نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

زید اپنے کو مفتی کہتاہے اسے بلادلیل مفتی کہاجاے یا نہیں

*🍥زید اپنے کو مفتی کہتا ہے تو کیا اسے  بلادلیل مفتی مانا جاے؟*🍥

*سوال .......زید اپنے کو مفتی کہتا ہے تو کیا اسے مفتی مانا جاے یا کسی دلیل و علامت کی ضرورت ہے ؟*

*🌸سائل  عارف رضا*🌸
*ــــــــــــــــــــــ🔮🌸🔮ــــــــــــــــــــــــ*

*✍الجواب بعون الملک الوھاب*

*اگر زید کافی علم رکھتا ہے یا مفتیان کاملین کی صحبت میں رہ کر مسائل کی تحقیق میں کافی مدت گزار چکا ہے*
*اور اب مسائل پوچھنے پر اس کے اکثر جوابات صحیح ہوتے ہیں تو اسے اپنے کو مفتی ظاہر کرنے میں کوئی حرج نہیں*

*اور اگر کافی علم نہیں رکھتا اور کسی کامل مفتی کے پاس کافی مدت تک مشق بھی نہیں کیا تو وہ مفتی ہر گز نہیں ہوسکتا*

*اور ایسا شخص شریعت کے مسائل بتانے پر جرات کرتا ہے اور یہ سخت گناہ کبیرہ ہے*

*حدیث شریف میں*

*اجراکم علی الفتیااجراکم علی النار*

*یعنی جو شخص تم میں فتوی پر زیادہ دلیر ہے وہ جہنم پر زیادہ دلیر ہے*

*📚کنزالعمال جلد دہم ص106*

*اور دوسری حدیث*

*من افتی بغیر علم لعنتہ ملائکة السماء والارض*
 *یعنی جس نے بغیر علم کے فتوی دیا آسمان و زمین کے فرشتوں نے اس پر لعنت کی*

*📚کنزالعمال جلددہم ص193*

*ایسے شخص سے نہ فتوی پوچھنا جائز ہے اور نہ اس پر عمل کرنا جائز ہے*

*📚ایسا ہی فتاوی رضویہ جلد نہم نصف اول ص231پر ہے*

*📚فتاوی فقیہ ملت جلد دوم ص217*
*🍥واللہ اعلم*🍥

*ــــــــــــــــــــ🌸🔮🌸ـــــــــــــــــــ*
*🍥✍ازقلم حضرت علامہ ومولانا محمداسماعیل خان امجدی مد ظلہ العالی والنورانی  خادم التدریس دارالعلوم شہید اعظم دولہا پور پہاڑی انٹیا تھوک بازار ضلع گونڈہ یوپی   اعلی حضــرت زندہ بادگروپ  ایڈکے لئے*🍥👇👇
*📞+919918562794*
*ـــــــــــــــــــــــ🌸🔮🌸ــــــــــــــــــــــ*
*🍥🖥المـرتـــب گدائے غـــــوث و خــواجہ ورضـا حامد و مصطفــــــٰی*
*محمــــــد ایــوب رضـا خان*🍥👇👇
*📞+917800878771

تبصرے

Unknown نے کہا…
السلام وعلیکم
غیر عالم کو عالم کہنا کیسا ہے؟
© 2020 Amjadi group

Designed by Open Themes & Nahuatl.mx.