السـلام علیکم ورحمتہ اللہ وبـرکـاتـہ
اس مسئلہ کی وضاحت کی جائے کہ غیر ماکول اللحم جانور کو اگر بسم اللہ پڑھ کر ذبح کر دیا جائے تو کیا اس کا گوشت اور چمڑا پاک ہو جائے گا ?حوال بھی عنایت فرمائیں کرم ہوگا
المستفتی عبدالحکیم باڑمیر راجستھان
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبـرکاتہ
الجواب بعون الملڪ الوالھاب
جن جانوروں کا گوشت نہیں کھایا جاتا ذبح شرعی سے ان کا گوشت اور چربی اور چمڑا پاک ہو جاتا ہے مگر خنزیر کہ اس کا ہر جز نجس ہے اور آدمی اگرچہ طاہر ہے اس کا استعمال ناجائز ہے۔ (درمختار) ان جانوروں کی چربی وغیرہ کو اگر کھانے کے سوا خارجی طور پر استعمال کرنا چاہیں تو ذبح کر لیں کہ اس صورت میں اوس کے استعمال سے بدن یا کپڑا نجس نہیں ہوگا اور نجاست کے استعمال کی قباحت سے بھی بچنا ہوگا بہار شریعت
واللہ اعلم بالصواب
کتبہ فقیر محمد اسمعیل خان امجدی قادری عفی عنہ
(۲٩) ذی القعدہ ۱۴۴۱ھ مطابق (٢١) جولائی ٠٢٠٢ء بروز منگل

تبصرے