نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

جس کے مخارج درست نہ ہوں انکی نماز اور انکے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم

*🌹جس کے مخارج درست نہ ہوں انکی نماز اور انکے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم🌹*

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہین علماء کرام و مفتیان شرع متین
اس مسئلے کے بارے ميں مسئلہ یہ ہے کہ
سورہ فاتحہ میں العالمین میں عین کی جگہ الف
اور مستقیم میں سین کی جگہ صاد
اور علیھم میں عین کی جگہ ہمزہ
اور مغضوب اور ولاالضالین مین ضاد کی جگہ دال
تمام مفتیان کرام توجہ فرمائین ان تمام کے معنی بتائیں اور باحوالہ جوان عنایت فرمائیں اور یہ بتائیں کہ جو شخص نماز  پڑھاتا ہے تو اس کے پیچھے لوگوں کی نماز ہوتی ہے یا نہیں
*ٹیلی گرام پر فخر ازھر چینل میں شامل ہونے کے لئے نیچے لنک پر کلک کریں*👇👇
https://t.me/fakhreazhar
*🌹سائل عبد اللہ🌹*
ا___________💠⚜💠___________
*وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ*
*📝الجواب بعون الملک الوھاب :*
✨جو شخص عالمین  پڑھنے پر قادر ہے مگر لا پرواہی سے المین  پڑھتا ہے اور مستقیم کی جگہ مصتقیم اور علیھم کی جگہ الیھم پڑھتا ہے تو اس کی اپنی نماز نہیں ہوگی اور نہ اس کے پیچھے دوسرے کی
اور اگر صحیح پڑھنے پر قدرت نہیں رکھتا تو ایسے شخص کے متعلق حضرت صدرالشریعہ رحمة اللہ تعالی علیہ تحریر فرماتے ہیں اس پر واجب ہے کہ تصحیح حروف پر رات دن پوری کوشش کرے
اور اگر صحیح خواں کی اقتدا کرسکتا ہے تو جہاں تک ممکن ہو اس کی اقتداء کرے یا وہ آیتیں پڑھے جس کے حروف صحیح ادا کرسکتاہو اور یہ دونوں صورتیں ناممکن ہوں تو زمانہ کوشش میں اس کی اپنی نماز ہوجاے گی
اور اپنے مثل اور اپنے سے کمتر کی امامت بھی کرسکتا ہے اور صحیح ادا کرنے پر قادر بھی نہیں ہے اور کوشش کو بھی ترک کردیا اور صحیح خواں کی اقتداء بھی نہیں کرتا تو اس کی اپنی نماز بھی نہیں ہوگی
*📙بہار شریعت حصہ سوم ص118*
🔖اور حضرت علامہ حصکفی رحمة اللہ تعالی علیہ تحریر فرماتے ہیں
*لایصح غیر الالثغ بہ علی الاصح کما فی البحر عن المجتبی وحررہ الحلبی وابن الشحنة انہ بعد بذل جھدہ دائماً حتما کا لامی فلایوم الامثلہ و لا تصح صلاتہ اذا امکنہ الاقتدا بمن یحسنہ اوترک جھدہ اووجد قدرالفرض ممالالثغ فیہ ھذاھوالصحیح :*
*📕درمختار مع ردالمحتار جلد اول ص391 :*
*📗فتاوی فقیہ ملت جلد اول ص166*

*🌹واللہ اعلم 🌹*
ا___________💠⚜💠___________
*✍ازقلم حضرت علامہ ومولانا محمداسماعیل خان امجدی مد ظلہ العالی والنورانی  خادم التدریس دارالعلوم شہید اعظم دولہا پور پہاڑی انٹیا تھوک بازار ضلع گونڈہ یوپی*
*🗓 ۱۰ مارچ بروز اتوار ۲۰۱۹ عیسوی*
*رابطہ* https://wa.me/+919918562794
ا___________💠⚜💠___________
*🔸فــخــر ازھــر گروپ ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917542079555
 https://wa.me/+917800878771
ا___________💠⚜💠___________
*المشتـــہر؛*
*منتظمین فــخــر ازھـــر گـــروپ؛ مـحمـد ایـوب خان علوی بہرائچ*
ا__________💠⚜💠___________
© 2020 Amjadi group

Designed by Open Themes & Nahuatl.mx.