کی نیّت کرلی، جب بھی پہلے ہی کی ہوگی اور اگر صرف دوسرے کی نیّت کی تو دوسرے کی ہوگی اس سے فارغ ہو کر پہلے کی پھر پڑھے۔*
*📙’الفتاوی الھندیۃ‘‘، کتاب الصلاۃ،*
*الباب الحادی والعشرون في*
*الجنائز، الفصل* *الخامس، ج۱، ص۱۶۵*
*📖وبہار شریعت حصہ چہارم کتاب الجنائز*
*🌹واللہ اعلم ورسولہ؟🌹*

*✍ازقلم حضرت علامہ ومولانا محمداسماعیل خان امجدی مد ظلہ العالی والنورانی خادم التدریس دارالعلوم شہید اعظم دولہا پور پہاڑی انٹیا تھوک بازار ضلع گونڈہ یوپی*
*۲۸ نومبر بروز بـدھ ۲۰۱۸*
*رابطہ* *919918562794+📞*
*🌹فـخـر ازہــر گــروپ میں ایڈکے لئے🌹*👇
*📞+917800878771*

*🖥المـرتـب گـدائےاولیـائے کرام*
*محمــــــد ایــوب رضـا خان علوی*

تبصرے