نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

کیایہودی کے ہاتھ کا پکاہواکھانا جائز ہے

*🌹کیا یہود و نصاری کے ہاتھ کا پکا ہوا کھانا جائز ہے؟🌹*

http://t.me/fakhr_e_azhar

السلام عليكم ورحمتہ الله وبركاته
کیا یہود و نصاری کے ہاتھ کا پکا ہوا کھانا جائز ہے
یا اسکے ہاتھوں سے دھوئے ہوئے برتن میں کھانا جائز ہے
اور ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا
یہ باتیں از روئے شریعت کے کیا حکم رکھتی ہیں
ذرا دلائل سے جواب عنایت فرما دیں بینو و توجرو

🌹سائل🌹 احمد رضا

◆ــــــــــــــــــ♦⛺♦ــــــــــــــــــ◆
*وعليكم السلام ورحمتہ الله وبركاته*
*الجــواب بعــون المــلــک الـــوھـــاب"*

ایشائے خوردنی جو شریعت نے حلال فرمائی ہیں حلال ہیں ہنود کی کوئی تخصیص نہیں کہ وہ چیزیں خاص ہندوؤں کے کھانے کی ہیں ہاں ہندو کے یہاں کا کھانا اگر گوشت ہے حرام ہے
اور اس کے سوا اور چیزیں مباح ہیں، جب تک ان کی حرمت یانجاست تحقیق نہ ہو، اوربچنااولٰی

ہندو کے ساتھ کھانا کھانے کا سوال بے معنی ہے۔ ہندو کب اسی کے ساتھ کھائے گا۔ اور ایسا ہو تو اسے نہ چاہئے
حدیث میں ہے:
(لاتواکلوھم ولا تشاربواھم)
نہ ان کے ساتھ کھانا کھاؤ نہ ان کے ساتھ پانی پیو
*📕(کنزالعمال حدیث ۳۲۵۲۹ موسسۃ الرسالہ بیروت ۱۱ /۵۴۰)*

غیر مسلم چار قسم ہیں : کتابی، مجوسی، مشرک، مرتد، کتابی اگر کتابی ہو ملحد نہ ہو تو اس کا ذبیحۃ اور اس کے یہاں کا گوشت بھی حلال ہے اور باقیوں کے یہاں کا گوشت حرام ۔ اور مرتد ان میں سب سے خبیث تر ہے اس کے پاس نشست برخاست مطلقا ناجائز ہے۔ اور ساتھ کھانا ہر کافر کے ساتھ برا ہے۔
پھر اگر اس میں بد مذہبی کی تہمت ہو جیسے نصرانی کے ساتھ کھانا مسلمانوں کے لئے زیادہ باعث نفرت ہو تو اس کاحکم اور سخت تر ہوگا ورنہ اس اصل حکم میں کہ ان کے ساتھ کھانا کھاؤ پانی نہ پیو سب برابر ہیں

*📗(فتاوی رضویہ جلد 21صفحہ664)*

*وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسلَّم*
◆ــــــــــــــــــ♦⛺♦ــــــــــــــــــ◆
*✍کتـبــــــہ؛ حضـرت عـلامـہ مـولانـا محمـد اسمـاعیل خان امجدی صاحب قبـلـہ مـدظلـہ العـالـی والنـورانـی دارالعـلـوم شہـیـد اعظــم دولھــاپــور پہـــــــاڑی انٹـــیـــــاتھـــــــوک بـــــازار ضلـع گـونـڈہ یـوپـی*
*مورخہ، ١٥ ذوالحجةالحرام ١۴۴٠ھ*
*♦فخـر ازهـر فقہـى گـروپ؛♦*
*رابطــہ؛ 9918562794*
◆ــــــــــــــــــ♦⛺♦ــــــــــــــــــ◆
*المشتــہر؛*
*اسيــرتـاج الشـر يعــه خـاكسـار*
*غــــلام احمــــد رضــــا نــــــورى*
◆ــــــــــــــــــ♦⛺♦ــــــــــــــــــ◆
© 2020 Amjadi group

Designed by Open Themes & Nahuatl.mx.