نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

حبیب اور خلیل میں فرق

*🥦حبیب اور خلیل میں فرق کیا ہے🥦*
📙📙📙📙📙📙📙📙📙📙📙📙
*السلام علیکم و رحمت اللہ وبرکاتہ*
علماء کرام کی بارگاہ میں عرض ہے حبیب اور خلیل میں کیا فرق ہے جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہو گی
*🌲محمد مشرف رضا رضوی پورنوی بہار🌲*
📙📙📙📙📙📙📙📙📙📙📙📙

*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*📝الجواب بعون الملک الوھاب*
 *🍃اعلیٰ حضرت،امام اہلسنّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  فتاویٰ رضویہ میں ان دونوں  کے درمیان فرق بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:*
*خلیل اور حبیب کا فرق*
*(1)حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  نے قیامت کے دن رُسوائی سے بچنے کی دُعا مانگی۔*
*(پ۱۹، الشعراء :۸۷)*

*جبکہ اللہ تعالٰی نے خود اپنے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اور ان کے صدقے ان کے*
 *صحابہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُم کو قیامت کی رُسوائی سے بچانے کا مُژد ہ سنایا(یعنی خوشخبری سُنائی)*
*📓👈🏻۔(پ۲۸،التحریم:۸)*
*(2)حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے رَبّ تعالٰی سے مُلاقات کی تمنا کی۔*
*;جبکہ  رَبّ تعالٰی نے اپنے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو خُود بُلاکر شَرفِ ملاقات سے سرفراز فرمایا۔*
*📓👈🏻(پ۱۵،بنی اسرائیل:۱)*
*(3)حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے ہدایت کی آرزو فرمائی۔*
*اور حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے خود اللہ تعالٰی نے ارشاد فرمایا: اور تمہیں سیدھی راہ دکھا دے۔(پ۲۶، الفتح:۲)*
*(4)حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے پاس فرشتے مُعز ز مہمان بن کر آئے۔*
*📓👈🏻(پ۲۶، الذّٰریٰت:۲۴)*
*اورحبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کیلئے رَبّ تعالٰی نے* *فرمایا:فرشتے ان کے سپاہی بنے۔ (توبہ:۱۰،پ۴،آل عمرانپ:*
*📓👈🏻۱۲۵،پ۲۸،التحریم: ۴)*
*📓👈🏻(5)حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اپنی اُمَّت کی مغفرت کی دُعا مانگی۔(پ۱۳،ابراہیم:۴۱) اور حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کوخود اللہ تعالٰی نے حکم دیاکہ:اپنی اُمّت کی مغفرت مانگو ۔(پ۲۶، محمد:۱۹)*
*(6)حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے بعد والوں میں اپنا ذکرِ جمیل باقی رہنے کی دعا کی۔ (الشعراء: ۸۴)*
*اورحبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے خود ربّ کریم  عَزَّ  وَجَلَّ نے ارشاد فرمایا: اور ہم نے تمہارے لئے تمہارا ذکر بلند کر دیا۔(پ۳۹،الم نشرح:۴)*
*(7)حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے واقعے میں رَبّ  تعالٰی نے فرمایا: انہوں نے قومِ لُوط سے عذاب دُور کئے جانے میں بہت کوشش کی۔*
*📓👈🏻(پ۱۲،ہود: ۷۴،۷۶۔پ۲۹،عنکبوت:۳۲)*
*اور حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے ربِّ غفّار  عَزَّ  وَجَلَّ نے ا رشاد فرمایا: ان کافروں پر بھی* *عذاب نہ کرے گا جب تک اے رحمتِ عالم تُو ان میں تشریف فرما ہے۔*
*📓👈🏻(پ۹،انفال:۳۳)*
*(8)حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے عرض کی: اے اللہ!میری دعا قبول فرما۔*
*📓👈🏻(پ۱۳، ابراھیم:۴۰)*
*اورحبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اور ان کے ماننے والوں سے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے ارشاد فرمایا: تمہارا رَبّ فرماتا ہے مجھ سے دعا مانگو میں قبول کروں گا۔*
*📓👈🏻(پ۲۴،المؤمن:۶۰)(فتاوی رضویہ،۳۰/۱۷۸-۱۸۲،ملخصاً)*
*تُو ہی انبیا کا سرور تُو ہی دو جہاں کا یاور*
*تُو ہی رہبرِ زمانہ مدنی مدینے والے*
*تُو خدا کے بعد بہتر ہے سبھی سے* *میرے سرور*
*تِرا ہاشمی گھرانا مدنی مدینے والے*
*تِری فرش پر حکومت تری عرش پر حکومت*
*تُو شہَنْشہِ زمانہ مدنی مدینے والے*
*📚👈🏻(وسائلِ بخشش،ص۴۲۵)*
*وبحوالہ شان مصطفے بزبان انبیاء*

*🕋واللہ تعالی اعلم🕋*
🍃🍃🍃🍃🍃🍃🍃🍃🍃🍃🍃🍃
*_✍🏻کتبـــہ_*
*حضرت علامہ ومولانا محمد اسماعیل خان امجدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی دارالعلوم شہیداعظم دولھا پور گونڈہ یوپی*
*1محرم الحرام 1441ھ بمطابق1ستمبر بروز اتوار*
*📞+9199856 2794*
✅✅✅✅✅✅✅✅✅✅✅✅
*المشتـــہر؛*
*منجانب؛منتظمین قــادری فقہــی گروپ رابطہ ⇩؛ محمد امتـــیاز عالــم تـارابـاڑی پورنیہ بہــار  انڈیا؛*
*https://wa.me/+918922921676*
📘📘📘📘📘📘📘📘📘📘📘📘
👇🏻👇🏻
*📚اعلیٰ حضرت زندہ باد گــــروپ📚*
*👈🏻میں شامل ہونے کے لئے رابطہ کریں👇🏻👇🏻*
*📞+9199856 2794*
*ٹیلی گرام گروپ 🔗لنک:👇*
  https://t.me!/AalahzratZindabadGroup*

*گوگل میں پڑھنے کے لنک پر کلک کریں👇🏻👇🏻*
https://amjadigroup.blogspot.com/

*ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ*
© 2020 Amjadi group

Designed by Open Themes & Nahuatl.mx.