اَلسَّــلاَمُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَتـُــہ اللّٰہِ وَبَـرْکَـاتُـہْ
السوال، اگر کوئی شرابی شراب کے نشے میں سلام کرے تو کیا اس کے سلام کا جواب دے سکتے ہیں یا اس کو ہم سلام کرتے ہیں یا نہیں جواب عنایت فرمائیں
الـسائـل: محمداسیر رضوی دیناجپوری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَعَلَیْکُمْ اَلسَّــلاَمُ وَرَحْمَتُہ اللّٰہِ وَبَـرْکَاتُـہْ
الجوابـــــ بــعون الملڪ الوالھاب
شرابیوں سے دُور رہنے کا حکم، حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عمرورَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں : ’’جب شرابی بیمار ہو جائیں تو ان کی عیادت نہ کرو۔‘حضرت سیِّدُنا امام محمد بن اسماعیل بخاری عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِی نے ذکرفرمایا:’’حضرت سیِّدُناعبداﷲ بن عمرو رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں کہ شرابیوں کو سلام نہ کرو۔سیِّدعالم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’نہ شرابیوں کے ساتھ بیٹھو، نہ ان کے بیماروں کی عیادت کرو اور نہ ہی ان کے جنازوں میں شرکت کرو، شراب پینوزِ قیامت اس حال میں آئے گا کہ اس کا چہرہ سیاہ ہو گا، اس کی زبان سینے پر لٹک رہی ہو گی، تھوک بہہ رہا ہو گا اور ہر دیکھنے والا اس سے نفرت کرے گا۔بعض علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام فرماتے ہیں کہ شرابیوں کی عیادت کرنے اور انہیں سلام کرنے سے منع کیا گیا ہے، اس لئے کہ شراب پینے والا فاسق و ملعون ہے جیسا کہ رحمت ِ عالم ،نُورِمجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس پر لعنت فرمائی ہے، پس اگر اس نے شراب خریدی اور اسے بنایا تو وہ 2 مرتبہ ملعون ہے اور اگر کسی دوسرے کو پلائی تو 3مرتبہ ملعون ہے،اسی وجہ سے اس کی عیادت کرنے اور اسے سلام کرنے سے منع کیا گیا ہے مگر یہ کہ وہ توبہ کرے یعنی اگر اس نے توبہ کرلی تو اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کی توبہ قبول فرمائے گا۔جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد دوم، اور حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ بہار شریعت میں تحریر فرماتے ہیں، جو شخص علانیہ فسق کرتا ہو اسے سلام نہ کرے کسی کے پڑوس میں فساق رہتے ہیں مگر ان سے یہ اگر سختی برتتا ہے تو وہ اس کو زیادہ پریشان کریں گے اور نرمی کرتا ہے ان سے سلام کلام جاری رکھتا ہے تووہ ایذا پہنچانے سے باز رہتے ہیں تو ان کے ساتھ ظاہری طور پر میل جول رکھنے میں یہ معذور ہے۔ (عالمگیری)بہارشریعت حصہ شانزدہم ص 466 سلام کا بیان
واللہ اعلم بالصواب
کتبہ فقیر محمد اسمعیل خان امجدی عفی عنہ گونڈہ پوپی
(٢٣) ذی الحجہ ۱۴۴۱ھ مطابق (١٤) اگست ٠٢٠٢ء بروز جمعہ مبارک

تبصرے