نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

حضور صل اللہ علیہ و سلم کے شان میں کملی کا لفظ استعمال کرنا کیسا؟

*🌹حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے شان میں کملی کا لفظ استعمال کرنا کیسا 🌹*




السلام علیکم ورحمتہ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
*سوال*
👈🏼سرکار مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو کالی کملی والا کہنا کیسا ہے
برائے کرم جواب عطاء فرمائیں

*💎سائل حشمت خان 💎*



*وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ*


*✍الجواب بعون الملک الوھاب*
*فرہنگ آصفیہ جلد دوم ص 565میں ہے کملی کمبل کی تصغیر ایک قسم کی اونی پوستین جو بکریوں اور بھیڑوں کی کھال سے تیار کی جاتی ہے اسے غریب درویش لوگ پہنا کرتے ہیں*
*فیروزاللغات ص 766میں ہے کملی کمبل کی تصغیر چھوٹا کمبل بناء علیہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے لباس کو کملی کہنا ممنوع ہے*
*شامی میں ہے مجردایھام المعنی المحال کاف للمنع*
*کسی ناروامعنی کا ایہام منع کے لئے کافی ہے*
*اس کی نظیر راعنا ہے*
*عربی زبان میں یہ مراعات باب مفاعلت سے امرکاصیغہ ہے جس کے ساتھ منصوب* *جمع متکلم ہے جس*
*کےمعنی عربی زبان میں یہ ہیں ہماری رعایت فرمائیں یہود کی لغت میں راعی کےمعنی احمق کے ہیں*
*حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کو جب صحابہ کرام اچھی طرح سن نہ پاتے یا سمجھ نہ پاتے تو عرض کرتے راعنا ہماری رعایت فرمائیے*
*یہود کی لغت میں راعی کے معنی احمق کے ہیں*
*یہ گستاخ قوم اپنی فطری بد باطنی کی وجہ سے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کو راعنا کہتے*
*قران مجید میں راعنا کہنے سے منع فرمایا گیا*
*لھذاانھیں ہدایت کردی گئ کہ بجاے راعنا کے انظرنا کہو ارشاد ہے*

*یاایھاالذین امنوا لاتقولواراعناقولوا انظرنا*

*اے ایمان والو راعنا نہ کہو اور یوں عرض کرو کہ حضور ہم پر نظر رکھیں یہاں لغات دو ہیں تلفظ بھی الگ الگ تھا پھر بھی منع فرمایا گیا اور یہاں کملی میں ایک ہی زبان میں تصغیر ہے اگر چہ دوسرا معنی بھی ہے اس لئے یہ بدرجہ اولیٰ ممنوع ہوگا اگر چہ بولنے والے کی نیت تصغیر کی نہ ہو دوسرا معنی ہو*
*اس لئے کہ معاذاللہ* *اگرتصغیر کی نیت سے بولے گا تو کفر ہے اور یہاں کملی میں ایک ہی لغت ہے تصغیر کا بھی معنی ہے اس لئے بدرجہ اولیٰ ممنوع ہوگا*

*یہ حکم اس وقت ہے کہ حضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم کو مطلقا کملی والے کہا جاے لیکن حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کبھی چھوٹا کمبل بھی استعمال فرماتے تھے*
*اب اگر حدیث میں اس کو بیان کرنے کے لئے کوئی لفظ وارد ہو تو اس کے ترجمہ میں کملی استعمال کیا جاسکتا ہے اسی طرح بعض صوفیاےکرام چھوٹا کمبل استعمال فرماتے ہیں اس کے ذکر میں کملی استعمالکرنے میں کوئی حرج نہیں ان دونوں صورتوں میں متعین ہے کہ کملی تصغیر کے لئے نہیں بلکہ بیان واقعہ ہے*

*لیکن حضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم کو مطلقا کملی والے کہیں گے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے عام لباس کو کملی کہا حالاں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا عام لباس کمبل نہیں*
*علاوہ ازیں حضرات انبیاکرام کا ذکر ایسے صفات سے کرنا ممنوع ہے جس میں کوئی فضیلت نہ ہو*
*جیساکہ شفاء اور اسکی شروح میں مذکور ہےیعنی حضور کے محاسن بیان کرنے کے دوران جیسا کہ لوگ کملی والے کواستعمال کیا کرتے ہیں عموماً نعت خواں اس کو استعمال کرتے ہیں جس کا مقصد فضائل کمالات بیان کرنا ہے ظاہر ہے کہ کملی والے ہونے میں کوئی فضیلت نہیں اس لئے مقام مدح میں استعمال سے بچنا لازم ہے*


*💓واللہ تعالی اعلم 💓*

*📚فتاوی شارح بخاری کتاب العقائد باب عقائدمتعلقہ نبوت   ص535*


*📝ازقلم حضرت علامہ مولانا محمد اسماعیل خان امجدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی و النورانی دارالعلوم شہید اعظم دولہا پور پہاڑی انٹیا تھوک بازار ضلع گونڈہ یوپی*
*١٨/١٢/١٤٣٩ ذی الحجہ-30/8/2018*
*رابطـہ 📞9918562794*


*🌺آپ کا سوال ہماراجواب  گروپ🌺*


*💻المرتب محـــمد امتیـــــــاز القــــــادری*
© 2020 Amjadi group

Designed by Open Themes & Nahuatl.mx.