نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

حالت عدت میں غورت کس کس سے مل سکی ہے؟

*حــالت عــدت میــں عــورت کــس کــس ســے مــل سـکـــتی ہـے*
*🌹ـــــــــــــــــــــــ ⚜💠⚜ـــــــــــــــــــــــــ🌹*

*الســلام علیــکم ورحمـته الـلـه و بـرکاتـه*

*عرض یہ ہےکہ جس عورت کا شوہر انتقال کر جاے تو وہ عدت گزارےگی تو وہ حالت عدت کے اندر کس کس مل سکتی ہے؟ کس سے نہیں مل سکتی حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمایں مہربانی ہوگی*


*🎈ســـائــل☜مـحــمــد سلـــیـــم🎈*

*🎈الجــواب بعـــون الــوہـاب🎈*

*عدت سے پہلے جن مردوں سے پردہ عورت کے لیے ضروری تھا، عدت کے دوران بھی ان سے پردہ واجب ہے، یعنی چچازاد، پھوپھی زاد، خالہ زاد اور ماموں زاد بھائیوں سے پردہ ہے، اسی طرح بہنوئی اور دیگر نامحرم لوگوں پردہ واجب ہے*
*عورت کا کِس کِس مَرد سے پردہ ہے اور کس مرد سے پردہ نہیں*
*عورت کا ہر اجنبی بالِغ مرد سے پردہ ہے۔ جومَحرم نہ ہو وہ اجنبی ہوتا ہے، مَحرم سے مراد وہ مرد ہیں جن سے ہمیشہ کے لیے نکاح حرام ہو، حُرمت نَسَب سے ہو یا سبب سے مَثَلاً رَضاعت(دودھ کا رشتہ) یا مُصاہَرَت*
*محارِم میں کون کون سے لوگ شامل ہیں؟*
*محارم میں تین قسم کے افراد داخِل ہیں*
 *نَسَب کی بنا پر جن سے ہمیشہ کے لئے نکاح حرام ہو*
*رَضاعت یعنی دودھ کے رشتے کی بِنا پر جن سے نِکاح حرام ہو*
*مُصاہَرَت:یعنی سُسرالی رِشتےکی وجہ سے جن سے نکاح حرام ہو* *جیسے سُسر کے لئے بہو یا ساس کے لئے داماد۔ مُصاہَرَت کو یوں بھی سمجھا جا سکتا ہے کہ عورت جس مرد سے نِکاح کرتی ہے تواس مرد کے اُصول وفُرُوع (اُصول سے مُراد باپ دادا پر دادا اوپر تک اورفُرُوع سے مُراد اولاددر اولاد در اولاد نیچے تک ہے)*
*اس پر ہمیشہ کے لئے حرام ہو جاتے ہیں ۔ یونہی شوہر پر اپنی بیوی کے اُصول وفُرُوع بھی ہمیشہ کے لئے حرام ہو جاتے ہیں نیز زنا اور دواعی ِ زنا(یعنی زنا کی طرف دعوت دینے والے اُمُورمثلاًشہوت کے ساتھ جسم کو بلا حائل چھونے یا بوسہ لینے ) کے ذَرِیعے مرد و عورت پر یہی احکام ثابِت ہوں گے یعنی حُرمتِ مُصاہَرَت ثابت ہو جائے گی ۔ نَسبی مَحارِم کے سوا دونوں طرح کے مَحارِم سے پردہ واجِب بھی نہیں اور منع بھی نہیں، خُصُوصاً جب عورت جوان ہویا فتنے کا خوف ہو تو پردہ کرے۔*
*دودھ کے رشتے میں پردہ کرنا مناسب ہے*
*میرے آقااعلیٰ حضرت ، امامِ اہلِ سنّت، مُجَدِّدِدين وملّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عليہ رحمۃ الرحمن فرماتے ہيں: جن سے نِکاح ہمیشہ کو حرام ہے کبھی حلال نہيں ہو سکتامگروجہِ حُرمت*
*(یعنی نکاح حرام ہونےکی وجہ) عِلاقۂ نَسَب (خُونی رشتہ ) نہيں بلکہ عِلاقۂ رَضاعت(یعنی دودھ کا رشتہ) ہے جیسے دودھ کے رشتے سے باپ ، دادا، نانا، بھائی، بھتیجا ، بھانجا، چچا، ماموں، بیٹا، پوتا، نواسہ، ياعِلاقۂ صِہر (سُسرالی رشتہ) ہو جیسے خُسر(یعنی سُسر)، ساس، داماد، بہو، ان سب سے نہ پردہ واجِب ہے نہ نا دُرُست ہے،( یعنی ان سے پردہ) کرنانہ کرنا دونوں جائز، اوربحالتِ جوانی يا اِحتِمالِ فتنہ ( یعنی فتنے کے اِمکان میں)پردہ کرنا ہی مناسِب، خُصُوصًا دودھ کے رشتے ميں کہ عوام کے خيال ميں اُ س کی ہَیبت بَہُت کم ہوتی ہے*

*📚فتـاوٰی رضــويہ*
 *📖ج۲۲ ص ۲۳۵*

*نسبی محارم میں کون کونسے افرادداخل ہیں*
*نَسبی محارم میں چار طرح کے افرادداخل ہیں*
*اپنی اولاد یعنی بیٹا بیٹی اور اپنی اولاد کی اولاد یعنی پوتا پوتی نواسا نواسی نیچے تک*
*اپنے ماں باپ اور اپنے ماں باپ کے ماں باپ یعنی دادا دادی نانا نانی اُوپر تک*
*اپنے ماں باپ کی اولاد(یعنی بھائی بہن خواہ حقیقی ہوں یا سوتیلے یعنی صرف ماں شریک یا صرف باپ شریک بھائی بہن  اوریونہی اپنے ماں باپ کی اولاد کی اولاد یعنی بھتیجا بھتیجی بھانجا بھانجی خواہ حقیقی بھائی بہن سے ہو یا سوتیلے سے ہو)نیچے تک*
 *اپنے دادا دادی ،نانا نانی کی اولاد یعنی چچا پھوپھی ماموں خالہ یہ رشتے سگے ہوں یا سوتیلے البتّہ چچا پھوپھی ماموں خالہ کی اولادیں غیرمحرم ہیں۔*

*📚فتـاوٰی رضـویــہ مُـخَــرَّجــہ*
 *📖ج۱۱ ص ۴۶۴*

*والـلـہ تعــالــیٰ اعـــلم بـالــصــواب*
*🌹اعـ ـ ـلــیٰ حــضـ ـ ـرت زنــدہ بـ ـ ـاد گـ ـ ـروپ🌹*

*✍از قــلـــم حــضـــرت عـلامــه  مـولانـا اسـمــاعـیـل خـان امـجــدی صـاحـب قـبـلـه مــد ظـلـه والــنــورانــی*
*دولـھـا پـور انـٹـیـا تـھــوک. بــازارضـلــع گـونـڈ یـوپـی*
*رابــطــه📱9918562794*

*🖥الــمــرتــب..حــضـــرت حــافـــظ وقـــاری مـــحــمـــد عـــارف رضـــوی صـــاحـب انــٹــیــاتـھــوک بــازار ضـلــع گــونـــڈہ یــوپــــی*
*رابــطــه📱8795487820*

*💠ــــــــــــــــــــــ💠ــــــــــــــــــــــــــ💠*                   
© 2020 Amjadi group

Designed by Open Themes & Nahuatl.mx.