نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

حضور غوث پاک کس دن فاتحہ دیتے تھے

 


اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ برکاتہ
❓حضور والا ایک سوال ہے کہ حضور بڑے پیر جب بھی آپ فاتحہ خوانی کرتے تھے تو کس کے نام نظر پیش فرماتے تھے جواب ذرا جلدی عنایت فرما دیں تو نوازش ہوگی
سائل امین القادری*
____________________________________
وعلیکم السلام و رحمۃاللہ برکاتہ*
*الجواب بعون الملک الوھاب
سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالی عنہ، آقائے دو جہاں محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کا ختم شریف ہرماہ اسی تاریخ کو دلواتے تھے، ایصال حق حاصل کرنے کے بعد یہی (11) تاریخ آپ کے عرس مقدس کے لئے مخصوص ہو گئی
علامہ امام یافعی قادری رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں،، گیارہویں کی اصل یہ تھی کہ حضرت غوث صمدانی رضی اللہ تعالی عنہ ،، حضور پر نور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے چالیسویں کا ختم شریف ہمیشہ گیارہ ماہ ربیع کو کیا کرتے تھے، وہ نیاز اتنی محبوب و مرغوب ہوئی کہ اس کے بعد آپ ہر ماہ کی (11) تاریخ کو حضور پر نور صلی اللہ علیہ وسلم کا ختم شریف دلانے لگے، آخر رفتہ رفتہ یہی نیاز خود حضرت غوث پاک کی گیارہویں شریف مشہور ہوگئی، آج کل لوگ آپ کا عرس مبارک بھی گیارہ تاریخ کو کرتے ہیں ہالانکہ آپ کی تاریخ وصال (17)ربیع ہے
*قراة الناظرہ صفحہ 11*ماخوذ گیارہویں شریف حقائق کی روشنی میں
واللـــہ تـعالـــیٰ اعلــم باالصــواب
فقیرمحمـــد اسمــاعیـل خـان امجـدی صاحـب*
*قبلــــہ مدظلــــہ العـــالــٰـی والنـــــورانــــی*
گـونــــــڈہ یـوپــــی
اگست 29/08/2019 عیسوی بروز جمعرات*

© 2020 Amjadi group

Designed by Open Themes & Nahuatl.mx.